تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"خَرْچ" کے متعقلہ نتائج

ٹُوٹا

١۔ ٹوٹنا ﴿رک﴾ سے ، تراکیب میں مستعمل

ٹُوٹا ہونا

کمی واقع ہونا ، قلت محسوس کرنا۔

ٹُوٹا مارا

رک : ٹوٹا پھوٹا .

ٹُوٹا پڑنا

ایک پر ایک کا گرنا، ہجوم ہونا

ٹُوٹا بِگْڑا

خراب ، خستہ ، بدحال.

ٹُوٹا پُھوٹا

خراب، خستہ، خستہ حال، الٹا سیدھا، برا بھلا، معیار سے گرا ہوا، ناقص، معمولی، گرا پڑا، بچا کھچا، گھسا پٹا، معمولی سا، نامکمل قسم کا

ٹُوٹا گھاٹا

نقصان، خسارہ، تجارت میں ہونے والا خسارہ

ٹُوٹا بَھرائی

نقصان پورا کرنے یا ٹوٹا بھرنے کا عمل

ٹُوٹا بَھرنا

ٹُوٹا ٹانکا

اُدھڑی سلائی.

ٹُوٹا اُٹھانا

گھاٹا یا نقصان برداشت کرنا

ٹُوٹا تیلی کَمَر میں اَدھیلی

﴿تیلیوں کی غربت پر طنز کے طور پر﴾ مراد : بہت غریب ہے ، پاس کچھ بھی نہیں ہے ۔

ٹُوٹا باسَن کَسیرے کے سَر

نکمی چیز مالک کو فوراً دے دی جاتی ہے۔

ہاتھ ٹُوٹا

(بطور دشنام) وہ جس کا ہاتھ کٹا ہوا ہو ، ٹنڈا ؛ (طنزاً) ناکارہ ۔

عَرْش کا ٹُوٹا

نہایت حسین و جمیل، چندے آفتاب چندے مہتاب

کَلیجَہ ٹُوٹا جاتا ہے

کلیجہ بیٹھا جاتا ہے ، بھوک کے مارے بُرا حال ہوا جاتا ہے .

کَلیجا ٹُوٹا جاتا ہے

کلیجہ بیٹھا جاتا ہے ، بھوک کے مارے بُرا حال ہوا جاتا ہے .

اُتْری کَمان کا ٹُوٹا چِلَّہ

زوال یا انحطاط کی وجہ سے بے طاقت ، اقتدار یا طاقت جاتے رہنے کے باعث غیر معتبر.

کَمَر ٹُوٹا

جس کی کمر ٹوٹی ہوئی یا جُھکی ہوئی ہو ، کبڑا ، خمیدہ پشت ، بے ہمت ، نامرد ، بزدل ، پست ہمت .

بُھوکا ٹُوٹا

مفلس محتاج .

تَھن ٹُوٹا

وہ بچہ جس نے دودھ پینا قبل از وقت چھوڑ دیا ہو

ناڑ ٹُوٹا

وہ شخص جس کی گردن ٹوٹ گئی ہو ؛ (عور) مونڈی کاٹا ۔

رُوپَیا ٹُوٹا اور بھیلی پُھوٹی پِھر نَہیں رَہتی

بھنایا ہوا روپیہ جلد خرچ ہو جاتا ہے اور گڑ کی بھیلی کا جب استعمال شروع ہو جائے تو جلد کھائی جاتی ہے .

بھیلی ٹُوٹی اور رُوپیا ٹُوٹا پِھر نَہِیں رَہتا

دونوں جلد ختم ہو جاتے ہیں ؛ اتفاق عجب چیز ہے.

ڈال کا ٹُوٹا

تازہ پھل ، شاخ سے پک کر گرا ہوا پھل ، عُمدہ پھل.

ٹُوٹ ٹُوٹا کَر

ٹوٹ ٹاٹ کر ، تباہ و برباد ہوکر

پیٹ کا ٹُوٹا

۔صفت ۔ فاقوں کا مارا۔ نان شبینہ کا محتاج۔

فاقوں کا ٹُوٹا

وہ جو فاقے کرتے کرتے دبلا ہو گیا ہو ، فاقہ زدہ ، نہایت بھوکا.

ٹُوٹ ٹُوٹا جانا

ٹوٹ جانا ، برباد یا شکستہ ہوجانا ، ٹوٹ ٹاٹ کر برابر ہوجانا.

کال کا ٹُوٹا

قحط زدہ، بھوکا، کنگال

بِلّی بھاگوں چِھینکا ٹُوٹا

غیر متوقع چیز مل گئی، وہ دولت مل گئی جس کے اہل نہ تھے، اتفاقیہ کام ہو گیا

پھاٹَک ٹُوٹا گَڑھ لُوٹا

اصل مشکل آغاز کار ہے بعد کو آسانی ہو جا تی ہے

کِھیر کھاتے دانت ٹُوٹا

کوئی نزاکت سی نزاکت ہے.

سَب سے بَھلا کَھسوٹا نہ نَفع جانے نہ ٹُوٹا

قزاق اور لٹیرے کو نہ کسی کے نفع کی پرواہ نہ کسی کے نقصان سے غرض

گِنے گِناوے، ٹُوٹا پاوے

بہت احتیاط کرنے سے نقصان ہوتا ہے

پَھلْسا ٹُوٹا، گاؤں لُوٹا

بے احتیاطی یا نا اتفاقی میں نقصان ہوتا ہے

کَھرے سے کھوٹا اُسے ہَمیشَہ عَرْش کا ٹُوٹا

بد نیّت کے کام میں کبھی برکت نہیں ہوتی ، جو شخص نیک سے بدی کرے وہ نقصان اُٹھاتا ہے.

سانْبَھر میں نَمَک کا ٹُوٹا

جہاں کوئی چیز عام ہو وہاں نہ مِلے تو کہتے ہیں.

گِن گِن آوے ٹُوٹا پاوے

بہت ہوشیاری بھی آخر کونقصان کا باعث ہوتی ہے ؛ جو نقصان ہونا ہوتا ہے ہو کر رہتا ہے خواہ کتنی ہی احتیاط کرو ، باوجود بہت احتیاط کے بھی نقصان ہوتا ہے.

گِن گِن آوے ٹُوٹا جاوے

بہت ہوشیاری بھی آخر کونقصان کا باعث ہوتی ہے ؛ جو نقصان ہونا ہوتا ہے ہو کر رہتا ہے خواہ کتنی ہی احتیاط کرو ، باوجود بہت احتیاط کے بھی نقصان ہوتا ہے.

چِھینکا ٹُوٹا بِلّی کے بھاگوں

رک: بلی کے ب٘ھاگوں چھین٘کا ٹوٹا.

سانْبَھر میں نُون کا ٹُوٹا

جہاں کوئی چیز عام ہو وہاں نہ مِلے تو کہتے ہیں.

کُفْر ٹُوٹا خُدا خُدا کَر کے

بڑی مشکل سے منایا، راضی کیا، بالآخر مہم سر ہوئی، مرحلہ طے پایا

جُگ ٹُوٹا اور نَرْد ماری گَئی

آپس میں نفاق ہوتے ہی تباہی آ جاتی ہے

مَرنے کو چَلے، کَفَن کا ٹُوٹا

باوجود اس کے کہ مرنے کو جاتا ہے مگر کفن کے نہ ملنے کا بہانہ کرتا ہے

ساس مَری، بَہُو بیٹا جایا، اس کا ٹُوٹا اُس میں آیا

ایک میں نقصان ایک میں فائدہ ہو کر حساب مساوی ہو جاتا ہے

اَب جُگ ٹُوٹا، پَو ماری جائے گی

چوسر کی دو گوٹیں جب تک ایک خانے میں تھیں پٹ نہ سکتی تھیں اب یہ ساتھ (جگ) ٹوٹ گیا

کَھرے سے کھوٹا اَیسے کو سَراسَر ٹُوٹا

بد نیّت کے کام میں کبھی برکت نہیں ہوتی ، جو شخص نیک سے بدی کرے وہ نقصان اُٹھاتا ہے.

دال روٹی کھاتے ٹُوٹا، تو زِندَگی بیکار

جُز رسی و کفایت شعاری سے بھی گزر نہ ہوہ تو بجز موت کے اور کیا دوا ؛ اگر باوجود کفایت شعاری کے گزارا نہیں ہوتا تو مر جانا بہتر ہے.

دال روٹی کھائے ٹُوٹا پَڑے تو بھاڑ میں جائے

باوجود احتیاط کے بھی نقصان پہنچے تو بے بسی ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں خَرْچ کے معانیدیکھیے

خَرْچ

KHarchख़र्च

اصل: فارسی

وزن : 21

موضوعات: ریاضی

خَرْچ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • صرف، صرفہ، آمد کا نقیض

    مثال - آمدنی سے زیادہ خرچ سمجھ دار انسانی کی پہچان نہیں ہو سکتی

  • صرف کرنےکی چیز، گزر بسر کرنے کے لیے روپیہ پیسہ
  • استعمال، کام میں لانا
  • (ریاضی) نکالا ہوا، باقی بچا ہوا

شعر

English meaning of KHarch

Noun, Masculine

  • outgoings, disbursements, expenditure, expenses

    Example - Amdani se zyada kharch samajhdar insan ki pahchan nahin ho sakti

  • means of meeting expenses, resources
  • price, cost, charge, outlay
  • debit, the debit side (of an account)

ख़र्च के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • सर्फ़ अर्थात व्यय, लाभ, आमद का विलोम

    उदाहरण - आमदनी से ज़्यादा ख़र्च समझदार इंसान की पहचान नहीं हो सकती

  • उपभोग करने की चीज़, गुज़र-बसर करने के लिए रुपया-पैसा
  • इस्ते'माल अर्थात प्रयोग करना, काम में लाना
  • (गणित) निकाला हुआ, बाक़ी अर्थात शेष बचा हुआ

خَرْچ کے مترادفات

خَرْچ کے متضادات

خَرْچ سے متعلق دلچسپ معلومات

خرچ اول مفتوح، دوم ساکن، یہ لفظ نہ فارسی ہے نہ ترکی، خالص اردو ہے۔ اس لفظ کے معنی معروف ہیں: ’’صرفہ، یعنی کسی کام یا شے پر زر ، روپیہ پیسہ، کا استعمال کرنا، انگریزی میں Expense/Expenditure‘‘۔ فارسی میں ایک لفظ ’’خرج‘‘ البتہ ہے لیکن اردو ’’خرچ‘‘ کے معنی میں ’’خرج‘‘ فارسی میں نہیں استعمال ہوا ہے۔ فارسی میں لفظ ’’خرج‘‘ کے معنی ’’زر، روپیہ پیسہ‘‘ وغیرہ ہیں۔ اردو میں بھی ’’خرچ‘‘ کے ایک معنی ’’زر، روپیہ پیسہ‘‘ ہیں، مثلاً ’’سفر خرچ‘‘ (بے اضافت، یعنی وہ رقم جو سفر میں اور سفر کے خرچ کے لئے ہو، خرچ سفر)، اور انشا ؎ حوصلہ ہے فراخ رندوں کا خرچ کی پر بہت ہی تنگی ہے غالب نے مندرجۂ ذیل شعر میں ’’خرج‘‘ بمعنی ’’خرچ‘‘ استعمال کیا ہے، اور یہ فارسی کے اعتبار سے غلط ہے۔ عربی کے لحاظ سے درست ہوسکتا ہے، کہ عربی میں ’’خرج/اخراج‘‘ بمعنی ’’نکلنا، ادا ہونا، نکالنا‘‘ ہے ؎ نہ کہہ کہ گریہ بمقدار حسرت دل ہے مری نگاہ میں ہے جمع و خرج دریا کا فارسی میں ’’خرج‘‘ بمعنی ’’برآمدن‘‘ اور اس کا متضاد ’’دخل‘‘ بمعنی ’’درآمدن‘‘ مستعمل ہیں۔ استعاراتی طور پر ’’دخل و خرج‘‘ کو ’’آمدنی اور صرفہ‘‘ کے معنی میں بیشک استعمال کیا گیا ہوگا، اگرچہ اس کی کوئی مثال مجھے نہیں ملی۔ بہر حال، ممکن ہے اردو والوں نے فارسی اور عربی میں ’’خرج‘‘ کے مختلف معنوں پر مبنی کرکے ’’خرچ‘‘ بنا لیا ہو۔ لیکن اردو کی مزید طباعی دیکھئے کہ فارسی لفظ کی طرح اس کے آخر میں ہائے ہوز لگا کر ’’خرچہ‘‘ بنایا۔ معنی کے اعتبار سے ’’خرچ‘‘ اور’’خرچہ‘‘ بالکل ایک ہیں۔ ’’خرچہ‘‘ میں ہائے ہو زمزید علیہ ہے اورکوئی معنی نہیں دیتی، جیسے ’’موج/موجہ‘‘۔ دیکھئے،’’ آوازہ‘‘۔ ملحوظ رہے کہ ’’خرچا‘‘ بجاے ’’خرچہ‘‘ صیحح املا نہیں۔ دیکھئے، ’’خرچہ پانی‘‘، ’’ہائے مختفی‘‘۔ ہم نے ’’خرچ‘‘سے مصدر’’خرچنا‘‘ بھی بنالیا۔ یہ پہلے بہت عام تھا لیکن اب ذرا کم سننے میں آتا ہے۔ شیخ مبارک آبرو ؎ مفلس تو شید بازی کرکے نہ ہو دوانہ سودا بنے گا اس کا جن نے کہ نقد خرچا پھر، اردو والوں نے عربی کے طرز پر صیغۂ مبالغہ میں ’’خراچ‘‘ بنایا، یعنی ’’بہت خرچ کرنے والا‘‘، جیسے ’’فیض/فیاض۔‘‘ پھر، ارد و کے قاعدے سے ’’خرچیلا‘‘ بنایا، جیسے ’’بھڑک/بھڑکیلا، رنگ/رنگیلا، لچک/لچکیلا‘‘ وغیرہ۔کسی بگڑے دل نے ’’خرچی‘‘ بمعنی ’’طوائف کی اجرت‘‘، وضع کردیا اور پھر اس سے کئی محاورے وجود میں آگئے۔ ملحوظ رہے کہ ’’خرچیلا‘‘ کے دونوں معنی درست ہیں: (۱) بہت خرچ کرنے والا، اور (۲) وہ کام جس میں بہت روپیہ خر چ ہو، یا ہونے کا امکان ہو۔ یہ بھی ملحوظ رہے کہ ’’خرچ‘‘ کا لفظ فارسی میں بالکل معدوم نہیں۔ ہندوستانی فارسی گویوں نے اسے ضرور لکھا ہوگا، کیوں کہ ’’بہارعجم‘‘، اور اس کے حوالے سے ’’غیاث اللغات‘‘، اور ’’فرہنگ آنند راج‘‘ میں درج ہے کہ یہ لفظ ’’عوام کالانعام‘‘ (عوام، جو مویشیوں کی طرح بے علم ہیں) میں رائج ہے۔ اردو میں بہر حال اسے عربی فارسی الفاظ کی طرح مع عطف و اضافت استعمال کیا گیا ہے، میر ؎ عشق و مے خواری نبھے ہے کوئی درویشی کے بیچ اس طرح کے خرچ لاحاصل کو دولت چاہئے ممکن ہے کسی کو خیال ہو کہ میر نے ’’خرج‘‘ جیم عربی سے لکھا ہو گا۔ فورٹ ولیم ایڈیشن اس وقت سامنے نہیں، لیکن نول کشوری کلیات میر، مطبوعہ ۸۶۸۱، اور ظل عباس عباسی کا ایڈیشن (۷۶۹۱) جو فورٹ ولیم پر مبنی ہے، دونوں میں جیم فارسی سے ’’خرچ‘‘ ہی لکھا ہے۔ اور اگر یہ مان بھی لیں کہ میر نے جیم عربی سے ’’خرج‘‘ لکھا ہوگا، تو اس سے بھی کچھ بات بنتی نہیں، کہ مستند فارسی میں ’’خرج‘‘ مع جیم عربی کا وجود بمعنی ’’خرچ‘‘ مع جیم فارسی بہر حال مشکوک ہے۔’’نوراللغات‘‘ میں ’’خرچ‘‘ ہے، لیکن اس سے بنے ہوئے کئی دوسرے الفاظ کاوہاں پتہ نہیں، اور نہ ’’خرچ‘‘ مع اضافت یا عطف کی کوئی مثال وہاں ملتی ہے۔دیکھئے،’’ خرچ بالائی‘‘۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (خَرْچ)

نام

ای-میل

تبصرہ

خَرْچ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone