تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کَتْبَہ" کے متعقلہ نتائج

کَتْبَہ

وہ عبارت جو کسی عمارت یا قبر پر بطور یادگار تحریر یا کندہ ہو

کَتْبَہ نَوِیسی

(کتابت) کتبہ لکھنا ، کتبہ نگاری.

سَنگی کَتْبَہ

پتھر کی سل پر کندہ کی ہوئی تحریر

اردو، انگلش اور ہندی میں کَتْبَہ کے معانیدیکھیے

کَتْبَہ

katbaकत्बा

اصل: عربی

وزن : 22

اشتقاق: كَتَبَ

  • Roman
  • Urdu

کَتْبَہ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • وہ عبارت جو کسی عمارت یا قبر پر بطور یادگار تحریر یا کندہ ہو

    مثال کتبے کھدوائے ہیں ، نقشہ جات جو استدلالات کتاب میں داخل ہونگے بنوائے ہیں. (۱۸۶۹ ، مسافرانِ لندن ، ۲۴۶) جو کتبے ہیں اُن کی عبارتوں سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ لکھنے والے کو رند اوستا سے کہیں زیادہ بائبل پر عبور ہے. (۱۹۲۸ ، خطوطِ محمد علی ، ۱۹۱)

  • کتابہ، تختی، لوح

Urdu meaning of katba

  • Roman
  • Urdu

  • vo ibaarat jo kisii imaarat ya qabr par bataur yaadgaar tahriir ya kundaa ho
  • kitaaba, taKhtii, lauh

English meaning of katba

Noun, Masculine

कत्बा के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • वह पत्थर जो किसी इमारत या क़ब्र पर लगाया जाता है, और जिसमें मकान आदि बनने का विवरण या मरनेवाले का नाम और उसके मरने की तारीख आदि दी जाती है, शिलालेख, अंतर्लेख, अभिलेख

    उदाहरण कत्बे भी उनके ऐसे नादिर और ख़ुशख़त कि उनको देख कर इंसान दुरूद भेजे

  • तख़्ती, आलेख, लेख

کَتْبَہ کے مترادفات

کَتْبَہ کے قافیہ الفاظ

کَتْبَہ سے متعلق دلچسپ معلومات

کتبہ اول مفتوح، دوم ساکن، کسی عمارت یا مزارپر لکھی ہوئی عبارت کو کہتے ہیں۔ عموماً ایسی عبارت میں عمارت یا صاحب مزار کی تاریخ، یا کچھ کوائف و توصیف درج ہوتے ہیں۔ یہ لفظ اصلاً نہ فارسی ہے نہ عربی ہے۔ زیادہ تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں۔ صرف یہ جان لینا کافی ہے کہ یہ لفظ فارسی ہی لفظ کی طرح اردو میں برتا جاتا ہے۔ مثلاًـ: ’’کتبۂ مزار‘‘۔ اسی طرح، ’’کتبہ نویس‘‘ بھی مستعمل ہے اور جمع کے طور پر’’کتبات‘‘ بھی بولا جاتا ہے۔ انیسویں صدی تک اس لفظ کو فارسی عربی کے ساتھ مرکب نہیں کرتے تھے۔ جن معنی میں ہم ’’کتبہ‘‘ بولتے ہیں ان معنی کے لئے فارسی میں ’’کتابہ‘‘ رائج ہے۔ ’’کتبہ‘‘ کوآج کل بعض لوگ اول مضموم بولتے ہیں، یہ غلط ہے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق

کَتْبَہ

وہ عبارت جو کسی عمارت یا قبر پر بطور یادگار تحریر یا کندہ ہو

کَتْبَہ نَوِیسی

(کتابت) کتبہ لکھنا ، کتبہ نگاری.

سَنگی کَتْبَہ

پتھر کی سل پر کندہ کی ہوئی تحریر

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کَتْبَہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

کَتْبَہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں

رکن بنئے
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone