تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"کَہْتے" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں کَہْتے کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
کَہْتے کے اردو معانی
فعل متعدی
- کَہنا کا حالیۂ ناتمام بحالت جمع یا مغیّرہ مرکبات میں مستعمل
شعر
اس نہیں کا کوئی علاج نہیں
روز کہتے ہیں آپ آج نہیں
آئنہ دیکھ کے کہتے ہیں سنورنے والے
آج بے موت مریں گے مرے مرنے والے
تم محبت کو کھیل کہتے ہو
ہم نے برباد زندگی کر لی
سامنے ہے جو اسے لوگ برا کہتے ہیں
جس کو دیکھا ہی نہیں اس کو خدا کہتے ہیں
لوگ کہتے ہیں بدلتا ہے زمانہ سب کو
مرد وہ ہیں جو زمانے کو بدل دیتے ہیں
Urdu meaning of kahte
- Roman
- Urdu
- kahnaa ka haaliya-e-naatamaam bahaalat jamaa ya maGiiXyaraa murakkabaat me.n mustaamal
English meaning of kahte
Transitive verb
- said
कहते के हिंदी अर्थ
सकर्मक क्रिया
- 'कहना' का बहु. तथा लघु
کَہْتے کے مرکب الفاظ
کَہْتے سے متعلق کہاوتیں
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
کَہْتے کَہْتے زَبان دَبا جانا
کسی بات کو کہتے کہتے رہ جانا یا چھپا جانا ، باتیں کرتے کرتے کسی بات کو ٹال جانا ، کوئی بات کہتے کہتے رک جانا.
کَہْتے سُنْتے نَہ بَنی
کچھ جواب نہ بن پڑا ؛ (فقرہ) صورت دیکھتے ہی ایسی ٹانگ لی کہ کچھ کہتے سنتے نہ بنی.
کَہْتے ہی زَبان نَہِیں پَکڑی جاتی
۔بولنے والا جو چاہے کہے اُس کو کوئی نہیں روک سکتا۔ (ایامیٰ) مولوی صاحب کی نیت کے بارے میں تو جو چاہے کلام کرے کہتے کی زبان نہیں پکڑی جاتی۔
کہتے کی زبان نہیں پکڑی جاتی
کسی کو کچھ کہنے سے باز نہیں رکھا جا سکتا، کسی کی زبان کو بند نہیں کیا جا سکتا، کہنے والے کو کوئی نہیں روک سکتا
کانوں کی سُنی کَہْتے ہیں آنکھوں کی دیکھی کَہْتے نَہیں
سُنی سُنائی پر یقین کر لینے اور سُنی سُنائی بات کو آگے بڑھانے کے موقع پر بولتے ہیں
آگ کَہْتے مُنھ نَہِیں جَلْتا
بری چیز کا نام لینے سے برائی کا اثر ہوتا ہے، بغیر گناہ کیے فقط زبانی کہنے سے آدمی مجرم نہیں ہوتا (فارسی : فعل کفر نباشد) ، اردو میں مستعمل
بھانْڈ ڈُوبْتا ہے لوگ کَہْتے ہیں گاتا ہے
پرائی مصیبت کو کھیل سمجھتے ہیں ، غیر کی بربادی کو دل لگی جانتے ہیں .
صُبْح کا بُھولا شام کو آئے تو اُسے بُھولا نَہِیں کَہْتے
اگر کوئی شخص گناہوں سے توبہ کرلے تو غنیمت ہے، اگر آدمی غلطی کے بعد اسے محسوس کرے اور راہِ راست پر آ جائے تو قابِل معافی ہے
نَہ کَہتے تھے
ہم تو کہتے تھے ، ہم نے تو سمجھایا تھا ، ہم نے تو پہلے ہی کہہ دیا تھا ، کسی کی ہدایت یا نصیحت پر عمل نہ کرنے سے نقصان ہوجانے پر ہدایت کرنے والا کہتا ہے ۔
صُبْح کا بُھولا شام کو گَھر آئے تو اُسے بُھولا نَہِیں کَہْتے
اگر آدمی غلطی کے بعد اسے محسوس کرے اور راہِ راست پر آ جائے تو قابِل معافی ہے.
صُبْح کا بَھٹْکا شام کو گَھر آئے تو اُسے بُھولا نَہِیں کَہْتے
اگر آدمی غلطی کے بعد اسے محسوس کرے اور راہِ راست پر آ جائے تو قابِل معافی ہے.
دِن کا بُھولا شام کو گَھر آ جائے تو اُسے بُھولا نَہِیں کَہْتے
غلطی کا جلد تدراک کر لیا جائے تو قابل معافی ہے ، جلد اصلاح کر لینا قابل مزمت نہیں .
دِن کا بُھولا رات کو گَھر آ جائے تو اُسے بُھولا نَہِیں کَہْتے
غلطی کا جلد تدراک کر لیا جائے تو قابل معافی ہے ، جلد اصلاح کر لینا قابل مزمت نہیں .
خُدا لَگتی کوئی نَہِیں کَہْتا ، مُنْھ دیکھی سَب کَہْتے ہَیں
سب خوشامد اور طرف داری کی بات کرتے ہیں سچ اور انصاف کی کوئی نہیں کہتا
دِن کا بُھولا رات کو گَھر آیا تو اُسے بُھولا نَہِیں کَہْتے
غلطی کا جلد تدراک کر لیا جائے تو قابل معافی ہے ، جلد اصلاح کر لینا قابل مزمت نہیں .
وہ بات کَہتے ہو کہ گَدھے کو بھی ہَنْسی آئے
نادانی کی بات، سراسر نادانی کی بات کہنا، بہت بے وقوفی کی بات کرتے ہو
شام کا بُھولا صُبْح کو آئے تو اُسے بُھولا نَہِیں کَہتے
جو آدمی تھوڑی سی ٹھوکر کھاکر سنبھل جائے تو اسے گمراہ نہیں سمجھنا چاہیے
سَویرے کا بُھولا سانْجْھ کو گَھر آئے تو اُسے بُھولا نَہیں کَہتے
اگر غلطی کرنے والا جلد ہی اس کی تلافی کر دے تو قابلِ معافی ہے ، انسان گناہ کرکے توبہ کرے تو غنیمت ہے ، اگر بِگڑنے کے بعد سُدھر جائے تو بُرا نہیں.
مارتے کے ہاتھ پکڑے جاتے ہیں کہتے کا منہ نہیں پکڑا جاتا
بد زبان کی زبان نہیں روکی جاسکتی، کسی کو کوئی بات کہنے سے نہیں روکا جاسکتا
مُنہ دیکھی سَب کَہتے ہیں، خُدا لَگتی کوئی نَہیں کَہتا
سب خوشامد اور طرف داری کی بات کرتے ہیں سچ اور انصاف کی کوئی نہیں کہتا
خُدا لَگْتی کوئی نَہِیں کَہْتا، مُنْہ لَگَتْی سَب کَہتے ہَیں
سب خوشامد اور طرف داری کی بات کرتے ہیں سچ اور انصاف کی کوئی نہیں کہتا
مارتے کا ہاتھ پَکڑا جاتا ہے کَہتے کی زَبان نَہیں پَکْڑی جاتی
بدزبان کی زبان نہیں روکی جا سکتی ، کسی کو کوئی بات کہنے سے نہیں روکا جاسکتا ۔
فَجْر کا بُھولا شام کو گَھر آوے تو اُسے بُھولا نَہِیں کہْتے
اگر کوئی شخص بے سمجھے بوجھے کوئی نامناسب کام کرے اور پھر اس سے دست بردار ہو جائے تو اس پر گناہ ثابت نہیں ہوتا
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
KHaama
ख़ामा
.خامَہ
pen, reed pen
[ Tum ise qalam kaho ya khama kya farq padta hai likhna hi to hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
pistaaniya
पिस्तानिया
.پِسْتانیَہ
mammal
[ Khud insan bhi ek pistaniya yani doodh pilane wala haiwan hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
munaqqash
मुनक़्क़श
.مُنَقَّش
painted, sculptured, engraved, carved
[ Ghar ki tamir ke baad sajaane ke liye munaqqash parde bhi lagaye gaye ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
qafas
क़फ़स
.قَفَس
cage for birds, net, trap, prison, jail
[ Parindon ne qafas tod diya aur faza mein aazad udne lage ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
sharh
शरह
.شَرْحْ
proportion, ratio, rate, value, price
[ Jo shakhs hamari muqarrara sharh se zyada lega wo khayanat-e-mali hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
kaaGaz
काग़ज़
.کاغَذ
paper
[ Usne sade kaghaz par mere dastkhat karaye ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
kaasht
काश्त
.کاشْت
cultivation
[ Aasam mein chai ki kaasht hoti hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
qaatil
क़ातिल
.قاتِل
murderer, assassin, killer
[ Qatl karn ke baad qaatil farar hone mein kamyab ho gaya ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
faqaarii
फ़क़ारी
.فَقاری
spinal
[ Insaan ek faqari janwar hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
salaaKH
सलाख़
.سَلاخ
iron bar, stake, spit
[ Daniyal ne salakh ko haath ke zor se tedha kar diya ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (کَہْتے)
کَہْتے
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔