تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"جِس کے کاٹے کا مَنْتَر نَہِیں" کے متعقلہ نتائج

جِس کے کاٹے کا مَنْتَر نَہِیں

وہ مسئلہ جس کا حل نہ ہو، ایسا اثر جس کا اثر نہ ہوسکے ، ایسی چیز جس کے برابر کچھ نہو.

کاٹے کا مَنْتَر نَہِیں

کسی کی ایذا رسانی کا دفیعہ یا مداوا نہ ہو سکنے پر یا بڑے عیار کی زد سے محفوظ نہ ہونے کے موقع پر مستعمل

کاٹے نَہِیں کَٹْنا

جان کا عذاب ہونا ، دوبھر ہونا ، جھیلا نہ جانا ، مشکل سے طے ہونا (وقت ، مرحلہ)

کالے کے کاٹے کا جَنتَر نَہ مَنتَر

جسے افعی کاٹے اس کا کوئی علاج نہیں ہے

رات کاٹے نَہِیں کَٹنا

رات مشکل سے گزرنا ، رات کا طویل ہوجانا .

سان٘پ کے کاٹے کی لَہْر آنا

مارگزیدہ کا کبھی کبھی جُن٘بِش میں آنا.

کالے کے کاٹے کی لَہر آنا

کالے سان٘پ کے کاٹنے سے ایک خاص کیفیت پیدا ہونا .

خَرَادی کا کاٹھ کاٹے ہی کَٹے

ہر کام کرنے سے ہوتا ہے

جِس کا مارا پانی نَہِیں مان٘گْتا

دفعۃً مارڈالتا ہے ، جس کے نقصان پہن٘چانے کا علاج نہیں.

کاٹے ہاتھ نام تَلْوار کا

رک : کاٹے باڑھ نام تلوار کا ، کام کوئی کرے نام کسی کا ہو

کاٹے تَلوار نام سِپاہی کا

۔مثل۔ دیکھو باڑھ (بحر رباع)

جِس کا گھوڑا اُس کے باہَر

جس کی چیز ہوتی ہے اس کے دروازے پر ہوتی ہے

کاٹے تَلْوار نام ہو سِپاہی کا

رک : کاٹے باڑھ الخ .

جِس کے ہاتھ ڈوئی اُس کا سَب کوئی

جس سے فائدہ پہن٘چتا ہے سب اسی کی خیر خواہی کرتے ہیں

جِس کا ذَر وَہی نَہِیں گَھر

خاوند جس کا ڈر ہے وہی گھر میں نہیں جو چاہو سو کرو

سان٘پ کا مَنْتَر

وہ منتر جو سان٘پ کو پکڑنے کے لیے پڑھتے ہیں ، وہ منتر جو مارگزیدہ پر دم کرتے ہیں.

جِس کا کوئی نَہِیں اُس کا خُدا

غیربوں کا مددگار خدا ہے

کاٹے باڑھ نام ہو تَلْوار کا

(طنزاً) محنت کرے کوئی پھل پائے کوئی .

کاٹے باڑ نام ہو تَلْوار کا

(طنزاً) محنت کرے کوئی پھل پائے کوئی .

جِس کا کاٹا پانی نَہ مان٘گے

رک : جس کا مارا پانی نہیں من٘گتا.

جِس کا مُن٘ھ نَہِیں دیکھا اُس کے تَلْوے دیکھے

جس سے ہمیشہ نفرت تھی، اسی سے منت کرنی پڑی

ساوَن کے رَپٹے اَور حاکِم کے ڈَپْٹے کا کُچھ ڈَر نَہِیں

ساون میں پھسلنے اور حاکم کے ڈانٹنے کی کچھ ہروا نہیں کرنی چاہیے ، اوروں کے ساتھ بھی یہی ہوتا ہے.

کاٹے کھاتا ہے

(تنہائی، دیوار، در، مکان) نہایت ناگوار گزرتا ہے، سخت اذیت کا باعث ہے

کاٹے نَہ کَٹْنا

جان کا عذاب ہونا ، دوبھر ہونا ، جھیلا نہ جانا ، مشکل سے طے ہونا (وقت ، مرحلہ)

جِس کا اور ہے نَہ چھور

جس کی تھا ، نہیں ، جو بہت بڑا ہے ، سمندر کے متعلق کہتے ہیں .

جو کاٹے نَہ کَٹے

جو کسی طرح بسر نہ ہو

گَھر کاٹے کھاتا ہے

ایسے موقع پر مستعمل جب دل غمگین ہونے کی وجہ سے گھر بھیانک اور ویران معلوم ہو ، پریشانی میں کوئی چیز بھی اچھی نہیں لگتی ، گھر میں رہنے سے وحشت ہوتی ہے.

جِس کے تَن کو لَگی ہو وہ جانے یار

جس کو تکلیف پہن٘چتی ہے وہی جانتا ہے ، بے درد کی بلا جانے

دینے کے نام بَدَن کا مَیل بھی نَہِیں دیتے

بڑے بخیل ہیں

وَقْت کاٹے نَہ کَٹنا

کسی شدید مشکل یا پریشانی کا سامنا ہونا، نہایت تکلیف دہ حالات میں مبتلا ہونا نیز کسی کے انتظار میں بے چین رہنا ، دل نہ لگنا ، کسی طرح وقت نہ گزرنا

جُھوٹ کے پان٘و نَہِیں ہوتے

جھوٹ بہت جلد کُھل جاتا ہے ، جھوٹ بہر حال کُھل کر رہتا ہے .

جُھوٹے کے پان٘و نَہِیں ہوتے

جھوٹے آدمی میں دلیری نہیں ہوتی ، جھوٹا آدمی جلد گھبرا جاتا ہے

جِس کے کارَن جوگ لِیا وہ نَہ مِلا

جس کے لیے اتنی محنت کی وہی نہ مل سکا

کاٹے کَٹے نَہ ٹالے ٹَلے

نہایت سخت جان ، وہ بلا جو کسی طرح نہ ٹلے ، وہ مصیبت جو کسی طور دفع نہ ہو .

کاٹے کَٹے نَہ مارے مَرے

۔نہایت سخت جان ہے ؎

آبْرُو جا کے نَہِیں آئی

عزت ضائع ہوکے پھر حاصل نہیں ہوتی.

بُھوکَہ کے ناک نَہِیں ہوتی

بھوک میں آدمی بے حیا ہوجاتا ہے .

جِس کے سَر ہَتْھیار اُس کا کیا اِعتبار

سین٘گ والے جانور کا کچھ اعتبار نہیں جب چاہے مار بیٹھے

مُن٘ہ کے لائِق نَہِیں

اس قابل نہیں کہ اس سے بات کی جائے، آپ کی حیثیت کے مطابق نہیں

کِیل کا کَھٹْکا نَہِیں

ذرا بھی اندیشہ نہیں، ایسا انتظام اور رعب داب ہے کہ کوئی کیل تک نہیں چُرا سکتا

کِیلی کا کَھٹْکا نَہِیں

کسی شے کا ذرا خوف و اندیشہ نہیں .

مُن٘ہ کا نِوالَہ نَہِیں

آسان کام نہیں ہے ، بہت دشوار ہے ۔

دِن کاٹے سے نَہ کَٹْنا

دن مصیبت سے گزرنا ، دن پہاڑ معلوم ہوتا ، دن بڑی مشکل سے گزرنا .

بے بَھئی کے پِرِیْت نَہِیں

جب تک کسی سے خوف یا اندیشہ نہیں ہوتا اس سے محبت نہیں ہوتی.

جِس کا پَلَّہ بَھاری ہو وَہی جُھکے

بڑا آدمی منکسر المزاج ہوتا ہے ، جس کے پاس ہو اُسے دینا چاہیے .

جِس کا کھانا اُس پَہ غُرّانا

جس سے فائدہ اسی سے جھگڑا کرنا اچھا نہیں

نَہِیں نَہِیں کَر کے

تھوڑا تھوڑا کر کے ، کم کرتے کرتے نیز بڑی مشکل سے ، بہت انکار کے بعد

ہَرِ کے نام کا بَھجَن کَرنا

بھگوان کو یاد کرنا ۔

لِیمُو کے چور کا ہاتھ کَٹْنا

ظلم و جور کا بازار گرم ہونا ، اندھیر نگری چوپٹ راج ہونا.

کاکا کا ہو کے نَہ بَھئے

کاکا کسی کے نہ ہوئے ، چچا کو کوئی پسند نہیں کرتا کیوں کہ وہ بڑے بھائی کا برابر کا حصہ دار ہوتا ہے

جِس کے لِیے چوری کی وَہی کَہے ہے چور

جس کی خاطر بدنام ہوئے وہی نفرت کرتا ہے

کھا کے پَچھتاتا ہے، نَہا کے نَہِیں پَچھتاتا

نہانا نقصان نہیں پہنچاتا کھانا بعض وقت پہنچاتا ہے

جِس کا جاوے وُہی چور کَہاوے

پولیس پر طنز ہے جس کا مال چوری ہوتا ہے اسے ہی پولیس تن٘گ کرتی ہے ؛ جس کا نقصان ہو اسے ہی لوگ الزام دیتے ہیں .

زَبان کے آگے لَگام نَہِیں

بالکل بے لگام ہے بکتا رہتا ہے.

پوت کا چَھلّا نَہِیں

(عو) کوئی زیوَر نَہیں .

لَہُو کا گُھون٘ٹ پی کے رَہ جانا

غم و غصّہ ضبط کرنا ، برداشت کرنا .

نَہ کاٹے کَٹے، نَہ مارے مَرے

بیکار، جو کسی کام کا نہ ہو، اس کے متعلق کہتے ہیں

پَیسے کے کام کا نَہ ہونا

نکما ہونا، بے حیثیت ہونا

لِکْھنَم کے آگے بَکْتَم نَہِیں چَلْتی

تحریر کے آگے تقریر نہیں چلتے ، تحریر ہی معتبر ہوتی ہے.

سَو پُولے کاٹے وہ بھی بَرابَر ، ہَزار کاٹے وہ بھی بَرابَر

جہاں محنت کی کچھ قدر نہین ہو وہاں کہتے ہیں.

اردو، انگلش اور ہندی میں جِس کے کاٹے کا مَنْتَر نَہِیں کے معانیدیکھیے

جِس کے کاٹے کا مَنْتَر نَہِیں

jis ke kaaTe kaa mantar nahii.nजिस के काटे का मंतर नहीं

ضرب المثل

جِس کے کاٹے کا مَنْتَر نَہِیں کے اردو معانی

  • وہ مسئلہ جس کا حل نہ ہو، ایسا اثر جس کا اثر نہ ہوسکے ، ایسی چیز جس کے برابر کچھ نہو.
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

जिस के काटे का मंतर नहीं के हिंदी अर्थ

  • वो मसला जिस का हल ना हो, ऐसा असर जिस का असर ना होसके, ऐसी चीज़ जिस के बराबर कुछ नहू

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (جِس کے کاٹے کا مَنْتَر نَہِیں)

نام

ای-میل

تبصرہ

جِس کے کاٹے کا مَنْتَر نَہِیں

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words