تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کالے کے کاٹے کا جَنتَر نَہ مَنتَر" کے متعقلہ نتائج

کالے کے کاٹے کا جَنتَر نَہ مَنتَر

جسے افعی کاٹے اس کا کوئی علاج نہیں ہے

کالے کے کاٹے کی لَہر آنا

کالے سان٘پ کے کاٹنے سے ایک خاص کیفیت پیدا ہونا .

کاٹے نَہ کَٹْنا

جان کا عذاب ہونا ، دوبھر ہونا ، جھیلا نہ جانا ، مشکل سے طے ہونا (وقت ، مرحلہ)

کالے سَر کا ایک نَہ چھوڑا

ہرجوان مرد پرنیّت خراب کی .

کالے کا بھائی چَکارَہ

ایک سے بڑھ کر ایک ؛ چورکا بھائی اُچکّا .

سان٘پ کے کاٹے کی لَہْر آنا

مارگزیدہ کا کبھی کبھی جُن٘بِش میں آنا.

جو کاٹے نَہ کَٹے

جو کسی طرح بسر نہ ہو

نَہ کاٹے کَٹے، نَہ مارے مَرے

بیکار، جو کسی کام کا نہ ہو، اس کے متعلق کہتے ہیں

جِس کے کاٹے کا مَنْتَر نَہِیں

وہ مسئلہ جس کا حل نہ ہو، ایسا اثر جس کا اثر نہ ہوسکے ، ایسی چیز جس کے برابر کچھ نہو.

کاٹے کَٹے نَہ ٹالے ٹَلے

نہایت سخت جان ، وہ بلا جو کسی طرح نہ ٹلے ، وہ مصیبت جو کسی طور دفع نہ ہو .

کاٹے کَٹے نَہ مارے مَرے

۔نہایت سخت جان ہے ؎

وَقْت کاٹے نَہ کَٹنا

کسی شدید مشکل یا پریشانی کا سامنا ہونا، نہایت تکلیف دہ حالات میں مبتلا ہونا نیز کسی کے انتظار میں بے چین رہنا ، دل نہ لگنا ، کسی طرح وقت نہ گزرنا

کالے کے مُن٘ہ میں ہاتھ دینا

ایسا کام کرنا جس میں جان کا خطرہ ہو، جان بوجھ کرخطرہ مول لینا .

کالے کے آگے چَراغ نَہِیں جَلْتا

کہا جاتا ہے کہ سان٘پ کے سامنے چراغ بجھ جاتا ہے

دِن کاٹے سے نَہ کَٹْنا

دن مصیبت سے گزرنا ، دن پہاڑ معلوم ہوتا ، دن بڑی مشکل سے گزرنا .

خَرَادی کا کاٹھ کاٹے ہی کَٹے

ہر کام کرنے سے ہوتا ہے

کاکا کا ہو کے نَہ بَھئے

کاکا کسی کے نہ ہوئے ، چچا کو کوئی پسند نہیں کرتا کیوں کہ وہ بڑے بھائی کا برابر کا حصہ دار ہوتا ہے

کاٹے کا مَنْتَر نَہِیں

کسی کی ایذا رسانی کا دفیعہ یا مداوا نہ ہو سکنے پر یا بڑے عیار کی زد سے محفوظ نہ ہونے کے موقع پر مستعمل

پَیسے کے کام کا نَہ ہونا

نکما ہونا، بے حیثیت ہونا

کاٹے ہاتھ نام تَلْوار کا

رک : کاٹے باڑھ نام تلوار کا ، کام کوئی کرے نام کسی کا ہو

کاٹے تَلوار نام سِپاہی کا

۔مثل۔ دیکھو باڑھ (بحر رباع)

کِس جَنَم کے کالے تِل چابے ہیں

اب تک بال سفید نہیں ہوئے

زَمِین کا پان٘و کے نِیچے نَہ ٹَھہْرنا

رک : زمیں کا پان٘و تلے سے سرک جانا

کاٹے تَلْوار نام ہو سِپاہی کا

رک : کاٹے باڑھ الخ .

کالے کا کاٹا پانی نَہِیں مانگتا

افعی کے کاٹے کا بچنا محال ہے، سخت موذی، جسے افعی کاٹے اس کا کوئی علاج نہیں ہے

گَدھے کے کِھلائے کا پاپ نَہ پُن

۔مثل۔ بے وقوف کے ساتھ بھلائی کرنا نہ کرنا برابر ہے۔ غیر مستحق اور نااہل کو دینے کا نہ عذاب نہ ثواب۔

کِسی کے نام کا کُتّا بھی نَہ پالْنا

(عو) کسی کی صورت سے بیزار اور متنفر ہونا ، کسی کی شکل دیکھنے کا روادار نہ ہونا

مارے مَرے نَہ کاٹے کَٹے

مشکل کام جو ختم ہونے ہی کو نہ آئے، ایسا شخص جس سے پیچھا چُھڑانا مشکل ہو

کالے کے مُن٘ہ میں اُنگْلی دینا

ایسا کام کرنا جس میں جان کا خطرہ ہو، جان بوجھ کرخطرہ مول لینا .

کُم٘ہار کا کُمْہاری پَر بَس نَہ چَلے گَدھی کے کان اَمیٹھے

رک : کمہار پر بس نہ چلا الخ .

کالے سَر کی ایک نَہ چھوڑی

رک : کالے سَرکا ایک نہ چھوڑا .

مَہا کالے

بڑے تن و توش کا ، فربہ ، گراں ڈیل ، لمبا ، بہت بڑا ، دیو قامت

سُوم کے گَھر کا کُتَا جائے نَہ جانے دے

بخیل کے کارندے بھی کسی کو دیکھ نہیں سکتے .

کاٹے باڑھ نام ہو تَلْوار کا

(طنزاً) محنت کرے کوئی پھل پائے کوئی .

کاٹے باڑ نام ہو تَلْوار کا

(طنزاً) محنت کرے کوئی پھل پائے کوئی .

کاٹے کھاتا ہے

(تنہائی، دیوار، در، مکان) نہایت ناگوار گزرتا ہے، سخت اذیت کا باعث ہے

کاٹے نَہِیں کَٹْنا

جان کا عذاب ہونا ، دوبھر ہونا ، جھیلا نہ جانا ، مشکل سے طے ہونا (وقت ، مرحلہ)

نَہ زَمِین کے، نَہ آسمان کے

کہیں کا نہ رہنا ۔

کالے مُن٘ھ والا

(عور) چور ، دزد .

کالے کوسوں ہونا

بہت دور ہونا ، بہت فاصلے پر ہونا .

نَہ پانی کے اُوپَر، نَہ پانی کے نِیچے

اُلٹی سمجھ والے کے متعلق کہتے ہیں

گَھر کاٹے کھاتا ہے

ایسے موقع پر مستعمل جب دل غمگین ہونے کی وجہ سے گھر بھیانک اور ویران معلوم ہو ، پریشانی میں کوئی چیز بھی اچھی نہیں لگتی ، گھر میں رہنے سے وحشت ہوتی ہے.

نَہ دِین کے رَہے ، نَہ دُنیا کے

کہیں کا نہ رہنا ، ہر دو صورتوں میں نقصان ہو توکہتے ہیں ۔

نِہانی مَنتَر

ید کا کوئی ایک حصہ ، وید مقدس کا ایک باب

موہِنی مَنتَر

تسخیر کا عمل ، نہایت موثرجادو ۔

اِدَھر کے نَہ اُدَھر کے

پُھوکْنے کے نَہ پھان٘کْنے کے ، ٹان٘گ اُٹھا کے تاپْنے کے

خود غرض کی نسبت بولتے ہیں .

نَہ گَھر کا ، نَہ گھاٹ کا

رک : دھوبی کا کتا نہ گھر کا نہ گھاٹ کا ۔

پُھون٘کے کے نَہ پھان٘کے کے ، ٹان٘گ اُٹھا کے تاپے کے

کام نہیں کرتا مگر آرام چاہتا ہے ، خود غرض سست شخص کے متعلق کہتے ہیں.

گَدھے کے کھائے کھیت نَہ ہرلُو کے نَہ پَرلُو کے

نالائق کے ساتھ سلوک کرنے سے کوئی فائدہ نہیں .

رات کاٹے نَہِیں کَٹنا

رات مشکل سے گزرنا ، رات کا طویل ہوجانا .

کالے کی سی لَہر آنا

کبھی کبھی جنون کی کیفیت آنا، سان٘پ کی طرح لہرا کے چلنا .

کالے منُہ اَندھیرے

نہایت صبح سویرے، علی الصباح

بُھول کے نَہ کَرْنا

بھول کر یا غلطی سے بھی نہ کرنا، بالکل نہ کرنا، ہرگز ہرگز نہ کرنا

نَہ اِدَھر کا نَہ اُدَھر کا

۔کسی کام کا نہیں۔بیکار کی جگہ۔؎

نَہ اِدَھر کا ، نَہ اُدَھر کا

(جب کوئی کسی بات پر راضی نہ ہو تو کہتے ہیں) کسی طرح قرار نہیں ؛ کسی بات پر راضی نہیں

ہِل کے پانی نَہ مان٘گْنا

فوراً مر جانا ، ذرا جنبش نہ کر سکنا ، پانی مانگنے تک کو نہ ہل سکنا ، بالکل نہ تڑپنا ۔

پَلَٹ کے نَہ دیکھنا

۔ خبر نہ لینا۔ متوجہ نہ ہونا۔ (فقرہ) گھر میں آگ لگ جائے وہ پلٹ کےنہ دیکھیں۔

پِھر کے نَہ دیکھنا

۔۱۔ کمالِ تنفّر۔ بیزاری۔ بے پرواہی کی جگہ۔ ؎ ۲۔ پھر نہ آنا۔ واپس نہ آنا۔

گَھر کے رَہے نَہ بار کے

رک : گھر کے رہے نہ دَر کے.

اردو، انگلش اور ہندی میں کالے کے کاٹے کا جَنتَر نَہ مَنتَر کے معانیدیکھیے

کالے کے کاٹے کا جَنتَر نَہ مَنتَر

kaale ke kaaTe kaa jantar na mantarकाले के काटे का जंतर न मंतर

نیز - کالے کے کاٹے کا مَنتَر نہیں, کالے کے کاٹے کا مَنتَر نَہ جَنْتَر

ضرب المثل

کالے کے کاٹے کا جَنتَر نَہ مَنتَر کے اردو معانی

  • جسے افعی کاٹے اس کا کوئی علاج نہیں ہے
  • دغا باز آدمی سے ہمیشہ نقصان پہنچتا ہے کیونکہ اس سے محفوظ رہنا مشکل ہے
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

English meaning of kaale ke kaaTe kaa jantar na mantar

  • cobra's bite cannot be cured by charm or skill

काले के काटे का जंतर न मंतर के हिंदी अर्थ

  • जिसे नाग डस ले उस का कोई उपचार नहीं
  • धोखेबाज़ से हर समय हानि होती है क्यूँकि उससे सुरक्षित रहना कठिन है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کالے کے کاٹے کا جَنتَر نَہ مَنتَر)

نام

ای-میل

تبصرہ

کالے کے کاٹے کا جَنتَر نَہ مَنتَر

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words