تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"جَمنا" کے متعقلہ نتائج

جَمنا

بھارت کے ایک مشہور دریا کا نام جسے ہندو بہت متبرک سمجھتے ہیں شہر دہلی، متھرا اور آگرہ وغیرہ اس دریا کے کنارے آباد ہیں ہندو دیو مالا میں بکثرت اس کا ذکر اور حوالے ملتے ہیں

جَمنا کِنارے گَھر کیا قَرض کا ڑھ کے کھائیں، جَب آَوے کوئی مَانگْنے گَڑَپ جَمنا میں جائیں

قرض مان٘گ کے کھاتے ہیں اور اگر کوئی مان٘گے تو خود کشی کی دھمکی دیتے ہیں

ہاتھ جَمنا

۔ ہاتھ بیٹھنا۔ مشق ہوجانا۔

مورْچَہ جَمنا

بھاگی ہوئی فوج کا از سرنو صف آرا ہونا ، منتشر فوج کا پھر سے جمنا

نِگاہ جَمنا

کسی چیز پر نظرٹھہرنا ، نگاہ کا قائم ہونا ۔

نَشَہ جَمنا

نشہ جمانا کا لازم، نشے کو قیام ہونا، نشہ حاصل ہونا، نشہ پُراثر ہونا

مُراقَبَہ جَمنا

دھیان میں یکسوئی کی کیفیت پیدا ہونا ، مراقبہ قائم ہونا ۔

بال نہ جَمنا

بال پیدا نہ ہونا

نَشَّہ پانی جَمنا

نشہ پانی جمانا(رک) کا لازم ؛ محفل سرور جمنا ۔

پاؤں نہ جَمنا

ٹھہر نہ سکنا، مقابلے کی تاب نہ لاسکنا

ہَیبَت کا سِکَّہ جَمنا

دہشت طاری ہونا ، خوف بیٹھ جانا ۔

ہَتھیلی پَر سَرسوں جَمنا

کسی مشکل کام کا فوراً ہونا ؛ دشوار کام کا آسانی سے ہو جانا۔

ہَتیلی پَر سَرسوں جَمنا

ہتیلی پر سرسوں جمانا (رک) کا لازم ؛ دشوار کام فوراً کر لینا ؛ مشکل کام میں عجلت کرنا ۔

مُنہ میں دَہی جَمنا

چپ لگنا ، بولنے کے موقع پر بھی بول نہ سکنا ۔

ہونْٹوں پَر پَپڑِیاں جَمنا

خشکی ، گرمی یا ڈر سے ہونٹوں کی جلد کا سخت ہوکر پپڑی سی بن جانا ؛ نہایت سخت حالات سے گزرنے کی وجہ سے ہونٹوں کا خشک ہو جانا ۔

میں جَمنا

دل نشین ہونا، پسند آنا

پاؤں جَمنا

۔ (کنایۃً) کسی جگہ ٹھہرنا۔ استقلال کے ساتھ۔

نَقْش جَمنا

اثر قائم ہونا، رعب بیٹھنا یا جمنا

مَجلِس جَمنا

مجلس منعقد ہونا، محفل آراستہ ہونا، بزم سجنا

مَنْڈی جَمنا

(بیوپار) منڈی میں کاروبار شروع اور جاری رہنا

قُفْلِیاں جَمنا

دودھ وغیرہ کا قفلی میں پڑ کر برف کی وجہ سے منجمد ہونا

قُلفِی جَمنا

دودھ وغیرہ كا قفلی میں پڑ كر برف كی وجہ سے منجمد ہونا، سخت سردی سے منجمد ہونا

مَنڈَلی جَمنا

منڈلی جمانا (رک) کا لازم ، محفل آراستہ ہونا

مَیل جَمنا

کدورت وغیرہ سے آلودہ ہونا (عموماً دل پر کے ساتھ مستعمل) ۔

قِطار جَمنا

صف بندھنا

میں بات جَمنا

پورایقین ہوجانا

نَظَر میں جَمنا

قیمت کا اندازہ ہونا ، نگاہ میں باوقعت ہونا

مورچے پَر جَمنا

رک : مورچے پر ڈٹا رہنا ۔

نَظروں میں جَمنا

۔نگاہ میں باوقعت ہونا۔

پِیتَم بَسیں پَہاڑ پَر اور ہَم جَمنا کے تیر، اب کا مِلنا کَٹِھن ہے کہ پاؤں پَڑی زَنْجیر

پیارا پہاڑ پر رہتا ہے اور ہم جمنا کے کنارے اب ملنا مشکل ہے کہ نگہبانی ہوتی ہے یعنی یہاں سے نکلنا محال ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں جَمنا کے معانیدیکھیے

جَمنا

jamunaaजमुना

اصل: ہندی

وزن : 112

جَمنا کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • بھارت کے ایک مشہور دریا کا نام جسے ہندو بہت متبرک سمجھتے ہیں شہر دہلی، متھرا اور آگرہ وغیرہ اس دریا کے کنارے آباد ہیں ہندو دیو مالا میں بکثرت اس کا ذکر اور حوالے ملتے ہیں

شعر

English meaning of jamunaa

Noun, Feminine

  • Yamuna, a river in northern India

जमुना के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • यमुना, भारत के एक मशहूर दरिया का नाम जिसे हिंदू बहुत पवित्र समझते हैं शहर दिल्ली, मथुरा और आगरा आदि इस दरिया के किनारे स्तिथ हैं हिंदू देव माला में ज़्यादातर इस का उल्लेख और संदर्भ मिलता हैं

جَمنا کے قافیہ الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (جَمنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

جَمنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone