تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہیچ" کے متعقلہ نتائج

باؤلا

پاگل، دیوانہ، سڑی، خبطی

باؤلا ہونا

پاگل ہونا، بورانا

باوْلا کُتّا

وہ آدمی جو خواہ مخواہ دوسرے کو ایذا پہنْچائے

باوْلا کُتّا ہِرَن کَھدیڑے

جب آدمی کو دیوانے کی طرح کسی کام کی دھن ہوجاےے تو وہ اپنی طاقت سے زیادہ حوصلہ کرتا ہے

باوْلا بَنانا

بے وقوف بنانا، بد حواس کردینا

باوْلا پَن

پاگل ہونے کی کیفیت یا صورتِ حال، پاگل پن، خبط، بے عقل پن

باوْلے

باولا کی مغیرہ حالت، ترکیبات میں مستعمل

باؤلی

حجامت کی ایک قسم

لَڑْ باؤلا

احمق ، ابلہ ، بے وقوف ، کم عقل

غَرَض باؤلا

مطلبی، حاجت مند، ضرورت کے ہاتھوں بے بس

جَنَم باؤلا

پیدائشی دیوانہ ، ہمیشہ کا پگلا .

غَرَض کا باؤلا

slave of one's passions

تاؤلا سو باؤلا

جلدی کا کام خراب ہوتا ہے.

باولی کھاٹ کے باولے پائے باولی رانڈ کے باولے جائے

والدین کا اثراولاد میں ضرور منتقل ہوتا ہے، نا سمجھ اور جاہل مائیں بچوں کی صحیح تربیت نہیں کرسکتیں

باولے گاؤں میں اُونٹ پَرمِیشَر

بیوقوف لوگ ہر عجیب الخلقت شے کو عظیم سمجھنے لگتے ہیں

باوْلی بَہُو آگ کو جاوے، اُپلْا ڈالے تَوا اُٹھا لاوے

بے وقوف بھی اپنے فائدے کی بات کو خوب سمجھتا ہے، ظاہر کی بیوقوف باطن کی ہوشیار

باوْلے کو آگ بَتائی اُس نے لے گَھر کو لَگائی

بے وقوف آدمی ذرا سے اکسانے میں مشتعل ہو کر اپنا نقصان کر بیٹھتا ہے

غَرَض مَنْد باؤلا ہوتا ہے

حاجت مند آدمی پاگل ہوتا ہے، وہ اپنی بات پوری کرنے کے لیے کسی بات سے نہیں ہچکچاتا

غَرَض کا باولا اَپْنی گاوے

غرض مند اپنی ہی بات کی دھن رکھتا ہے، ہر وقت اپنی غرض بیان کرتا رہتا ہے

باوْلی دینا

شکاری جانور یا پرند کو کسی جانور پر چھوڑ کر دلیر کرنا ، لاک پر لگانا ، ہمت بڑھانا .

باؤلے کُتّے کا کاٹنا

بَک بَک کرنا، بکواس کرنا

باولے کُتّے نے کاٹا ہے

پاگل ہوگیا ہے دیوانوں کی سی باتیں کرتا ہے (اکثر سوالیہ فقرے میں مستعمل)

باولے ہو

بد حواس ہو، نا سمجھ ہو، اچھا برا نہیں سمجھتے

غَرَض پَڑے سے آدمِی باؤلا ہوجاتا ہے

ضرورت کے وقت آدمی دیوانوں کی طرح کام کرتا ہے

باوْلی بَتانا

جھانْسا دینا، فریب دینا، بھرّی دینا، اشتعال دینا

غُصّے میں اِنسان باؤلا ہو جاتا ہے

غصے میں آدمی پاگلوں کی طرح کام کرتا ہے

اُتاولا سو باولا، دھیرا سو گمبھیرا

جلدی کرنے والا پاگل ہوتا ہے اور آہستہ کا م کرنے والا عقلمند، جلد بازی اچھی نہیں ہے

اَکیلا سو باوْلا، دُوکیلا سو سَنگ، تِکیلا سو کَھٹ پَٹ، چَوکیلا سو جَنگ

آدمی تنہا ہو تو اسے وحشت ہوتی ہے دو ہوں تو دل مضبوط ہوتا ہے ےہن ہوں تو باہم کھٹ پٹ شروع ہوجاتی ہے اور چار (یا زیادہ) ہوں تو لڑ بیٹھتے ہیں

غَرَض باولی ہے

حاجت مند آدمی پاگل ہوتا ہے، وہ اپنی غرض پوری کرنے کے لیے کسی بات سے نہیں ہچکچاتا، ضرورت مند کو بس اپنا کام ہی دکھائی دیتا ہے، یعنی ضرورت اسے اندھا بنا دیتی ہے

اَپْنی غَرَض باوْلی

غرض کے پیچھے آدمی بالکل سا بن جانا ہے، غرض مندی آدمی کو مجبور کر دیتی ہے.

غَرَض باؤلی ہوتی ہے

necessity makes one mad

کِھلّو باوْلی

بے موقع اور بے محل ہنسنے والی، پگلیوں کی طرح ہنستی رہنے والی، بغیر کسی وجہ کے ہن٘سنے والی، ہن٘سوڑ

کَیا باؤلے کُتّے نے کاٹا ہے

سر نہیں پھرا ہے ، پاگل نہیں ہوں جو فضول کام کروں.

اُوتْھلی باوْلی

اوتھلی باولی (کنْواں) اس کو کہتے ہیں جس کا عمق کم سے کم بیس سے چالیس فٹ تک ہووے

جِیجا کے مال پَر سالی لَڈُّ باولی

بیگانے مال پر کوئی اترائے ؛ دوسروں کے برتے پر شیخی مارنا.

اردو، انگلش اور ہندی میں ہیچ کے معانیدیکھیے

ہیچ

hechहेच

اصل: فارسی

وزن : 21

Roman

ہیچ کے اردو معانی

صفت، مذکر

  • جس کا وجود نہ ہو یا باقی نہ رہ سکے، ناچیز، برطرف، لاشے، نابود
  • کچھ بھی نہیں، بالکل نہیں
  • کوئی، کچھ نیز کسی
  • بے اصل، بے حقیقت، معمولی، ادنیٰ، کم حیثیت
  • فانی، باقی نہ رہنے والا، مٹ جانے والا
  • ناکارہ، نکما، بیکار، ناقابل، بے مصرف
  • (مقابلتاً) کم زور، (کسی فن میں) کم تر
  • قابل نفرت، زبوں، بیہودہ، ذلیل و خوار، بے توقیر
  • فضول، بے سود، بے کار، خارج از مطلب
  • تھوڑی سی، کم، قلیل، اَندک (مقدار، رقم وغیرہ)

شعر

Urdu meaning of hech

Roman

  • jis ka vajuud na ho ya baaqii na rah sake, naachiiz, baratraf, laashe, naabuud
  • kuchh bhii nahiin, bilkul nahii.n
  • ko.ii, kuchh niiz kisii
  • beasal, behaqiiqat, maamuulii, adnaa, kam haisiyat
  • faanii, baaqii na rahne vaala, miT jaane vaala
  • naakaara, nikammaa, bekaar, naaqaabil, bemusarraf
  • (muqaabaltan) kamzor, (kisii fan men) kamtar
  • kaabil-e-nafrat, zabuu.n, behuuda, zaliil-o-Khaar, betauqiir
  • fuzuul, besuud, be kaar, Khaarij az matlab
  • tho.Dii sii, kam, qaliil, anduk (miqdaar, raqam vaGaira

English meaning of hech

Adjective, Masculine

हेच के हिंदी अर्थ

विशेषण, पुल्लिंग

  • कोई, कुछ नहीं, कम, फीका, निकम्मा, नाकारा
  • जिसका कुछ भी महत्त्व न हो, तुच्छ
  • तुच्छ, पोच, व्यर्थ, बेकार, कोई, कश्चित

ہیچ سے متعلق دلچسپ معلومات

ہیچ یہ لفظ بہت پرانا ہے، لیکن بعض قدیم ترین فارسی لغات جو میں نے دیکھے، ان میں نہیں ملا۔ ’’موید الفضلا‘‘ (۱۹۵۱) غالباً سب سے قدیم فارسی لغت ہے جس میں ’’ہیچ‘‘ درج ہے۔ ’’موید‘‘ میں اس لفظ کے حسب ذیل معنی لکھے ہیں: ’’معدوم، چیزے، و چیزے نہ‘‘۔ ’’موید الفضلا‘‘ میں سند شاذ و نادر ہی دی گئی ہے، وہاں’’ہیچ‘‘ کے کسی معنی کی سند نہیں۔ لیکن نظیری کا شعر ہے، اگرچہ ’’موید‘‘ کے ذرا بعد کا ہے ؎ ہیچ اکسیر بہ تاثیر محبت نہ رسد کفر آوردم و در عشق تو ایماں کردم اردو میں ’’ہیچ‘‘ کے معنی کا معاملہ ذرا ٹیڑھا ہے۔ ’’معدوم‘‘ اور’’چیزے نہ‘‘ کے مفہوم میں تو اسے کثرت سے برتتے ہیں، لیکن ’’چیزے‘‘، یعنی ’’کچھ، کوئی چیز‘‘ کے معنی میں اردو کی سند بہت مشکل سے ملے گی، لیکن بالکل معدوم بھی نہیں۔ میر سوز ؎ بس سوز کے پہلو سے سرک جاؤ طبیبو عاشق کی نہیں مرگ سوا اور دوا ہیچ یہاں ’’ہیچ‘‘ بمعنی ’’چیزے‘‘ قرار دے سکتے ہیں، لیکن دو امکانات اور بھی ہیں۔ ایک تو یہ کہ مصرعے کی نثر یوں بھی ہوسکتی ہے: عاشق کی [دوا] مرگ سوا نہیں، اور دوا ہیچ [ہے]، یعنی ’’اور سب دوائیں معدوم ہیں، کوئی دوا نہیں‘‘۔ دوسرا امکان یہ ہے کہ یہاں’’ہیچ‘‘ دکنی معنی میں کلمۂ تاکید یا حرف حصرہو، یعنی’’ہی‘‘ کے معنی رکھتا ہو۔ اب نثر یوں ہوگی: مرگ سوا عاشق کی دوا ہیچ نہیں، ‘‘یعنی ’’دوا ہی نہیں‘‘۔ کلمۂ تاکید یا حرف حصرکے طور پر جنوبی ہند میں’’ہیچ‘‘ کثرت سے بولا جاتا ہے، اوروہاں نفی کی بھی شرط نہیں: ’’یہ تو ہی ایچ‘‘ بمعنی ’’یہ تو ہے ہی‘‘، ’’یہ تو اس کا گھرایچ ہے‘‘، بمعنی ’’یہ تو اس کا گھر ہی ہے‘‘ طرح کے فقرے وہاں عام ہیں۔ دکنی کا امکان میں نے اس لئے ظاہر کیا کہ اس بات سے کم لوگ واقف ہیں کہ اٹھارویں صدی کی دہلی اور دکن میں بہت سے استعمالات و محاورات مشترک تھے۔ ’’ہیچ‘‘ کی ردیف میں بہادرشاہ ظفر کے دیوان اول میں ایک غزل کے بعض شعر ہمارے مفید مطلب ہوں گے ؎ جن ناموروں کے کہ جہاں زیر نگیں تھا اب ڈھونڈے تو ان کا ہے کہیں نام و نشاں ہیچ یہاں کئی امکانات ہیں: (۱) استفہام و استجاب: ’’اب تو ڈھونڈے تو کہیں ہے ان کا نام و نشاں؟ کچھ بھی نہیں، کہیں بھی نہیں۔‘‘ (۲) ’’ہیچ‘‘ حرف تاکید: ’’۔۔۔کہیں نام و نشاں ہیچ [ہی] ہی؟‘‘ (۳) ’’ہیچ‘‘ بمعنی’’کچھ‘‘: ’’۔۔۔کہیں کچھ نام و نشاں ہے؟‘‘ مندرجہ ذیل میں معنی ’’کچھ، چیزے‘‘ بالکل صاف ہیں ؎ جو ہوتی ہے ہوگی نہیں امکاں کہ نہ ہوئے پھر فکر سے کیا فائدہ غیر از خفقاں ہیچ یعنی: ’’خفقاں کے سوا کچھ/کوئی فائدہ نہیں‘‘۔ لیکن ان معنی میں اب ’’ہیچ‘‘ شمالی ہند کی زبان میں بہت اجنبی معلوم ہوتا ہے، شاعری میں شاید چل جائے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق

باؤلا

پاگل، دیوانہ، سڑی، خبطی

باؤلا ہونا

پاگل ہونا، بورانا

باوْلا کُتّا

وہ آدمی جو خواہ مخواہ دوسرے کو ایذا پہنْچائے

باوْلا کُتّا ہِرَن کَھدیڑے

جب آدمی کو دیوانے کی طرح کسی کام کی دھن ہوجاےے تو وہ اپنی طاقت سے زیادہ حوصلہ کرتا ہے

باوْلا بَنانا

بے وقوف بنانا، بد حواس کردینا

باوْلا پَن

پاگل ہونے کی کیفیت یا صورتِ حال، پاگل پن، خبط، بے عقل پن

باوْلے

باولا کی مغیرہ حالت، ترکیبات میں مستعمل

باؤلی

حجامت کی ایک قسم

لَڑْ باؤلا

احمق ، ابلہ ، بے وقوف ، کم عقل

غَرَض باؤلا

مطلبی، حاجت مند، ضرورت کے ہاتھوں بے بس

جَنَم باؤلا

پیدائشی دیوانہ ، ہمیشہ کا پگلا .

غَرَض کا باؤلا

slave of one's passions

تاؤلا سو باؤلا

جلدی کا کام خراب ہوتا ہے.

باولی کھاٹ کے باولے پائے باولی رانڈ کے باولے جائے

والدین کا اثراولاد میں ضرور منتقل ہوتا ہے، نا سمجھ اور جاہل مائیں بچوں کی صحیح تربیت نہیں کرسکتیں

باولے گاؤں میں اُونٹ پَرمِیشَر

بیوقوف لوگ ہر عجیب الخلقت شے کو عظیم سمجھنے لگتے ہیں

باوْلی بَہُو آگ کو جاوے، اُپلْا ڈالے تَوا اُٹھا لاوے

بے وقوف بھی اپنے فائدے کی بات کو خوب سمجھتا ہے، ظاہر کی بیوقوف باطن کی ہوشیار

باوْلے کو آگ بَتائی اُس نے لے گَھر کو لَگائی

بے وقوف آدمی ذرا سے اکسانے میں مشتعل ہو کر اپنا نقصان کر بیٹھتا ہے

غَرَض مَنْد باؤلا ہوتا ہے

حاجت مند آدمی پاگل ہوتا ہے، وہ اپنی بات پوری کرنے کے لیے کسی بات سے نہیں ہچکچاتا

غَرَض کا باولا اَپْنی گاوے

غرض مند اپنی ہی بات کی دھن رکھتا ہے، ہر وقت اپنی غرض بیان کرتا رہتا ہے

باوْلی دینا

شکاری جانور یا پرند کو کسی جانور پر چھوڑ کر دلیر کرنا ، لاک پر لگانا ، ہمت بڑھانا .

باؤلے کُتّے کا کاٹنا

بَک بَک کرنا، بکواس کرنا

باولے کُتّے نے کاٹا ہے

پاگل ہوگیا ہے دیوانوں کی سی باتیں کرتا ہے (اکثر سوالیہ فقرے میں مستعمل)

باولے ہو

بد حواس ہو، نا سمجھ ہو، اچھا برا نہیں سمجھتے

غَرَض پَڑے سے آدمِی باؤلا ہوجاتا ہے

ضرورت کے وقت آدمی دیوانوں کی طرح کام کرتا ہے

باوْلی بَتانا

جھانْسا دینا، فریب دینا، بھرّی دینا، اشتعال دینا

غُصّے میں اِنسان باؤلا ہو جاتا ہے

غصے میں آدمی پاگلوں کی طرح کام کرتا ہے

اُتاولا سو باولا، دھیرا سو گمبھیرا

جلدی کرنے والا پاگل ہوتا ہے اور آہستہ کا م کرنے والا عقلمند، جلد بازی اچھی نہیں ہے

اَکیلا سو باوْلا، دُوکیلا سو سَنگ، تِکیلا سو کَھٹ پَٹ، چَوکیلا سو جَنگ

آدمی تنہا ہو تو اسے وحشت ہوتی ہے دو ہوں تو دل مضبوط ہوتا ہے ےہن ہوں تو باہم کھٹ پٹ شروع ہوجاتی ہے اور چار (یا زیادہ) ہوں تو لڑ بیٹھتے ہیں

غَرَض باولی ہے

حاجت مند آدمی پاگل ہوتا ہے، وہ اپنی غرض پوری کرنے کے لیے کسی بات سے نہیں ہچکچاتا، ضرورت مند کو بس اپنا کام ہی دکھائی دیتا ہے، یعنی ضرورت اسے اندھا بنا دیتی ہے

اَپْنی غَرَض باوْلی

غرض کے پیچھے آدمی بالکل سا بن جانا ہے، غرض مندی آدمی کو مجبور کر دیتی ہے.

غَرَض باؤلی ہوتی ہے

necessity makes one mad

کِھلّو باوْلی

بے موقع اور بے محل ہنسنے والی، پگلیوں کی طرح ہنستی رہنے والی، بغیر کسی وجہ کے ہن٘سنے والی، ہن٘سوڑ

کَیا باؤلے کُتّے نے کاٹا ہے

سر نہیں پھرا ہے ، پاگل نہیں ہوں جو فضول کام کروں.

اُوتْھلی باوْلی

اوتھلی باولی (کنْواں) اس کو کہتے ہیں جس کا عمق کم سے کم بیس سے چالیس فٹ تک ہووے

جِیجا کے مال پَر سالی لَڈُّ باولی

بیگانے مال پر کوئی اترائے ؛ دوسروں کے برتے پر شیخی مارنا.

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہیچ)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہیچ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں

رکن بنئے
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone