تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہَر چہ" کے متعقلہ نتائج

ہَر چہ

کوئی چیز، جو کچھ بھی، ہرچیز، جو کچھ

ہَر چہ بَر خَرے باشَد مَن پالانَم

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) چاہے گدھے پہ کچھ ہو میں تو پالان ہوں ؛ مجھے ہرکس و ناکس سے پالا پڑتا ہے ؛ اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے (ایسے موقعے پر کہا جاتا ہے جب کسی کو اپنی منصبی مجبوری کے سبب غلط یا حماقت کا کام کرنا پڑتا ہے ؛ جیسے : پالان کے اوپر اچھا بُرا ، قیمتی سستا ہر طرح کا سامان لدا ہوتا ہے)

ہَر چہ بَزَبان آیَد بَزِیاں آیَد

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جو بات زبان سے نکلتی ہے وہ نقصان بھی پہنچاتی ہے ، بات سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے ورنہ بعد میں پچھتانا پڑتا ہے ۔

ہَر چَہ گُزَشْت گُزَشْت

جو ہو گیا سو ہو گیا ۔

ہَر چَہ گِیرِید مُختَصَر گِیرِید

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) تھوڑی سی چیز پر قناعت کرو ، زیادہ کی ہوس نہ کرو ؛ وہ کام اپنے ذمے لو جو آسانی سے کر سکو

ہَر چَہ مَرضِیٔ اُوسْت ہَمَہ نیکُوسْت

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جو کچھ اس کی (اللہ کی) مرضی وہی ٹھیک ہے ۔

ہَر چَہ اَز غَیب مِی رَسَد نیکُوسْت

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جو قدرت کی طرف سے ملے اچھا ہی ہوتا ہے

ہَر چَہ اَز دوست می رَسَد نیکُوسْت

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جو کچھ بھی دوست سے ملے اچھا ہی ہوتا ہے

ہَر چَہ دَر کان نَمَک رَفت نَمَک شُد

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جو چیز نمک کی کان میں گئی نمک ہوگئی ، صحبت کا اثر ہو ہی جاتا ہے ، نیکوں کی صحبت کا نیک اور بدوں کی محفل کا بد اثر ہوتا ہے (جب کوئی آدمی کسی دوسرے آدمی یا جماعت کے رنگ میں رنگ جاتا ہے یا کسی مقام کی خصوصیات اختیار کر لیتا ہے تو کہتے ہیں)

ہَر کِہ با نُوح نَشِینَد چہ غَم اَز طُوفانَش

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جو نوحؑ کے ساتھ بیٹھے اسے طوفان نوحؑ کی کیا فکر ، جو حاکم کے ساتھ ہوتا ہے اسے حاکم سے خطرہ نہیں ہوتا ، جس کے حمایتی بڑے لوگ ہوں اسے کیا خوف ہے

ہَر چَہ زُود آیَد دیر نَپایَد

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جو چیز جلد آتی ہے وہ دیر تک نہیں ٹھہرتی ؛ جو کام جلدی میں کیا جائے وہ دیرپا نہیں ہوتا

ہَر آں چَہ خُواستَم زَخُدا مَیَسَّرَم

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) میں نے جو کچھ خدا سے چاہا وہ مجھے مل گیا

ہَر چَہ بَقامَت کِہتَر بَقِیمَتِ بہتَر

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جو چیز جسامت میں کم ہوتی ہے قدر و قیمت میں زیادہ ہوتی ہے ، چھوٹی چیز بھی قیمتی ہوتی ہے

ہَر چَہ اَز دِل خیزَد بَر دِل ریزَد

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جو کچھ دل سے اٹھتا ہے دل پر ٹپکتا ہے ؛ جو بات دل سے نکلتی ہے دل پر اثر کرتی ہے

ہَر چَہ دَر دیگ اَسْت دَر کَفچَہ می آیَد

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جو کچھ دیگ میں ہے وہ کفچے یا چمچے میں آئے گا ؛ جو اصلیت ہوتی ہے ظاہر ہوکر رہتی ہے ؛ جو دل میں ہے وہی زبان سے بھی ظاہر ہوتا ہے

ہَر چَہ اَز دِل دُور اَز دِیدَہ دُور

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) رک : آنکھ اوجھل پہاڑ اوجھل

ہَر چَہ دَر دِل فَرُود آیَد دَر دِیدَہ نِکو نَمایَد

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جو چیز دل میں سما جاتی ہے وہ آنکھ کو بھلی معلوم ہوتی ہے ؛ جس چیز سے ہمارے دل کو کچھ لگاؤ ہوتا ہے وہ ہم کو اچھی معلوم ہونے لگتی ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں ہَر چہ کے معانیدیکھیے

ہَر چہ

har-cheहर-चे

اصل: فارسی

ہَر چہ کے اردو معانی

فعل متعلق

  • کوئی چیز، جو کچھ بھی، ہرچیز، جو کچھ

شعر

English meaning of har-che

हर-चे के हिंदी अर्थ

क्रिया-विशेषण

  • हर चीज़, जो कुछ

ہَر چہ کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہَر چہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہَر چہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words