تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"گُونْج" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں گُونْج کے معانیدیکھیے
گُونْج کے اردو معانی
اسم، مؤنث
- وہ آواز جو گن٘بد یا بند مکان میں دیر تک سنائی دیتی ہے، آوازِ بازگشت .
- (طبیعات) ایسی مرتعش حرکت جو کسی جسم میں کسی دوسرے جسم کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے
- بھنبھناہٹ (خصوصاً بھونروں کی)
- (الف) (مجازاً) آواز ؛ (کنایۃً) خواہش ، ارمان .
- گرج ، بھاری یا رُعب دار آواز .
- (کنایۃً) پختگی، استحکام .
- شیر کی آواز یا ڈکار.
- ڈھول نقارے وغیرہ کی آواز
- سانپ کی پھنکار .
- (کسی تحریر یا اُسلوب کی) نقّالی ، اثر ؛ تکرار .
- شہرت ، دھوم نیز غُل .
- ۔(ھ۔ نون غُنّہ) مونث۔ وہآواز جو گنبد یا بند مکاں میں دیر تک چکراتی پھرتی ہے۔ ۲۔شیر کی آواز۔ ؎ ۳۔ کبوتر اور قمری کی آواز۔ ۴۔نوک کان کی بالی اور بالے کی جس کو کج کردیتے ہیں۔ ؎ ۵۔نتھ کا سرا جس کوکج کردیتےہیں۔ ہندی میں معانی نمبر ۴۔ ۵ میں گونجھ ہے۔
- ۔(ھ۔ نون غُنّہ) مونث۔ ۱۔گھنگچی۔ ۲۔ایک قسم کی مچھلی۔
شعر
میں کس زبان میں اس کو کہاں تلاش کروں
جو میری گونج کا لفظوں سے ترجمہ کر دے
خود اپنی دید سے اندھی ہیں آنکھیں
خود اپنی گونج سے بہرا ہوا ہوں
زخم در زخم سخن اور بھی ہوتا ہے وسیع
اشک در اشک ابھرتی ہے قلم کار کی گونج
English meaning of guu.nj
गूँज के हिंदी अर्थ
संज्ञा, स्त्रीलिंग
- किसी तल से टकराकर सुनाई पड़ने वाली आवाज़; प्रतिध्वनि; गुंजार
- भँवरों की गुनगुन; गुंजन
- मक्खियों के भिनभिनाने से उत्पन्न ध्वनि
- किसी कार्य की प्रतिक्रिया
- किसी जगह पर किसी चीज़ की विस्तृत चर्चा या प्रचार
- लट्टू के नीचे की कील जिसपर वह घूमता है।
संज्ञा, स्त्रीलिंग
- भौंरों का गुनगुन शब्द करना। गुंजन।
- मक्खियों के भिनभिनाने का शब्द।
- भौरों के गुंजार करने का शब्द; गुंजार
- कलरव; आनंद-ध्वनि।
گُونْج کے مترادفات
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (گُونْج)
گُونْج
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔