تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"دِل میں بات آنا" کے متعقلہ نتائج

بات کَہَنے میں آنا

بطور حرف گیری زبان پر جاری ہونا

ذِہن میں بات آنا

سمجھ میں آ جانا ، مان جانا ، رضا مند ہو جانا .

دِل میں لَہَرْ آنا

امنگ پیدا ہونا ، جی چاہنا .

موٹی بات سَمَجھ میں نَہ آنا

ظاہر بات نہ سمجھنا ، سامنے کی بات نہ سمجھنا

دِل ہی دِل میں بات پَکانا

اپنے خیال ہی میں بات جما لینا

بات میں فَرقْ آنا

اعتبار باقی نہ رہنا، وضع کے خلاف ہونا

دِل میں آنا

خیال گُزرنا، جی میں آنا، دل میں کوئی تصوّر پیدا ہونا، ذہن میں کوئی بات آنا

دِل میں بات رَکْھنا

بات کو چُھپائے رکھنا ، بغض رکھنا ، کدورت رکھنا .

بات دِل میں بَیٹْھنا

کسی بات کا دل پر اثر ہونا، نصیحت وغیرہ کا کار گر ہونا

بات دِل میں پِھرنا

رہ رہ کے یاد آنا

بات دِل میں ڈَالْنا

(تعلیم دینے یا بہکانے کے طور پر) کوئی بات سمجھانا، کوئی خیال جو پہلے سے نہ ہو کسی کے دل میں پیدا کرنا، القا کرنا

دِل میں بات ڈالْنا

ذہن میں کوئی خیال پیدا کرنا .

دِل میں بات جَمْنا

پورا یقین ہو جانا .

بات دِل میں چُبْھنا

کسی بات کا دل میں گہرا اثر کرنا یا ہونا

بات دِل میں اُتَرنا

کسی بات کا دل پر اثر ہونا، نصیحت وغیرہ کا کار گر ہونا

بات دِل میں ٹَھنْنا

بات دل میں ٹھاننا کا لازم

دِل میں بات ٹھانْنا

ارادہ کرنا

بات دِل میں ٹھانْنا

مصعم ارادہ کرنا

دِل میں بات گَڑْنا

کوئی اندوہناک خیال دل میں جم جانا .

بات دِل میں پَکانا

دل ہی دل میں کسی بات کی تکمیل کے منصوبے بانْدھنا

بات میں بات آنا

ایک بات کے بیان کے دوران اور امور کا ذکر چھڑ جانا، نکتے سے نکتہ پیدا ہونا

دِل میں خَیال آنا

ذہن میں کوئی بات آنا، خیال گزرنا

دِل میں بُرائی آنا

نیت خراب ہو جانا ، بدی کی طرف طبیعت مائل ہو جانا .

دِل میں اُتَر آنا

دل میں بس جانا، ذہن نشین ہو جانا، دل میں سما جانا

دِل میں غُبار آنا

کدورت پیدا ہرنا ، رنجش ہونا ، ملال ہونا .

دِل میں فَرْق آنا

دل میں شبہ پڑنا ، گمان گزرنا ؛ دل سے اعتبار اُٹھنا ، دل میں بل پڑنا .

دِل میں رَحْم آنا

دل نرم ہونا، دل میں ترس آنا

دِل میں نیکی آنا

نیک کام کرنے پر آمادہ ہونا ؛ رحم آ جانا .

دِل میں جوش آنا

ولولہ پیدا ہونا

دِل میں کَپَٹ آنا

بُرا خیال آنا

دِل مُٹّھی میں آنا

کسی شخص کا قابو میں آنا، تابع ہو جانا، گرویدہ ہو جانا

دِل میں مَیل آنا

دل میں کدورت پیدا ہونا، ملال ہونا

میں بات آنا

کسی بات کا خیال آنا

دِل کی بات زَبان تَک آنا

خواہش کا اظہار ہونا ، دلی آرزو ظاہر ہونا

بات کو دِل میں اُتارنا

کسی مفہوم یا مقصد کو ذہن نشین کرنا

بات دِل میں کَھب جانا

بات کا دل میں اثر کر جانا

بَہُت مار میں رونا نہیں آنا

جب زیادہ مصیبت پڑے تو شکایت نہیں کی جاتی

اردو، انگلش اور ہندی میں دِل میں بات آنا کے معانیدیکھیے

دِل میں بات آنا

dil me.n baat aanaaदिल में बात आना

محاورہ

دِل میں بات آنا کے اردو معانی

  • کسی بات کا خیال آنا .

दिल में बात आना के हिंदी अर्थ

  • किसी बात का ख़्याल आना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (دِل میں بات آنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

دِل میں بات آنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words