تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"دیکھو" کے متعقلہ نتائج

دیکھو

دیکُھوں

غور کروں ، سوچوں ، پرکھوں.

دیکھو تو

توجہ کرو ، خبردار ہو ، نظر ڈالو ، غور کرو.

دیکھو اَچَن٘بے کی بات ہِیجْڑے کے گَھر بیٹا ہُوا

غیر ممکن بات کا وقوع میں آنا

دیکھو تو میں کیا کَرْتا ہوں

(فخریہ کلمہ) میرے کرتب اب آپ ملاحظہ کیجئے ، میری چالاکی اب آپ دیکھئے.

دیکھو ایڑی میں گُو لَگا ہے

جہاں نظر لگنے کا اندیشہ ہو ، کہتے ہیں.

دیکھو دیکھو

خبردار ، ہوشیار.

دیکھو شیر کی نِگاہ سے کِھلاؤ سونے کا نِوالَہ

دیکھو کیا ہوتا ہے

اچھا ہوتا ہے یا بُرا ، قسمت کیا دَکھائی ہے.

دیکھو اَور بولو

(تدریس و تعلیم) ایسا طریقۂ تدریس جس میں فقرے یا الفاظ دِکھا کر بچّوں سے براہِ راست پڑھوا لیے جاتے ہیں ، براہِ راست طریقۂ تدریس.

دیکھو مِیاں کے چَھند بَند ، پھاٹا جامَہ تِین بَنْد

انکی شیخی دیکھو اور ذلیل حرکت دیکھو

دیکھوری

لال رنگ کا مکوڑا ، بھورے رنگ کی چیونٹی ، بھڑ.

دیکھوڑی

لال رنگ کا مکوڑا ، بھورے رنگ کی چیونٹی ، بھڑ.

یِہ دیکھو

کسی کو کوئی چیز دکھا کر تصدیق کرتے وقت کہتے ہیں نیز کوئی چیز کسی کو دِکھا کر اس کو للچانے کے لیے بھی کہتے ہیں یہ ہے ، میرے پاس ہے ۔

مَزَہ دیکھو

لطف اس میں ہے ، انوکھی بات یہ ہے ۔

مُردَہ دیکھو

رک : ُمردہ دیکھے جو عموماً زیادہ مستعمل ہے

مُنہ دیکھو

(ایسا کرنے کی) کیا تاب ، کیامجال ، کیا طاقت یعنی تم کچھ نہیں ہو (کسی کی طاقت اور اثر سے انکار کے موقع پر مستعمل) ۔

دِل گُرْدَہ دیکھو

ہمّت دیکھو ، حوصلہ دیکھو ، جرأت مندی اور دلیری دیکھو

مُنہ تو دیکھو

کہاں اتنا حوصلہ رکھتے ہیں ، بھلا اتنی ہمت کہاں ہے ، کیا مجال ، اس قابل تو ہو جاؤ ، سوچو تو سہی یہ کام کیسے کر لو گے ۔

مِرا مُردَہ دیکھو

(عو) ایک قسم ، جب کسی کو کسی کام سے روکنا ہو تو کہتے ہیں ۔

میرا مُردَہ دیکھو

قسم سخت، مجھے پیٹے، مجھے ہے ہے کرے، میری بھتی کھائے یعنی اگر میرا کہا نہ کرے تو مجھے مردہ دیکھے (مسلمان عورتیں کسی کو کسی کام کے لیے مجبور کرنے، قسم دلانے کے لیے کہتی ہیں)، قسم دیتے وقت مستعمل، قسم دلانے کے موقعے پر مستعمل

ہَمارا جَنازَہ دیکھو

کسی کو قسم دلانے کے لیے یہ فقرہ کہتے ہیں کہ اگر تم یہ کام نہ کرو تو ہمیں مردہ پاؤ گے ۔

اَپنا مُنْہ دیکھو

رک : اپنا منہ بنواو

یُوں دیکھو

اس طرح دیکھو ، ایسے دیکھو ، بظاہر دیکھو

اَور دیکھو

حیرت و استعجاب کے موقع پر مستعمل، مترادف : کتنی حیرت کی بات ہے، بڑا تعجب کا مقام ہے

سَون چِڑ٘یا دیکھو

مُسلمان بچوں کو ختنے بٹھاتے ہیں تو اس کی توجہ دُوسری طرف کرنے کے لیے یہ کہتے ہیں سون چِڑیا دیکھو .

ہَماری آنکھ سے دیکھو

۔ دیکھو میری آنکھوں ۔

ہَماری آنکھ سے دیکھو

(عو) اس موقع پر مستعمل جب ایک چیز اچھی یا بری ہو مگر کہنے پر بھی دوسرا شخص اس کی بھلائی برائی نہ دیکھ سکے.

واہ مُنْہ تو دیکھو

بے تکلفی میں دوست سے خطاب

کَلیجے پَر ہاتھ دَھر دیکھو

۔دیکھو اپنی چھاتی پر ہاتھ۔

مُنْھ دیکھو

۔ (طنزاً) ذرا ان کی لیاقت پر نظر کرو۔ کیا حوصلہ ہے۔ ؎ دیکھو اپنا مُنھ دیکھو۔

مُرْدا دیکھو

(عور) سخت قسم (عموماً میرا یا ہمارے کے ساتھ مستعمل) ۔

کَلیجے پَر ہاتھ رَکھ کَر دیکھو

جو کچھ دوسرے پر گزرا ہے وہ اوپر گزرا سمجھ کر فیصلہ کرو ، انصاف کی کہو .

دِل پَر ہاتھ رَکھ کَر دیکھو

اپنی حالت کا لحاظ کر کے دوسرے کی نسبت کچھ کہو.

آرْسی دیکھو

آئِینَہ لے کے مُنھ تو دیکھو

تم اس قابل نہیں کہ یہ کام انجام دو، تم میں اتنی صلاحیت نہیں، تم اس کے اہل یا مستحق نہیں

بُھوکَہ ہو تو ہَرے ہَرے رُوکھ دیکھو

مان٘گنے والے کو بغیر دیے باتوں میں ٹالنا .

چاک کُنَم گِرَہ کُنَم دیکھو مِرا ہُنر

آپس میں لڑنے والے کی نسبت بولتے ہیں

جِگَر کو دیکھو

دلیری اور حوصلہ دیکھو، ضبط وتحمل کو سراہو، جیسے! اس کے جگر کو تو دیکھو ذرا سی بساط پر کس کا مقابلہ کربیٹھا

اَور گَھر دیکھو

ہمارا پیچھا چھوڑو، یہاں مطلب برآری نہ ہوگی، وغیرہ

مُنْھ تو دیکھو

شَکْل تو دیکھو

ہمّت تو دیکھو ، حوصلہ تو دیکھو ، احمقانہ اقدام تو دیکھو.

صُورَت تو دیکھو

بطور تمسخر اظہار ناقابلیت کے واسطے بولتے ہیں.

اَپنا کام دیکھو

ادھر متوجہ نہ ہو، پروہ نہ کرو، دخل در معقولات نہ دو

اَپْنی طَرَف دیکھو

اپنے مرتبے اور حیثیت کو ملحوظ رکھو، اپنے شایان شان کام کرو

مَرا مُنْھ دیکھو

(عموما ً) سخت قسم کی جگہ مستعمل ۔

کَل کا لِیْپا دیو بَہا، آج کا لِیْپا دیکھو آ

جو ہوا سو ہوا، گزری ہوئی باتوں کو جانے دو موجودہ بات پر توجہ دو

آ دیکھو

آکے آزمالے/ آزمالو، تجربہ کر لے/ کر لو

کَھتْری پُتْرَم ، کبھی نَہ مِتْرَم ، جَب دیکھو جَب دَگَم دَگا

کھتریوں کی بے وفائی مشہور ہے کسی کا دوست نہیں ہوتا ، موقع ملتے ہی دغا دیتا ہے.

میری آنْکھ سے دیکھو

اس وقت بھی بولتے ہیں جب سامنے رکھی ہوئی چیز دکھائی نہ دے

اَور کوئی گَھر دیکھو

ہمارا پیچھا چھوڑو، یہاں مطلب برآری نہ ہوگی، وغیرہ

لو اور تَماشا دیکھو

رک : لو اور سنو .

کِھلاؤ سونے کا نِوالَہ ، دیکھو شیر کی نِگاہ سے

رک : کھلائے سونے کا نوالہ دیکھے شیر کی نگاہ سے.

آگے دیکھو

کسی اور جگہ مانگو، کہیں اور صدا دو (سائل کو ٹال دینے کا فقرہ)

پَہْلے اَپْنا ٹَینٹھ تو دیکھو پِیچھے دُوسْرے کی پُھلّی نِگْھارنا

پہلے اپنا عیب تو دیکھو پھر دوسرے میں عیب نکالو، اپنا بڑا عیب تو دیکھا نہیں جاتا دوسرے کے چھوٹے سے عیب پر انگشت نمائی کی جاتی ہے .

بھوکے ہو تو ہرے ہرے روکھ دیکھو

عموماً بخیل لوگ سائل کو یہ جواب دیتے ہیں

تیل دیکھو تیل کی دھار دیکھو

ابھی کیا ہے آگے چل کر دیکھو کیا ہوتا ہے، جلدی نہ کرو، صبر اور ضبط سے کام لو، نتیجہ کا انتظار کرو

آئِینے میں مُنھ تو دیکھو

تم اس قابل نہیں کہ یہ کام انجام دو، تم میں اتنی صلاحیت نہیں، تم اس کے اہل یا مستحق نہیں

تیل دیکھو، تیل کی دھار دیکھو

ابھی انتظار کرو دیکھو کیا ہوتا ہے، زمانے کی حالت دیکھو، دُنیا کا رنگ دیکھو

جَب دیکھو ڈھاک کے تِین پات

ہمیشہ مفلس و نادار.

اردو، انگلش اور ہندی میں دیکھو کے معانیدیکھیے

دیکھو

dekhoदेखो

وزن : 22

دیکھو کے اردو معانی

فعل متعلق

  • (انتباہ کے موقع پر) ، ہوشیار رہو ، خبردار رہو ، متوجہ ہو.
  • خدا جانے ، نہ جانے ، خبر نہیں ، دیکھیں (رک).
  • شاید ، بشرطِ امکان ؛ تلاش کرو ، ڈھونڈھو.
  • حالت پر نظر کرو ، قدر کرو.

English meaning of dekho

Interjection, Particle

  • see! behold! lo! observe! look here!, look out! be on your guard!, look, see, watch, perhaps!, you will see!

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (دیکھو)

نام

ای-میل

تبصرہ

دیکھو

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words