تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"کِلِین چِٹ" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں کِلِین چِٹ کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
کِلِین چِٹ کے اردو معانی
اسم، مؤنث
- کسی بھی جرم سے بے قصور ہونے کا تصدیق نامہ، عدالت کے ذریعہ پوری طرح سے بے قصور قرار دیا جانا
Urdu meaning of clean-chit
- Roman
- Urdu
- kisii bhii jurm se beqsuur hone ka tasdiiq naama, adaalat ke zariiyaa puurii tarah se beqsuur qaraar diyaa jaana
English meaning of clean-chit
Noun, Feminine
- to give a clean chit, to absolve, exonerate
क्लीन-चिट के हिंदी अर्थ
संज्ञा, स्त्रीलिंग
- किसी के दोषमुक्त होने का अभिप्रमाणन, न्यायालय द्वारा पूर्णतः निर्दोष करार दिया जाना
کِلِین چِٹ سے متعلق دلچسپ معلومات
کلین چٹ یہ ہندوستانی انگریزی کاعامیانہ روز مرہ ہے: To give a clean chit to someone، بمعنی الزام سے بری یا شک سے بالاتر قرار دینا۔ ہندوستانی انگریزی اخبار اس کے موجد ہیں۔ انگریزی کے جدید و قدیم لغات اس سے بے خبر ہیں۔ کوئی وجہ نہیں کہ اردو والے بھی اس سے بے خبر نہ رہیں، خصوصاً جب اس کے اردو مرادف موجود ہیں۔ سب سے آسان تو یہ ہے کہ clean chit کی جگہ ’’صاف نامہ‘‘ کہیں، لیکن اور بھی فقرے ممکن ہیں: غلط اور قبیح: کھلاڑیوں کو کلین چٹ دے دی گئی۔ صحیح : کھلاڑیوں کو شک/ الزام سے بری کردیا گیا/بری قرار دیا گیا/صاف نامہ دے دیا گیا/کھلاڑیوں کے عمل کو غیر مشکوک بتایا گیا۔ غلط اور قبیح: پارلیمنٹ کی کمیٹی نے وزیر کو کلین چٹ دے دی۔ صحیح:۔۔۔ کو شک سے بالاتر گردانا/صاف نامہ دے دیا۔۔۔ کے کردار کو غیر مشکوک بتایا۔ غلط اور قبیح: جانچ کمیشن نے حکومت کو کلین چٹ دے دی۔ صحیح:۔۔۔ کو شبہات سے بری قرار دیا/صاف نامہ دے دیا۔ صحیح: حکومت کا کردار مشکوک نہیں، جانچ کمیشن کی رائے/ جانچ کمیشن کی طرف سے حکومت کوصاف نامہ۔ ملحوظ رہے کہ انگریزی میں انھیں معنی میں To give a clean bill ضرورایک محاورہ ہے، ہندوستانی اخبار نویسوں نے غلطی سے اسے clean chit سمجھ لیا اور اردو والے ان کی نقل میں چل پڑے۔ چونکہ chit اورbill دونوں کے معنی میں’’نامہ‘‘ کا عنصر ہے، بلکہ انگریزی chit دراصل اردو ’’چٹھی‘‘ کا انگریزی روپ ہے، لہٰذا ہم نے clean chit/clean bill کا اردو مرادف ’’صاف نامہ‘‘ تجویز کیا ہے۔ حال ہی میں ایک اخبار میں سرخی نظر پڑی: بگ بی کو کلین چٹ اس کی قباحت، بلکہ غلاظت سے قطع نظر، یہ دیکھئے کہ کوئی اردو والا اس سرخی کے معنی نہیں سمجھ سکتا جب تک وہ ہندوستانی انگریزی اخبار نہ پڑھتا ہو اورہندوستانی ٹی وی نہ دیکھتا ہو۔ پھر ایسی اردو سے کیا فائدہ جسے اردو والے سمجھ ہی نہ سکیں۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
سَحَر گَہی
رمضان میں صبح صادق کے وقت کا کھانا، وہ طعام جو روزہ رکھنے کی نیت سے صبح صادق سے پہلے کیا جاتا ہے، سحری
سَحَر خِیْزِیا
چور اُچکّا، اُٹھائی گِیرا، جو پڑی پڑائی چیزیں اُٹھا کر لے جائے، صبح ہی صبح چوری کے لیے نکلنے والا
سَحَرِ کاذِب
مشرق میں اُفق پر علی الصباح تھوڑی دیر کے لیے روشنی نمودار ہوتی ہے پھر غائب ہو جاتی ہے اس کو صبح کاذب بھی کہتے ہیں
سَحَر کِس کا مُنھ دیکھا
بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اگر صبح کو اُٹھ کر کسی خوش نصیب کا مُن٘ھ دیکھیے تو تمام کام سن٘ور جاتے ہیں اور بخیل یا بدبخت کا مُن٘ھ دیکھیے تو تمام کام بگڑ جاتے ہیں
سَحَر کا بُھولا شام آیا
اگر کوئی شخص کسی قسم کی غلطی یا جُرم کرنے کے بعد، جلد اس کام سے توبہ کر لے اور سُدھر جائے تو کہتے ہیں
سَہَارے
سہارا کی جمع یا مغیّرہ حالت، مرکبات میں مُستعمل، مدد کرنے والا، مددگار و معاون، حامی، پشت پناہ، حمایتی
سَحارَہ
(تصوَف) نفس کا ایک مرتبہ جو گورکھ دھندے کی طرح ہے اور مُرید کو گمراہ کرتا رہتا ہے یہ اہلِ حقیقت کے گِرد پھرتا رہتا ہے اور ریاضت و مجاہدہ میں دیکھ کر کہتا ہے کہ اوقاتِ عزیز اپنی کیوں ضائع کرتے ہو .
سَحَری کھائے سو روزَہ رَکھے
ایک شخص کی سحری کتّا کھا گیا ، اُس نے اُسے سارا دن بُھوکا باندھ رکھا کہ اُس نے سحری کھائی ہے وہی روزہ رکھے گا یعنی جو فائدہ اُٹھائے وہی کام کرے.
سَحَری بھی نَہ کھاؤں تو کافِر نَہ ہو جاؤں
ایک ماما سحری کھا لیتی تھی روزہ نہ رکھتی تھی ، ایک دن مالک نے پوچھا تو یہ جواب دیا ، یعنی دین کی مطلب کی بات مان لی اور تکلیف کی بات چھوڑ دی.
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'adaavat
'अदावत
.عَداوَت
hostility, malice, enmity, animosity
[ Ham logon mein adavat hoti hai lekin jaan ka dushman koi kahan hota hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
imkaan
इम्कान
.اِمْکان
possibility, probability
[ March April ke mahine mein chechak hone ka imkan zyada rahta hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'aarii
'आरी
.عاری
free (from), empty
[ Koi aql se aari bhale hi ho pet se khali nahin hota ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'aariz
'आरिज़
.عارِض
side of the face, cheeks
[ Shayar ne mahboob ke aariz ki tarif mein zamin aur asman ek kar diye ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'ibrat
'इबरत
.عِبْرَت
one from whom a lesson can be learnt
[ Burayi ka anjam kabhi-kabhi bura bhi hota hai hamen usse ibrat hasil karna chahiye ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
faal
फ़ाल
.فَال
omen, augury, presage with the help of some occult, etc. book
[ Aurton ki baayen aankh phadakna achcha faal mana jata hai jabki mardon ki baayen aankh phadakna bura faal mana jata hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
KHavaatiin
ख़वातीन
.خَواتِین
ladies, women
[ Barsaat, dhoop vaghaira mein shahri khavatin chatri ka istemaal karti hain ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'ajab
'अजब
.عَجَب
astonishing, strange, extraordinary
[ Mulk ke siyasi halat ne ajab mod le liya hai kuchh kaha nahin ja sakta ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
jaraa.im
जराइम
.جَرائِم
crimes, offences, faults, sins
[ Aajkal muashare mein jaraim bahut zyada badh gaye hain ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'ubuur
'उबूर
.عُبُور
crossing a stretch of land or water
[ Zindagi mein kabhi-kabhi mushkilat ka dariya bhi uboor karna padta hai isse ghabrana nahin chahiye ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
رائے زنی کیجیے (کِلِین چِٹ)
کِلِین چِٹ
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔