تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"کِلِین چِٹ" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں کِلِین چِٹ کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
کِلِین چِٹ کے اردو معانی
اسم، مؤنث
- کسی بھی جرم سے بے قصور ہونے کا تصدیق نامہ، عدالت کے ذریعہ پوری طرح سے بے قصور قرار دیا جانا
Urdu meaning of clean-chit
- Roman
- Urdu
- kisii bhii jurm se beqsuur hone ka tasdiiq naama, adaalat ke zariiyaa puurii tarah se beqsuur qaraar diyaa jaana
English meaning of clean-chit
Noun, Feminine
- to give a clean chit, to absolve, exonerate
क्लीन-चिट के हिंदी अर्थ
संज्ञा, स्त्रीलिंग
- किसी के दोषमुक्त होने का अभिप्रमाणन, न्यायालय द्वारा पूर्णतः निर्दोष करार दिया जाना
کِلِین چِٹ سے متعلق دلچسپ معلومات
کلین چٹ یہ ہندوستانی انگریزی کاعامیانہ روز مرہ ہے: To give a clean chit to someone، بمعنی الزام سے بری یا شک سے بالاتر قرار دینا۔ ہندوستانی انگریزی اخبار اس کے موجد ہیں۔ انگریزی کے جدید و قدیم لغات اس سے بے خبر ہیں۔ کوئی وجہ نہیں کہ اردو والے بھی اس سے بے خبر نہ رہیں، خصوصاً جب اس کے اردو مرادف موجود ہیں۔ سب سے آسان تو یہ ہے کہ clean chit کی جگہ ’’صاف نامہ‘‘ کہیں، لیکن اور بھی فقرے ممکن ہیں: غلط اور قبیح: کھلاڑیوں کو کلین چٹ دے دی گئی۔ صحیح : کھلاڑیوں کو شک/ الزام سے بری کردیا گیا/بری قرار دیا گیا/صاف نامہ دے دیا گیا/کھلاڑیوں کے عمل کو غیر مشکوک بتایا گیا۔ غلط اور قبیح: پارلیمنٹ کی کمیٹی نے وزیر کو کلین چٹ دے دی۔ صحیح:۔۔۔ کو شک سے بالاتر گردانا/صاف نامہ دے دیا۔۔۔ کے کردار کو غیر مشکوک بتایا۔ غلط اور قبیح: جانچ کمیشن نے حکومت کو کلین چٹ دے دی۔ صحیح:۔۔۔ کو شبہات سے بری قرار دیا/صاف نامہ دے دیا۔ صحیح: حکومت کا کردار مشکوک نہیں، جانچ کمیشن کی رائے/ جانچ کمیشن کی طرف سے حکومت کوصاف نامہ۔ ملحوظ رہے کہ انگریزی میں انھیں معنی میں To give a clean bill ضرورایک محاورہ ہے، ہندوستانی اخبار نویسوں نے غلطی سے اسے clean chit سمجھ لیا اور اردو والے ان کی نقل میں چل پڑے۔ چونکہ chit اورbill دونوں کے معنی میں’’نامہ‘‘ کا عنصر ہے، بلکہ انگریزی chit دراصل اردو ’’چٹھی‘‘ کا انگریزی روپ ہے، لہٰذا ہم نے clean chit/clean bill کا اردو مرادف ’’صاف نامہ‘‘ تجویز کیا ہے۔ حال ہی میں ایک اخبار میں سرخی نظر پڑی: بگ بی کو کلین چٹ اس کی قباحت، بلکہ غلاظت سے قطع نظر، یہ دیکھئے کہ کوئی اردو والا اس سرخی کے معنی نہیں سمجھ سکتا جب تک وہ ہندوستانی انگریزی اخبار نہ پڑھتا ہو اورہندوستانی ٹی وی نہ دیکھتا ہو۔ پھر ایسی اردو سے کیا فائدہ جسے اردو والے سمجھ ہی نہ سکیں۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
گوہ
چُھپکلی سے مشابہ مگر بڑا صحرائی جانور جس کی دو زبانیں ہوتی ہیں، زمین میں بھٹ بنا کر رہتا ہے مُردار کھاتا ہے، اس کی کئی قسمیں ہیں مثلاً پٹرا گوں، چندن گو، سوسمار
گُوہ کَرْنا
غلاظت سے بھر دینا ، غلیظ اور گندا کر دینا ، ناپاک کر دینا ؛ میلا کر دینا ، چکَٹ کر دینا .
گُوہ اُچَھلْنا
رُسوائی ہونا ، تُکّا فضیحتی ہونا ، شرمناک لڑائی ہونا ، گالی گلوچ ہونا ، جُوتی بیزار ہونا .
گُوہ کَر دینا
غلاظت سے بھر دینا ، غلیظ اور گندا کر دینا ، ناپاک کر دینا ؛ میلا کر دینا ، چکَٹ کر دینا .
گُوہ مُوت کَرنا
پاخانہ پیشاب کرنا ، گندگی کرنا ؛ چھوٹے بچے کا گُو مُوت دھونا بڑی خدمت انجام دینا ؛ ٹہل کرنا .
گُوہ کا پُوت نَوشادَر
گُو کا / موری کا کیڑا گُو ہی میں خوش رہتا ہے ، بُرے کو بُری صحبت ہی راس آتی ہے
گُوہ کا ٹوکْرا
(کنایتاً) بدنامی کی ڈلیا، بدنامی کا ٹوکرا، گندگی کا ڈھیر، غلاظت ہی غلاظت، بد نامی و بد کرداری کا پیکر، بہت زیادہ بدنامی
گُوہ کی طَرَح چُھپانا
مراد : بلّی کے گو کی طرح چھپانا ، پوری طرح چھپانا ، ڈھانکتے پھرنا ؛ کمال احتیاط سے رکھنا
گُوہ کا پُوت نَوسادَر
گُو کا / موری کا کیڑا گُو ہی میں خوش رہتا ہے ، بُرے کو بُری صحبت ہی راس آتی ہے
گُوہ میں ڈھیلا پھینکو نَہ چِھینٹیں اُڑیں
رذالے کو چھیڑے گا سو گالیاں سنے گا ؛ بُروں کے من٘ھ لگو نہ گندی باتیں سنو .
گُوہ سے گِھناؤنا کَرنا
بہت زیادہ ذلیل اور رُسوا کرنا ، حد درجہ قابلِ نفرت سمجھنا ، کراہت کی نظر سے دیکھنا
گُوہ نَہِیں چِھی چِھی
بُرائی یا رُسوائی میں کوئی فرق نہیں ، کسی کی تھوڑی ذلت اور خفیف رسوائی پر بولتے ہیں
گُوہ کا ٹوکْرا سَر پَر اُٹھانا
کمینگی کا کام اختیار کرنا ، بد نامی یا رُسوائی کا کام اپنے ذمّے لینا ، بد نامی اور بُرائی سر لینا
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'adad
'अदद
.عَدَد
a number, a whole number
[ Dubla-patla kisi tange ka tattu aur ye chhote-bade teen adad bechare ki kamar dohari hui jati hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'ishrat
'इशरत
.عِشْرَت
pleasure, enjoyment, mirth
[ Aish aur ishrat ki zindagi baghair koshish ke nahin milti ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'itr
'इत्र
.عِطْر
essence, perfume
[ Hauz mein gulab keode ke favvare chhuTte, dar-o-divar par khas ka itr chhidka jata ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'azaab
'अज़ाब
.عَذاب
difficulty, distressing affair
[ Garmi ya sardi had se zyada ho jati hai to azab lagne lagti hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'asr
'अस्र
.عَصْر
last part of the day before sunset
[ Asr ka waqt hua badshah sair-tamashe ki khatir khema se nikal kar chauki par baithe ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'urs
'उर्स
.عُرْس
a religious ceremony celebrating the union of the soul of a deceased peer
[ 23 January 2023 ko Ajmer mein Khwaja Muinuddin Chishti ka 811wan urs manaya gaya tha ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'ataa
'अता
.عَطا
gift, present, prize, offering
[ Angrez Hindustaniyon ke karnamon se khush ho kar unko jagiren ata karte the ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'arzii
'अर्ज़ी
.عَرْضی
petition, application
[ Mulazmaton ke liye mukhtalif jagahon par arzi bhejte rahna chahiye ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'ash-'ash
'अश-'अश
.عَش عَش
bravo!, rejoicing
[ Irfan Khan aise adakar the ki log unki adakari par ash-ash kar uthte the ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'arsh
'अर्श
.عَرْش
sky
[ Farsh se le kar arsh tak har ek ko mujh se shikayat hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
رائے زنی کیجیے (کِلِین چِٹ)
کِلِین چِٹ
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔