تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"چکے" کے متعقلہ نتائج

چَکّے

(ہندو) ہندوؤں کا ایک تیوہار جس میں چکی کی پسی ہوئی کوئی چیز نہیں کھائی جاتی .

ہاتھ کَٹا چُکے

تحریردے کر مجبور ہونے کی جگہ

ہاتھ کَٹ چُکے

۔ مجبور ہوگئے۔ تحریر دیکھ کر۔

ہاتھ کَٹ چُکے ہیں

مجبور ہیں ؛ تحریر دے بیٹھے ہیں ، تحریر دے دی ہے ؛ بات تسلیم کرکے لکھ چکا ہوں.

دیکھ چُکے

دیکھ لینا .

آ چُکے

(طنزیہ) نہیں آئے گا، نہیں آؤگے، آنے کی امید نہیں

خَلِیل خاں فاخْتَہ اُڑا چُکے

ذرا سا کام کر کے بہت اترانے والے کے لیے ظنزاً بولتے ہیں .

گھوڑی دَوڑ چُکے

طاقت یا خواہش ختم ہوگئی .

سَب کھیل ، کھیل چُکے ، ہَردَنگا باقی ہے

تمام تدبیریں ناکام ہو چُکیں ہیں اب آخری تدبیر باقی ہے .

اردو، انگلش اور ہندی میں چکے کے معانیدیکھیے

چکے

chukeचुके

وزن : 12

English meaning of chuke

  • did

چکے کے قافیہ الفاظ

چکے سے متعلق دلچسپ معلومات

چکے اب ہندی/انگریزی کے زیراثراردو والے ایک نئے بھونڈے پن کو رواج دینا چاہتے ہیں۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں، اردو میں فعل مجہول کا استعمال بہت کم ہوتا ہے، اور اس کی صورتیں عموماً مقرر ہیں۔ انگریزی میں فعل مجہول بہت ہے اور اس کی دیکھا دیکھا دیکھی ہندی والے اسے اختیار کررہے ہیں۔ اردو والے بھی ہندی کی چال چلنے کے فیشن میں مبتلا ہوتے جاتے ہیں، لہٰذا اب اردو میں اس طرح کے جملے بھی لکھے جاتے ہیں: کئی بار سزا پا چکے مجرم بھی وہاں آتے ہیں۔ پانچ کتابیں لکھ چکے جناب زید نے کہا۔ دہرا چکے سبق کو نہ دہراؤ۔ سات میچ کھیل چکے کھلاڑی نے کہا۔ یہ سب استعمالات غلط اور قبیح ہیں۔ صحیح صورتیں یہ ہیں: کئی بار سزا یافتہ۔۔۔ پانچ کتابوں کے مصنف۔۔۔ دہرائے ہوئے سبق۔۔۔ سات میچ کھیلے ہوئے۔۔۔ دوسرے الفاظ میں، ماضی فعل مجہو ل کی جگہ کوئی اسم استعمال کرنا چاہئے، یافعل صفت استعمال کرنا چاہئے۔ اور تمام صورتیں اردو کے لئے ناواجب ہیں۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (چکے)

نام

ای-میل

تبصرہ

چکے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone