تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"چَڑھے گا سو گِرے گا" کے متعقلہ نتائج

چَڑھے گا سو گِرے گا

جو ترقی کرے گا وہ تنزل بھی کرے گا ، عروج کو زوال بھی ہوگا.

نَہ چَڑھے گا ، نَہ گِرے گا

نہ ترقی کرے گا نہ زوال ہوگا ، ایسا کام کیوں کرے جس میں نقصان ہو (

جو چَڑھے گا سو گِرے گا

جو چڑھے گا سو ڈھئے گا، جو کام کرتا ہے نقصان بھی اٹھاتا ہے، صاحب کمال دھوکا کھاتا ہے، جو کسی کام میں پڑتا ہے یا اس میں ترقی کرتا ہے وہ اس میں نقصان بھی اٹھاتا ہے

ہَتھیلی پَر زَہر رَکھا رَہو جو کھائے گا سو مَرے گا

جو برا کام کرے گا وہ نقصان اٹھائے گا

ہَتیلی پَر زَہْر رَکھے رَہو جو کھائے گا سو مَرے گا

جو بُرا کام کرے گا نقصان اٹھائے گا

تِرے گا سو ڈُوبے گا

ہنر مند بی خطا پاتے ہیں

تَیرے گا سو ڈُوبے گا

ہنر مند ہی خطا ہوتی ہے.

غَیر کے لِیے کُنواں کھودے گا، سو آپ ہی ڈُوبے گا

جو دوسرے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے خود ہی نقصان اٹھاتا ہے.

جو کَرے گا سو پاوے گا

جیسا عمل ہوگا ویسا ہی صلہ یا اجر ملے گا.

جو تَیرے گا سو ڈُوبے گا

رک : جو چڑھے گا الخ

دَھر دھائے گا ، سو بَٹائے گا

جو دہکے گا سو بُجھے گا ، عروج کے بعد زوال ہوتا ہے .

ڈوم کے گَھر بیاہ، من آوے سو گا

دوسری جگہ تو جو فرمائش ہو گانا پڑتا ہے مگر اپنے گھر میں جو چاہو کرو، اپنے گھر میں ہر شخص اپنی مرضی کا مالک ہوتا ہے اور جو چاہے کرسکتا ہے

سووے گا سو کھووے گا جاگے گا سو پاوے گا

غافل نقصان اٹھائے گا، ہوشیار فائدے میں رہے گا

جاگے گا سو پاوے گا ، سووے گا سو کھووے گا

۔مثل۔ ہوشیاری سے کامیابی غفلت اور کاہلی میں ناکامی ہے۔

گِرے کا کیا گِرے گا

جو پہلے ہی تباہ ہو چکا ہو اس کا اور کیا نقصان ہوگا

گُوہ میں ڈھیلا پھینکے گا سو چِھینٹے کھائے گا

رذالے کو چھپڑے کا سو گالیاں سنے گا

جو بِیاز کاٹے گا سو آپ روئے گا

جو برا کام کرے گا اس کی سزا پائے گا

جو پِیاز کاٹے گا سو آپ روئے گا

جو بُرا کام کرے گا اس کی سزا پائے گا

ناچے گا سو پاوے گا

جو محنت کرے گا اسے فائدہ ہو گا

گُو میں ڈھیلا پھینکے گا سو چِھینٹے کھائے گا

گُو میں ڈھیلا ڈالیں الخ ، بُرے کو چھیڑنے سے برا جواب ملے گا ، رزبل سے مقابلہ کرنا ذلت اٹھانا ہے .

جو مانگے گا سو پائے گا

مان٘گے والے کر سب کچھ مل جاتا ہے

جو بوئے گا سو کاٹے گا

جو اچھا کام کرے گا اس کا پھل پائے گا

ہانڈی میں ہوگا سو ڈوئی میں نِکلے گا

۔مثل۔ جو دل میں ہوتا ہے وہی زبان پر آتا ہے۔

ہانْڈی میں جو ہوگا سو وَہی ڈوئی میں نِکلے گا

جو دل میں ہوتا ہے وہی زبان پر آتا ہے ، دل کی بات منھ سے نکل ہی جاتی ہے ؛ بات ظاہر ہو کر رہتی ہے۔

ہانْڈی میں جو ہوگا سو وَہی چَمْچی میں نِکلے گا

جو دل میں ہوتا ہے وہی زبان پر آتا ہے ، دل کی بات منھ سے نکل ہی جاتی ہے ؛ بات ظاہر ہو کر رہتی ہے۔

سَنکھ بَجاؤ سو وو سادُھو جو سکھ پاوے گا

آدمی جس بات کا عادی ہو جائے اس کے بغیر نیند نہیں آتی، سادھوؤں کو سن٘کھ بجنے سے نیند آتی ہے اور آرام مِلتا ہے

کھانڈ کھونڈے گا سو کھانڈ کھائیگا

جو محنت کریگا سو مزے اڑائیگا

گُہ میں کَوڑی گِرے تو دانْت سے اُٹھا لینا

کوڑی کوڑی وصول کرنا ، اپنا حق نہ چھوڑنا

اردو، انگلش اور ہندی میں چَڑھے گا سو گِرے گا کے معانیدیکھیے

چَڑھے گا سو گِرے گا

cha.Dhe gaa so gire gaaचढ़ेगा सो गिरेगा

چَڑھے گا سو گِرے گا کے اردو معانی

قول

  • جو ترقی کرے گا وہ تنزل بھی کرے گا ، عروج کو زوال بھی ہوگا.

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (چَڑھے گا سو گِرے گا)

نام

ای-میل

تبصرہ

چَڑھے گا سو گِرے گا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words