تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بولی" کے متعقلہ نتائج

بولی

. آواز ، وہ صدا جو کسی جاندار کے بولنے سے پیدا ہو

بولی ٹھولی

طعن و تشغیع، پھبتی، آوازہ توازہ

بولی کسنا

طعنے دینا، آوازیں کسنا

بولی ٹَھٹھولی

رک = بولی ٹھولی (اکثر جمع مستعمل)

بولی بڑھنا

نیلام میں قیمت زیادہ ہونا

بولی ٹھولی مارنا

بولی بَڑْھا

بولی بڑھانا (رک) کا لازم

بولی بولیں تو یہ بولیں میری جُوتی بولے

بد زبانی یا زبان درازی انھیں کو مبارک، ہم ایسا نہیں کریں گے

بولی بَڑھانا

نیلام میں قمیت بڑھانا

بولی دینا

قیمت لگانا، قیمت بڑھانا، (نیلام میں)

بولی پھیکنا

طعنے دینا، آوازیں کسنا

بولی بولْنا

نیلام کرنا

بولی لَگانا

بولی بولنے والا

بولی تِین کام

بے در پے متعدد کاموں کی فرمائش ، ایک ایک سان٘س میں کئی کئی حکم.

ایک بولی، دو بولی، میری نَکٹی سَٹاسَٹ بولی

جب لڑکی بہت باتیں کرنے لگے تو ماں کہتی ہے

پڑی بولی

شمالی ہند کی بعض بولیوں کا لہجے کی وجہ سے نام (کھڑی بولی کے بالمقابل، پڑی

ہِندی بولی

مراد : اردو زبان نیز دیوناگری میں لکھی جانے والی زبان جس میں سنسکرت کے الفاظ زیادہ استعمال کیے جاتے ہیں ۔

مُنہ بولی

غیرحقیقی، جو سگی نہ ہو (ماں یا بیٹی وغیرہ)

گَنواری بولی

گاؤں والوں کی بولی، غیر معیاری زبان ، دیہاتی زبان

میری ایک بولی دو بولی میری نَکٹی سَٹاسَٹ بولی

مطلب بڑی باتونی ہے، جو برابر بولتی ہی چلی جا رہی ہے، جو عورت بہت بولے اور دوسرے کو نہ بولنے دے اس کے متعلق کہتے ہیں، جب لڑکی بہت باتیں کرنے لگے تو ماں کہتی ہے

خَواص بولی

جینیوں کے بانی کی مورتی جب باہر نکالی جاتی ہے تو جو لوگ اس مورتی کے پیچھے بیٹھنے کی عزت حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ بولی دیتے ہیں اسے خواص بولی کہتے ہیں جس کی بولی بڑھ جائے اسے یہ عزت ملتی ہے.

رَسیلی بولی

نرم بولی، بھلا معلوم ہونے والا لب و لہجہ

سَرْکاری بولی

وہ قیمت جو حکومت کی طرف سے کسی نیلام کرنے والی چیز کی مقرر کی گئی ہو ، یہ قیمت کم سے کم ہوتی ہے پھر خواہش مند اس میں اِضافہ کرتے ہیں.

ٹَکْسالی بولی

فصیح اور مستند زبان.

لَشْکَری بولی

وہ زبان جو لشکر والے بولتے ہیں اور عموماً مختلف زبانوں کا مجموعہ ہوتی ہے، کئی دیسوں کی مِلی جُلی زبان

مُشْتَرَک بولی

(لسانیات) ایسی علاقلائی زبان یا بولی جو پھیل کر کسی وسیع تر علاقے کی زبان بن جائے ، ایسی بولی یا زبان جس پر دو سری زبانوں کا بھی اثر ہو اور جو مختلف علاقائی زبانوں سے مل کر بنی ہو ۔

شُدھ بولی

شستہ زبان، صاف بول، شائستہ اور بہتر زبان

بولا بولی

زبان سے بات نکلنے کا عمل ، گفتگو ، بات چیت

کھری بولی

خالص زبان

راج بولی

سرکاری زبان.

عَوامی بولی

عام لوگوں کی بول چال، عوام الناس کی گفتگو، کسی محدود علاقے میں بولی جانے والی عام لوگوں کی زبان

مَقامی بولی

(لسانیات) کسی خاص ضلعے یا علاقے میں رائج زبان

زَنانِی بولِی

عورتوں کی زبان، عورتوں کے ذریعہ استعمال میں لائی جانے والی بولی

تیزاب بَولی

پیشاب میں تیزاب کی زیادتی جو عموماً انسان اور چوپایوں کے پیشاب میں کم اور رینْگنے والے کیڑوں کے پیشاب میں زیادہ پائی جاتی ہے

نَہ بولی نَہ بولی ، بولی تو ایک پَتَّھر کِھینْچ مار

(بدمزاج عورت کے متعلق کہتے ہیں) اول تو بولتی نہیں اگر بولتی ہے تو بدکلامی کرتی ہے

کَھڑی بولی

اردو زبان کا ایک نام (چوں کہ اس زبان کے بیشتر مذکر اسمأ صفات اور افعال کے آخر میں الف ہوتا ہے اور اس کے مقابل اودھی، قنوجی، برج اور بندیلی وغیری پڑی بولی کہلاتی ہیں، اس لئے کہ ان کے اسمأ اور صفات ’’و‘‘ پر ختم ہوتے ہیں)

بَڑْھ بولی

تیز طرار ، منْھ پھٹ ، بے ادبی سے بات کرنے والی ، بات بات پر لڑنے والی ، جھگڑالو

کَڑی بولی

ثقیل زبان ، مشکل زبان ، سخت زبان ، تلخ گفتگو.

کنجروں کی بولی

ناشائستہ گفتگو

مِیٹھی بولی

ملائم اور نرم زبان، شیریں زبان، وہ بولی، جس میں فصاحت پائی جائے

نَرْم بولی

ایسی بولی جس میں سے عاجزی، فروتنی اور خاکساری یا شیریں سخنی ظاہر ہو، دلکش بات یا زبان

لُر بولی

لُر قوم کی زبان ؛ دیہاتی زبان ، گان٘و کی بولی.

ہَماری بولی

رک : ہماری زبان ۔

بَدَن بولی

کَچّی بولی

دیہاتی بولی یا بول چال

پَکّی بولی

شہر والوں کا روزمرہ، پکی زبان

گَُڈّامی بولی

(تحقیراً) انگریزی بولی .

دَھرْم بولی

دینی زبان، مذہبی علوم کی زبان

گاؤں کی بولی

دیہات کی بولی، گنواروں کی زبان، وہ بولی جو گاؤں والے بولتے ہیں

منہ بولی بیٹی

وہ عورت جسے منہ سے بہن بیٹی یا ماں کہہ دیں

مُنہ بولی بَہَن

غیر حقیقی بہن ، بنائی ہوئی بہن ۔

اُونٹ کی بولی

استفراغ، الٹی، قے

گالی دئے سے گنگا بولی

بری بات کی کسی کو سہار نہیں ہوتی

لَشْکَر کی بولی

وہ بولی جس میں بھان٘ت بھان٘ت زبانوں کے الفاظ مل گئے ہوں ، لشکری زبان .

دیسی مرغی، ولایتی بولی

اس کے متعلق کہتے ہیں جو دوسروں کی نقل کرے

ایک بولی، تین کام

ایک حکم سے تین کام کرانا

کویل بولی اور سہ بندی ڈوبی

کویل برسات میں آتی ہے اور اس وقت سہ بندی کے ملازم موقوف ہو جاتے ہیں

شیر کی بولی بولْنا

آواز کے ساتھ قے کرنا

مِیٹھے بَچَن سَہاوَن بولی

اچھے بول پیاری زبان ؛ مراد : دل فریب آواز ، موسیقی ، لحن وغیرہ ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں بولی کے معانیدیکھیے

بولی

boliiबोली

اصل: ہندی

وزن : 22

موضوعات: قیمت

بولی کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • . آواز ، وہ صدا جو کسی جاندار کے بولنے سے پیدا ہو
  • زبان ، بول چال ، بول چال کی زبان.
  • بول ، گیت ، نغمہ
  • ، طعن ، تشنیع ، تمسخر
  • ، جانوروں اور پرندوں کی آواز
  • وہ آواز جو گاہگ نیلام میں قیمت بتانے کے وقت منْھ سے نگالتا ہے
  • ایک قسم کا لگان ؛ کسان سےدراہ راست تصفیہ ، بھاو (= قیمت)
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of bolii

Noun, Feminine

  • dialect,bid at an auction, mode of speaking,language, speech, quibble, sound of animals and birds, taunt

बोली के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • किसी प्राणी के मुंह से निकला हुआ शब्द। मुंह से निकली हुई आवाज या बात। वाणी। जैसे-जानवरों या बच्चों की बोली
  • बोलने की क्रिया या भाव
  • भाषा, पक्षियों की चहचाहट, नीलाम में ख़रीदना
  • वो आवाज़ जो गाहग नीलाम में क़ीमत बताने के वक़्त मन से निगह लता है
  • . आवाज़, वो सदा जो किसी जानदार के बोलने से पैदा हो
  • ، जानवरों और परिन्दों की आवाज़
  • ، तान, तशनीअ, तम्सख़र
  • ज़बान, बोल चाल, बोल चाल की ज़बान
  • बोल, गीत, नग़मा

بولی کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (بولی)

نام

ای-میل

تبصرہ

بولی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone