تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"بازی" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں بازی کے معانیدیکھیے
بازی کے اردو معانی
اسم، مؤنث
- کھیل، تماشا، کرتب
- وہ چیز جو کوئی شخص شرط میں ہار جائے ، زر شرط
- کھیلنا، شغل کرنا، مشغول رہنا
- چال، فریب
- ساتھ کھیلنے کی حالت یا کیفیت
- غلبہ، جیت
- تاش گنجفے شطرنج وغیرہ کا کھیل
- تاش یا گنجفے کے پتے یا شطرنج وغیرہ کی گوٹیں جو بانْٹ میں کسی کھلاڑی کو ملیں، بانْٹ کے بعد ہمرنْگ پتے
- شرط ، مقابلہ، (اکثر ہار جیت کے ساتھ)
- کبوتر کا پلٹیاں کھانا، کبوتر کے پلٹیاں کھانے یا کلا کرنے کا عمل، کبوتر کا گرہ کرنا(بیشتر کابلی کبوتر کے لیے مستعمل)
- وہ جدوجہد جس میں یہ یقین نہ ہو کہ نفع ہوگا یا نقصان، امید و بیم کی حالت کا کام
- (تصوف) توجہ خالص اور جذبہ حقانی، جس کے سبب سے مالک کا دل متغیر نہیں ہوتا اور طلب حق میں ساتوار اور سرگرم رہتا ہے
شعر
مشکل تھا کچھ تو عشق کی بازی کو جیتنا
کچھ جیتنے کے خوف سے ہارے چلے گئے
ہم بھی کیا زندگی گزار گئے
دل کی بازی لگا کے ہار گئے
گر بازی عشق کی بازی ہے جو چاہو لگا دو ڈر کیسا
گر جیت گئے تو کیا کہنا ہارے بھی تو بازی مات نہیں
English meaning of baazii
Noun, Feminine
- bet, trick, hazard, game of chess/ cards
- deceit, deception, wager, stake
- sport, game, play
बाज़ी के हिंदी अर्थ
संज्ञा, स्त्रीलिंग
- खेल, करतब, प्रतियोगिता, दावं, शर्त लगाना, बदना
- करतब; तमाशा
- कौतुहल, तमाशा, खेल, शर्त, पण, शर्त पर लगाया हुआ रुपया, धोखा, छल, ताश, शत्रंज आदि का एक बार का खेल, ठठोल, मस्खरःपन।।
- तमाशा, खेल, शर्त
- शतरंज या ताश आदि का एक पूरा खेल
- किसी खेल का दाँव; बारी
- शर्त
بازی کے مترادفات
بازی کے قافیہ الفاظ
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (بازی)
بازی
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔