تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"باراں" کے متعقلہ نتائج

باراں

مینْھ، بارش

سَن٘گ باراں

ایک بیش بہا پتّھر جس پر تیل مل کر ایک پانی سے بھرے ہوئے برتن میں ڈال دینے سے خیال کیا جاتا ہے کہ بارش لانے کا سبب بنتا ہے، حجرالمطر، پتّھروں کی بوچھار، سن٘گ باری، ژالہ باری

باراں دِیدَہ

وہ جس پر مین٘ھ پڑ چکا ہو، جیسے: کشت باراں دیدہ، مجازاً: تجربہ کار، کارآزمودہ (گا ہے ”گرگ“ کے ساتھ مستعمل)

کُلاہِ باراں

ایک چھتری نُما نباتات جو برسات میں اُگتی ہے، ککرمتا، سان٘پ کی چھتری، کھمبی

قَطْرَۂ باراں

بارش کے پانی کے بوند.

گُرْگِ باراں دِیدَہ

۔(ف) خان آرزو نے لکھا ہے بھیڑیے کا بچہ پانی سے بہت ڈرتا ہے اس کو کبھی بارش میں نکلنے کا اتفاق ہوتا ہے تو وہ بہت دلیر ہوجاتا ہے۔مولف لوامع النور نے لکھا ہے کہ یہ مضمون قابل مضحکہ ہے۔مذکر۔ تجربہ کار۔ خرانٹ۔ آزمودہ کار۔ اس کا استعمال محل ذم میں ہوتاہے۔؎

اَثَرِ دُعائے باراں

باراں پَیما

وہ اَلہ جس کے ذریعہ یہ معلوم کیا جاتا ہے کہ کس قدر بارش ہوئی

باراں بَرَسْنا

مین٘ھ پڑنا، بارش ہونا

مَوسَمِ باراں

برسات کا موسم، وہ زمانہ جس میں بارشیں ہوتی ہیں

امساکِ باراں

تِیرِ باراں

تیروں کی با رش ، تیروں کی بو چھار، کثرت سے تیروں کا چھوڑاجانا

نَمازِ باراں

رک : نمازِ استسقا جو زیادہ مستعمل ہے ۔

آبِ باراں

بارش کا پانی

اَبْرِ باراں

برستا ہوا بادل، برسنے والا بادل

تارِ باراں

مینھ کے پانی کا سلسلہ

طَیرِ باراں

سنہری پلوور ، سنہری رن٘گ کا ایک پرندہ جس کی ٹانگیں لمبی ہوتی ہیں اور جو جھنڈ میں رہتا ہے ، (لاط : Golden Plover)

باراں بار

بارش والا ملک، وہ ملک جہاں بہت بارش ہوتی ہے

باراں گیر

لیہ بام، اولتی، گھر یا مکان کا چھجہ

باراں پوش

برساتی (کوٹ وغیرہ)

طُوفانِ باد و باراں

تیز ہوائیں اور بارش، آندھی طوفان بھری بارش

قطرۂ باراں

بارش کی بودیں

باراںِ رَحْمَت

بارش جو کہ اللہ کی رحمت ہے.

فَصْلِ بَارَاں

بارش کا موسم، برسات کا زمانہ

اردو، انگلش اور ہندی میں باراں کے معانی

باراں

baaraa.nबाराँ

رائے زنی (باراں)

نام

ای-میل

تبصرہ

اصل: فارسی

وزن: 22

باراں کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • مینْھ، بارش
  • موسم برسات
  • (تصوف) فیض رحیمی کا سالک کے دل پر نزول

صفت

  • برستا ہوا، برسنے والا

شعر

English meaning of baaraa.n

Noun, Masculine

  • rain
  • the rainy season, monsoon

Adjective

  • raining, to pour over

बाराँ के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • बरसता हुआ, बरसने वाला

संज्ञा, पुल्लिंग

  • वर्षाऋतु, बरसात का मौसम
  • वर्षा, बरसात

اطلاع : ریختہ ڈکشنری کا یہ BETA ورژن ہے اور آزمائش کے لیے باضابطہ اشاعت سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کے تضاد اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے اپنے تجاویز و آرا ہمیں dictionary@rekhta.org پر ارسال کیجیے۔

ہماری ویب سائٹس

فوری رابطے

Logo

اردو الفاظ کا وسیع ذخیرہ جہاں لفظ اپنی خوش آہنگ آوازوں، مختلف زبانوں میں اپنے معنی اور متنوع لسانی خصوصیات کے ساتھ زندہ اور متحرک نظر آئیں گے۔ تو چلیے ریختہ ڈکشنری کے ساتھ علم افزائی کے تحیر انگیز سفر پر۔

© 2021 Rekhta™ Foundation. All Right Reserved.

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔