تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اَنْڈ" کے متعقلہ نتائج

اَنْڈ

انڈا

اَنْڈ خَرْبُوزَہ

ایک قسم کا پھل، پپیتا

اَنْڈے

انڈا کی جمع یا مغیرہ حالت، ترکیبات میں مستعمل

اَنْڈی

ارنڈی جس کا یہ مخفف ہے

اَنْڈا

مادہ کے پیٹ سے نکلنے والا گول یا تھوڑا لمبائی لیے سفید کسم کا خول جس میں سے بچہ نکلتا ہے، تخم مرغ ، بیضہ، انڈے کی تھیلی

اَنْڈوں

انڈا کی جمع بحالت مغیرہ، ترکیبات میں مستعمل

اَنْڈَج

انڈے سے پیدا ہونے والا، وہ جانور جو انڈے سے پیدا ہو، پرندہ، مچھلی، کیڑا

اَنْڈْکی

آم کی پال کا گٹھا

اَنْڈَیل

انڈے سے نکلا ہوا جانور (پرند، سانپ وغیرہ)

اَنْڈْرا

رک : انڈا نمبر ۱۔

اَنْڈوں پَر ہے

انڈے دینے کے قریب ہے اب انڈے دیا چاہتی ہے۔

اَنْڈوئی

بیچ کی انگلی کو انگوٹھے کے پاس کی انگلی پر چڑھانے کا عمل، (جب کوئی بچہ کسی مہتر یا مہترانی سے چھو جاتا ہے یا کوئی نجاست اس کے جسم کو لگ جاتی ہے تو دوسرے بچے انڈوئی چڑھا لیتے ہیں اور یہ فقرہ : ’’انڈوئی بنڈوئی شکر پارے کی لوئی‘‘ زبان پر جاری کرتے رہتے ہیں، اس سے مقصود یہ ہوتا ہے کہ اگر وہ نجس بچہ انڈوئی چڑھانے والوں میں سے کسی کو چھولے تو اس کی نجاست اثر نہیں کرے گی

اَنْڈْوائی

مرغی یا کوئی اور (مادہ) پرند، جو انڈے دینے پر ہو

اَنْڈے ڈِھیلے ہونا

نحیف و کمزور ہوجانا ، انجر پنجر ڈھیلے ہونا

اَنْڈے کا سِتارَہ

(بغیر مسالے کا) خالی انڈا گھی میں تلا ہوا۔

اَنْڈ کی سَنْڈ

رک : انٹ کی سنٹ۔

اَنْڈے ہَیں اَنْڈے

پھیری لگا کر مرغی کے انڈے خریدنے والوں کی صدا۔

اَنْڈَر گِراؤُنْڈ

خفیہ ، پوشیدہ ، جیسے : ۳۰ئ سے برصغیر میں جب عوام کے مطالبۂ آزادی پر پابندیاں سخت کردی گئیں تو انڈر گراؤنڈ تحریکیں زور پکڑ گئیں۔

اَنْڈَر وِیَر

جانگیا ، کچھا (جو پاجامے وغیرہ کے نیچے پہنتے ہیں)

اَنْڈے بَچّے والی چِیل چِلو چِلْہار

چیلوں کو گوشت کھلانے کے لیے بلانے کی آواز (صدقے کا گوشت چیلوں کو دینے کے لیے یہ الفاظ آسمان کی طرف من٘ھ کرکے بلند آواز سے کہے جاتے ہیں جنھیں سن کر چیلیں سر پر من٘ڈلانے لگتی ہیں) ، (مراد) چیلو آؤ یہ بوٹیاں لے جاؤ۔

اَنْڈےبَچّے والی چِیل چِلو چِلْہور

چیلوں کو گوشت کھلانے کے لیے بلانے کی آواز (صدقے کا گوشت چیلوں کو دینے کے لیے یہ الفاظ آسمان کی طرف من٘ھ کرکے بلند آواز سے کہے جاتے ہیں جنھیں سن کر چیلیں سر پر من٘ڈلانے لگتی ہیں) ، (مراد) چیلو آؤ یہ بوٹیاں لے جاؤ۔

اَنْڈے بَچّے

اولاد، لڑکے بالے، متعلقین، خاندان

اَنْڈے کا شَہْزادَہ

بھولا بھالا خانہ نشین نا تجربہ کار آدمی، وہ آدمی جو بہت کم گھر سے باہر نکلتا ہو

اَنْڈے کا مُلُوک زادَہ

بھولا بھالا خانہ نشین نا تجربہ کار آدمی ، وہ آدمی جو بہت کم گھر سے باہر نکلتا ہو۔

اَنْڈے ہوں گے تو بَچّے بَہُت ہو رَہیں گے

اسباب مہیا ہوں تو نتیجہ برآمد ہونا بھی یقینی ہے ، جڑ بنیاد ہوگی تو اس پر عمارت بھی تعمیر ہوجائے گی۔

اَنْڈْرا پَن

(پرند وغیرہ کی) انڈے میں ہونے کی کیفیت ، انڈے میں بند ہونے کی صورت حال۔

اَنْڈا دینا

پرند یا بعض جانوروں کا انڈا پیٹ سے باہر نکالنا

اَنْڈے دانی

پرند وغیرہ کے پیٹ کے اندر وہ جھلی جس میں انڈوں کا ذخیرہ ہوتا ہے۔

اَنْڈے سینا

مقررہ وقت یا موسم میں بچے نکالنے کے لیے جانور کا انڈوں کو اپنے پیٹ کے نیچے رکھ کر بیٹھنا

اَنْڈْرا پَنا

(پرند وغیرہ کی) انڈے میں ہونے کی کیفیت ، انڈے میں بند ہونے کی صورت حال۔

اَنْڈے اُڑانا

بات کو بڑھا چڑھا کر بیان کرنا ، بہت جھوٹ بولنا۔

اَنْڈا بوسْکی

کریم رنگ کی بوسکی

اَنْڈا اُتارْنا

انڈے پر مقررہ عبارت اور نقوش لکھ کر نظر زدہ کے ماتھے سے لگا کر زمین پر چھوڑ دینا

اَنْڈے سَرَکْنا

رک : انڈے ڈھیلے ہونا۔

اَنْڈے لَڑانا

(الف) قمار بازی . ۱۔ ایک طرح کی قمار بازی (جس میں عموماً عید یا نوروز کے تہواروں پر ایک شخص مٹھی میں انڈا اس طرح دبا لیتا ہے کہ اس کا سرا باہر رہے ؛ دوسرا شخص اپنے ہاتھ کے انڈے سے اس پر چوٹ لگاتا ہے ؛ جس کا انڈا ٹوٹ جاتا ہے وہ بازی ہار جاتا ہے) ۔

اَنْڈے نِکالْنا

انڈے سے کر بچے پیدا کرنا۔

اَنْڈے بِٹھانا

بچے نکالنے کے لئے انڈے ایک خاص وقت اور موسم میں مادہ کے پیٹ کے نیچے رکھنا

اَنْڈا کُھٹَکْنا

بچے کا انڈے کے خول کو اپنی چونچ سے تھوڑا تھوڑا توڑ کر باہر نکلنا۔

اَنْڈے دَوڑانا

انڈے بٹھانا۔

اَنْڈے سیوے فاخْتَہ ، کَوّے میوے کھائیں

مشقت کرے کوئی اور مزے اڑائے کوئی

اَنْڈوں پَر آنا

(کسی مادہ جانور کا) انڈے دینے کے قریب ہونا، انڈے دینے پر آنا

اَنْڈوں پر بَیْٹھنا

انڈے سینا، انڈوں سے بچے نکالنے کے لیے پرندوں کا انڈوں پر بیٹھ کر انہیں گرمی پہنچانا

اَنْڈے بَچّے کھا آؤ

کوڑیاں بجھانے کے کھیل میں بچوں کا ایک روزمرہ (جب کوئی بچہ دوسرے بچے کے پیچھے ہاتھ لے جاکر کوڑیاں مٹھی میں چھپالیتا ہے تو دوسرے بچوں سے کہتا ہے ’ انڈے بچے کھاؤ ‘ یعنی یہاں سے ہٹ جاؤ اور ذرا دیر الگ کھیل کر آؤ)

اَنْڈے بَبُول میں، بَچّے کَھجُور میں

کوئی چیز کہیں ہے کوئی کہیں، ایک بھی ٹھکانے سے نہیں

اَنْڈے پَراٹھے اُڑانا

عمدہ عمدہ غذائیں اور مرغن کھانے کھانا

ہَنْڈِکا

رک : ہانڈی

ہَنْڈْلا

بڑا برتن

ہَنْڈانا

شہر بدر کرنا، نکالنا، جلا وطن کرنا، گشت کرانا، پھرانا

ہَنْڈْرِیڈْ ویٹ

(برطانیہ) وزن ناپنے کا ایک پیمانہ جو برطانیہ میں ایک سو بارہ پاؤنڈ (تقریباً ۸ء / ۵۰ کلو گرام) کے وزن کے برابر ہوتا ہے اور امریکا میں ۱۰۰ پاؤنڈ کے برابر ۔

ہَنْڈِیا پَکْنا

کھانا پکنا

ہَنْڈَل کَرنا

(مشین وغیرہ) استعمال کرنا ، چلانا ، کام میں لانا نیز سنبھالنا ، قابو میں رکھنا (معاملے وغیرہ کو) ۔

ہَنْڈِیا پَکانا

سالن، ترکاری وغیرہ پکانا، کھانا پکانا، کھچڑی پکانا

اردو، انگلش اور ہندی میں اَنْڈ کے معانیدیکھیے

اَنْڈ

anDअंड

اصل: سنسکرت

وزن : 21

اَنْڈ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • انڈا
  • ارنڈ کا درخت، (لاطینی) Palma Christi
  • نطفہ، مشک نافہ

अंड के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • अरंड का पेड़, लात: Palma Christ
  • कस्तूरी का नाफा, मृगनाभि
  • ब्रह्मांड, लोकमंडल, विश्व
  • शिव का एक नाम
  • वीर्य, शुक्राणु
  • अंडकोश
  • अंडा

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اَنْڈ)

نام

ای-میل

تبصرہ

اَنْڈ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone