تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"عَناصِر" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں عَناصِر کے معانیدیکھیے
عَناصِر کے اردو معانی
اسم، مذکر، جمع
-
اجزائے ترکیبی، بنیادی اجزا، اصلی اجزا
مثال - ماہرتغذیہ نے جسم کے لئے لازمی عناصرکے بارے میں جانکاری دی
- (مجازاً) کسی گروہ کے افراد
شعر
مضمحل ہو گئے قویٰ غالب
وہ عناصر میں اعتدال کہاں
ہیں عناصر کی یہ صورت بازیاں
شعبدے کیا کیا ہیں ان چاروں کے بیچ
موت کی ایک علامت ہے اگر دیکھا جائے
روح کا چار عناصر پہ سواری کرنا
کون تحلیل ہوا ہے مجھ میں
منتشر کیوں ہیں عناصر میرے
زندگی کیا ہے عناصر میں ظہور ترتیب
موت کیا ہے انہیں اجزا کا پریشاں ہونا
تشریح
چکبست کا یہ شعر بہت مشہور ہے۔ غالب نے کیا خوب کہا تھا:
ہو گئے مضمحل قویٰ غالبؔ
اب عناصر میں اعتدال کہاں
انسانی جسم کچھ عناصر کی ترتیب سے تشکیل پاتا ہے۔ حکماء کی نظر میں وہ عناصر آگ، ہوا، مٹی اور پانی ہے۔ ان عناصر میں جب انتشار پیدا ہوتا ہے تو انسانی جسم اپنا توازن کھو بیٹھتا ہے۔یعنی غالب کی زبان میں جب عناصر میں اعتدال نہیں رہتا تو قویٰ یعنی مختلف قوتیں کمزور ہوجاتی ہیں۔ چکبست اسی حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ جب تک انسانی جسم میں عناصر ترتیب کے ساتھ رہتے ہیں آدمی زندہ رہتا ہے۔ اور جب یہ عناصر پریشان ہوجاتے ہیں یعنی ان میں توزن اور اعتدال نہیں رہتا تو موت واقع ہو جاتی ہے۔
شفق سوپوری
English meaning of 'anaasir
Noun, Masculine, Plural
-
elements, the elements (of which material substances of different natures are composed)
Example - Mahir-e-taghziya ne jism ke liye lazmi anasir ke bare mein jankari di hai
- (Metaphorically) members of a group
'अनासिर के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग, बहुवचन
-
कई तत्व, तत्वों का ढेर
उदाहरण - माहिर-ए-तग़्ज़िया (खाद्य विशेषज्ञ) ने जिस्म के लिए लाज़मी अनासिर के बारे में जानकारी दी है
- (लाक्षणिक) किसी समूह के सदस्य
عَناصِر کے قافیہ الفاظ
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (عَناصِر)
عَناصِر
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔