تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اَللہ کا جی" کے متعقلہ نتائج

اَللہ کا جی

انسان ، آدمی .

اَللہ مِیاں کا جی

رک : اللہ کا جی

اَللہ جی

ارے واہ!خوب رہی (طنز کے موقع پر) .

اَللہ نَبیؐ جی بھیجو جی

پلے ہوئے طوطے وغیرہ کو یاد کرانے کا ایک فقرہ.

جی کا جی رَہ جانا

دل کی کوئی خواہش دل ہی میں رہ جانا اور اس کا پورا نہ ہونا.

جی کا جی میں رَہْنا

دل کی کوئی خواہش دل ہی میں رہ جانا اور اس کا پورا نہ ہونا.

جی کا جی میں رَہ جانا

دل کی کوئی خواہش دل ہی میں رہ جانا اور اس کا پورا نہ ہونا.

جی کا گاہَک ہونا

جان کا خریدار ہونا ؛ پیچھے پڑنا ؛ جان کا دشمن ہونا.

جی کا مُخْتار ہونا

کسی کا پابند نہ ہونا ، آزاد ہونا.

جی کا پِیاسا ہونا

جان کا دشمن ہو جانا، جان کے درپے ہونا.

جیتے جی کا ناتا ہے

رشتہ داری زندگی تک ہی ہے

جِیتے جی کا میلا ہے

جب تک زندگی ہے لوگ ملتے جلتے رہتے ہیں

جی کا کَہنا

دل میں خود بخود کوئی بات آنا، خواہش پیدا ہونا.

جی کا بَہْلاوا

دل کی تفریح ، طبیعت خوش کرنے والا (مجازاً) عارضی خوشی یا تسکین کا ذریعہ یا سامان.

ہاں جی کا نَوکَر ہونا

ہربات میں ہاں میں ہاں ملانا، ہربات اور ہرحال میں آقا یا افسر کی مرضی کے تابع ہونا، ہاں میں ہاں ملانے سے غرض رکھنا

دائی کا جی مان٘دا ہے

عورتیں کسی عزیز کے بیمار ہونے پر کہتی ہیں بشرطیکہ وہ رشتے میں چھوٹا ہو

خالہ جی کا گھر نہیں

آسان کام نہیں، معمولی بات نہیں

مِیران جی کا مَہِینَہ

مراد: ربیع الآخر، بارہ وفات کے بعد کا مہینہ، گیارھویں کا مہینہ.

ہوڑ کا کار جی کا بھار

مقابلے کا کام بڑا سخت ہوتا ہے

خالَہ جی کا گَھر

آسان کام، معمولی بات

جی جان کا خُدا ہی ہے

زندگی کی کوئی امید نہیں، زندگی کا بچنا مشکل ہے ، زندگی کا خدا ہی محافظ ہے، اللہ ہی بچائے.

پال پال تیرے جی کا ہوگا کال

کمینے آدمی پر مہربانی کروگے تو موقع ملنے پر وہ نقصان پہن٘چائے گا.

نانی جی کا گَھر نَہِیں ہے

رک : خالہ جی کا گھر نہیں ، آسان کام نہیں ، ہنسی کھیل نہیں ہے ۔

پَرْدیسی کا جی آدھا ہوتا ہے

پردیس میں انسان کا حوصلہ نہیں رہتا.

نَوکَری خالَہ جی کا گَھر نَہِیں

نوکری میں آرام طلبی نہیں چلتی، نوکری کچھ گھر کی بات نہیں ہے کہ جی میں آیا کیا، نہ جی میں آیا نہ کیا، نوکری میں پابندی ضروری ہے، نوکری آسان کام نہیں اس میں پابندی بہت ضروری ہوتی ہے

اَللہ کا نام لینا

ہمت باندھنا ، خدا پر بھروسا کرنا ؛ بسم اللہ کہہ کے کام شروع کر دینا .

اَللہ کا نام ہے

کچھ نہیں ہے، مفلس ہے، صرف اللہ کا نام ہے

اَللہ کا نام لو

توبہ کرو، جھوٹ نہ بولو، ایسا نہیں ہو سکتا

نَوکَری کیا ہَے خالَہ جی کا گَھر ہَے

رک : نوکری خالہ جی کا گھر نہیں

سَب جیتے جی کا بَکھیڑا ہے

موت کے وقت کوئی چیز ساتھ نہیں جاتی، یہ سب زندگی کے ہی جھگڑے ہیں

ہاں جی کا تابِع

ہاں میں ہاں ملانے والا ، جی حضوری کرنے والا ، مطیع و فرمانبردار ، ہر حال میں افسر کی مرضی کا تابع ۔

نَوکَری اَور خالَہ جی کا گَھر

رک : نوکری خالہ جی کا گھر نہیں

اَللہ کا کَرنا

اتفاقیہ بات، جو ازغیبی مدد سے ہو، مدد الہٰی

اَللہ کا گَھر

(مجازاََ) انسان کا دل .

اَللہ کا رَحْم

(لفظاََ) خداے تعالیٰ کی مہربانی ،(مجازاََ) پسے ہوئے چاولوں اور گھی شکر کی پینڈیاں جو گلگلوں کے ساتھ بنائی جاتی ہیں (شکرانے یا طلب رحمت کے لئے عموماََ رت جگے کی رسم میں).

اَللہ کا پِیارا

(مجازاََ) نیک نفس اور رحم دل انسان.

اَللہ کا مَحْبُوب

رک : اللہ کا حبیب .

اَللہ کا حَبِیب

حضرت محمد مصطفیٰ صلعم جو خدا ئے تعالیٰ کے آخری پیغمبر ہیں .

اَللہ کا کَلام

قرآنِ پاک .

نانی جی کے گَھر کا نِوالَہ

آسان کام

اَللہ کا مَسْتان

اللہ تعالیٰ کی محبت میں مست رہنے والا ، فقیر ،ملنْگ ، قلندر ، صوفی.

جِیتے جی تَک کا قِصَّہ

اَللہ کا نام لے کَر

توکل بخدا ، خدا کے بھروسے پر .

اَللہ کا نام سَچّا

فقیروں کی صدا

رَن٘ڈْوا بَیل جی کا جَلاپا

کم ہمّت ، پست ہمَّت ، کام چور

جوگ مایا جی کا پَن٘کھا

(ہندو) جوگ مایا جی (رک) کے مندر (واقع قطب دہلی) پر چڑھانے کے لیے جلوس کی شکل میں لے جایا جانے والا آراستہ پن٘کھا .

اَللہ کا اَلِف

رک الف آزاد کا .

اَللہ کا شیر

حضرت علی علیہ اسلام لا لقب ، اسداللہ ، شیرِ خدا .

اَللہ واسْطے کا

خواہ مخواہ ،بلاوجہ ،لِلّٰہی ، جیسے :میں ان کا بدخواہ نہیں مگر انھیں نہ جانے کیوں مجھ سے اللہ واسطے کا بغض پیدا ہوگیا ہے .

سَن٘گَت کی پُھوٹ کا اَللہ بیلی

آپس کی نااتفاقی بہت بری ہوتی ہے ، نااتفاقی میں بڑا خطرہ ہے.

اَللہ آمِیں کا

بہت چہیتا ،منتوں اور مرادوں سے پلا ہوا .

آگے اَللہ کا نام

رک: آگے خدا کا نام .

اَللہ کا نام مُحَمَّد کا کَلِمہَ

ناداری میں ایمان سنبھالے ہوئے بیٹھے ہیں

اَللہ کا بَندَہ

بندہ ء ناچیز .

سَر پَر اَللہ کا کَلام لینا

قرآن کی قسم کھانا.

اَللہ نَبیؐ کا سایَہ

خدا اور اس کا حبیب اپنی حفاظت میں رکھے ، خدا اور رسول کی حفاظت میں دیا .

یہ نَوکَری ہے خالَہ جی کا گَھر نَہیں

نوکری میں وقت کی پابندی اور حاضری ضروری ہے (ضابطے کی پابندی نہ کرنے پر کہتے ہیں) ، یہ نہیں کہ جب مرضی ہوئی چلے گئے ، گویا کہ بے تکلفی کا ملنا ہو.

آن٘کھوں کا جی

آنکھوں کا نور، آن٘کھوں کا تارا

اَللہ کا فَقِیر

پہنچا ہوا پیر یا ولی ،صوفی صافی، خدا کا برگزیدہ بندہ .

اَللہ کا فَضْل

(مجازاََ) رشوت ، بالائی آمدنی ،ناجائز ذرائع کی کمائی .

اردو، انگلش اور ہندی میں اَللہ کا جی کے معانیدیکھیے

اَللہ کا جی

allaah kaa jiiअल्लाह का जी

اَللہ کا جی کے اردو معانی

صفت

  • انسان ، آدمی .
  • بھولا بھالا ، سیدھا سادہ، اللہ میاں کی گائے .
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

English meaning of allaah kaa jii

Adjective

  • simpleton

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اَللہ کا جی)

نام

ای-میل

تبصرہ

اَللہ کا جی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words