تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"اَچّھا" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں اَچّھا کے معانیدیکھیے
Roman
اَچّھا کے اردو معانی
فعل متعلق، فجائیہ
- اطمینان، مسرت یا خیر وخوبی کے ساتھ
- تندرست، بھلا چنگا، صحت مند
- استرضا یا طلب اذن کے جواب میں، مترادف : ہاں اجازت ہے، تم ایسا کرسکتے ہو، وغیرہ
- استیناف یا عارضی رکاوٹ کے بعد بات کا سلسلہ ملانے کے لیے
- احترام یا پوجا کے قابل
- جزا سے پہلے شرط محذوف کا قائم مقام، مترادف : اگر ایسا ہے، اگر یوں ہے، اگر ٹھیک ہے، وغیرہ
- خوبی سے، عمدگی سے، اچھی طرح
- اضراب کے لیے، مترادف : خیر، بارے وغیرہ
- بھلا لگنے والا، جو ذوق یا حواس یا طبیعت کو بھائے، خوب، عمدہ، پسندیدہ، خوشگوار، برا کی ضد
- ایجاب، اقرار یا جواب ندا کے طور پر، مترادف : بہت خوب، ٹھیک، سن لیا، سمجھ گئے وغیرہ
- (اتمام حجت کے لیے) مترادف : بس، خیر، چلو، چھوڑو، یو نہی سہی
- خاصا، متوسط درجے یا حیثیت کا، معمولی سے کچھ بڑھ کر
- (طنزا) نامناسب، نا زیبا
- تنبیہ یا تاکید کے لیے عموماً بطور استفہام تاکیدی، گاہے مکرر، مترادف : سمجھے ؟ سنا ؟ مانو گے نہیں، وغیرہ
- خالص، معیاری، گراں فدر
- تہدید کے لیے مترادف: دیکھا جائے گا، سمجھ لیں گے، وغیرہ
- درست، سالم، ٹھیک، صحیح، خرابی یا عیب سے خالی
- زوردار، بھر پور، خاطر خواہ
- استعجاب کے موقعے پر استفہاماً (عموماً الف کو کھینچ کر)، مترادف : ایسا ہے، یہ بات ہے، وغیرہ
- عمدہ اوصاف والا، جس میں مناسب یا موزوں خصوصیات پائی جائیں، قابل ستائش
- مرض سے نجات پانےوالا، شفایاب
- مفید، موافق، سزاوار
- مقابلۃً عمدہ، زیادہ موزون و مناسب، بہتر، خوب نر، برتر، افضل، دوسرے سے بڑھ کر
- (بجاے خود) مناسب، موزوں، ٹھیک، زیبا، سجتا، جچتا ہوا
- (طغزاً) برا، بے ڈھب، نا زیبا، نا مناسب، غیر موزوں
- (قدیم) سفید، ستھرا
- بزرگ، ولی، حاکم یا سر پرست، پشت پناہ (صرف للکار، دشنام وغیرہ میں)
- حسین، داربا، معشوق (بیشتر جمع یا مغیرہ صورت میں)
- زیادہ، بہت کسی خصوصیت میں نمایاں (خاصا کی بجائے)
- شریف، نیک، خوش اطوار (اکثر جمع یا مغیرہ کی صورت میں)
- مبارک، مسعود (دین، ساعت وغیرہ)
شعر
وہ افسانہ جسے انجام تک لانا نہ ہو ممکن
اسے اک خوبصورت موڑ دے کر چھوڑنا اچھا
ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکن
دل کے خوش رکھنے کو غالبؔ یہ خیال اچھا ہے
ان کے دیکھے سے جو آ جاتی ہے منہ پر رونق
وہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھا ہے
Urdu meaning of achchhaa
Roman
- itmiinaan, musarrat ya Khair vaKhobii ke saath
- tandrust, bhala changaa, sehat mand
- istirzaa ya talab izan ke javaab men, mutraadif ha haa.n ijaazat hai, tum a.isaa karasakte ho, vaGaira
- istiinaaf ya aarizii rukaavaT ke baad baat ka silsilaa milaane ke li.e
- ehtiraam ya puujaa ke kaabil
- jaza se pahle shart mahzuuf ka qaa.im maqaam, mutraadif ha agar a.isaa hai, agar yuu.n hai, agar Thiik hai, vaGaira
- Khuubii se, umdagii se, achchhii tarah
- izraab ke li.e, mutraadif ha Khair, baare vaGaira
- bhala lagne vaala, jo zauq ya havaas ya tabiiyat ko bhaa.e, Khuub, umdaa, pasandiidaa, Khushagvaar, buraa kii zid
- i.ijaab, iqraar ya javaab nidaa ke taur par, mutraadif ha bahut Khuub, Thiik, san liyaa, samajh ge vaGaira
- (itmaam-e-hujjat ke li.e) mutraadif ha bas, Khair, chalo, chho.Do, yuunhii sahii
- Khaasaa, mutavassit darje ya haisiyat ka, maamuulii se kuchh ba.Dh kar
- (tanazzaa) naamunaasib, naazebaa
- tambiiyaa ya taakiid ke li.e umuuman bataur istifhaam taakiidii, gaahe mukarrar, mutraadif ha samjhe ? sunaa ? maanoge nahiin, vaGaira
- Khaalis, mayaarii, giraa.n fadar
- tahdiid ke li.e mutraadifah dekhaa jaa.egaa, samajh lenge, vaGaira
- darust, saalim, Thiik, sahii, Kharaabii ya a.ib se Khaalii
- zordaar, bharpuur, KhaatiraKhvaah
- istijaab ke mauke par asatafhaaman (umuuman alif ko khiinch kar), mutraadif ha a.isaa hai, ye baat hai, vaGaira
- umdaa ausaaf vaala, jis me.n munaasib ya mauzuu.n Khusuusiiyaat paa.ii jaa.en, kaabil-e-sitaa.ish
- marz se najaat paaniivaalaa, shifa yaab
- mufiid, muvaafiq, sazaavaar
- muqaabaltan umdaa, zyaadaa mauzuun-o-munaasib, behtar, Khuub nar, bartar, afzal, duusre se ba.Dh kar
- (bajaa-e-khud) munaasib, mauzuun, Thiik, zebaa, sujitaa, jachtaa hu.a
- (taGzan) buraa, be Dhab, naazebaa, naamunaasib, Gair mauzuu.n
- (qadiim) safaid, suthraa
- buzurg, valii, haakim ya saraprast, pushtapnaah (sirf lalkaar, dushnaam vaGaira me.n
- husain, daarbaa, maashuuq (beshatar jamaa ya muGiirah suurat me.n
- zyaadaa, bahut kisii Khusuusiiyat me.n numaayaa.n (Khaasaa kii bajaay
- shariif, nek, Khushaatvaar (aksar jamaa ya muGiirah kii suurat me.n
- mubaarak, masu.ud (den, saaat vaGaira
English meaning of achchhaa
Adverb, Interjection
- Açha
- good, all right, ok
- bravo! well done!
- is that so?
- bad or awkward
- well, nicely, finely, in a good manner
- to remind or reprimand, got it? understand?
- well, no matter, don't mention
- yes, nice, granted
Adjective
- benevolent, kind, noble
- genuine, pure
- good, excellent
- healthy, wholesome, recovered (in health), sound
- pleasant, pleasing, lovely
- righteous, correct
- skilful
अच्छा के हिंदी अर्थ
क्रिया-विशेषण, विस्मयादिबोधक
- सुशील, स्वस्थ, हां.
- नए सिरे से या गतिरोध के बाद बात का क्रम मिलाने के लिए.
- घबराहट के लिए, पर्याय : ख़ैर, बारे आदि.
- (विवाद को समाप्त करने के लिए ) पर्याय : बस, ख़ैर, चलो, छोड़ो, यूंही सही.
- सम्मान करना या पूजनीय. के काबिल
- (व्यंग्य स्वरुप !) अनुचित, अशोभनीय.
- आश्चर्य के अवसर पर पूछने के अंदाज़ में (आमतौर पर अलिफ़ को खींच कर), पर्याय : ऐसा है, ये बात है आदि.
- निश्चिंत,आनंद व कुशलतापूर्वक.
- ख़ूबी से, उम्दगी से, अच्छी तरह.
- (तग़ज़न) बुरा, बे ढब, नाज़ेबा, नामुनासिब, ग़ैर मौज़ूं
- अनिवार्य करना, स्वीकार करने के रूप में, पर्याय : बहुत ख़ूब, ठीक, सुन लिया, समझ गएआदि.
- (बजा-ए-खु़द) मुनासिब, उचित, ठीक, सुसज्जित.
- जज़ा से पहले शर्त महज़ूफ़ का क़ाइम मक़ाम, पर्याय : अगर ऐसा है, अगर यूं है, अगर ठीक है,आदि.
- श्रेष्ट गुणों वाला, जिस में मुनासिब या उचित विशेषताएं पाई जाएं, सराहनीय.
- तंदुरुस्त, भला चंगा, स्वस्थ.
- दुरुस्त, ठीक, सही, ख़राबी या अवगुण रहित.
- भला लगने वाला, पसंदीदा, ख़ुशगवार, बुरा का विपरीत.
- रोग से मुक्ति पानेवाला, निरोग.
विशेषण
- आकार, रचना, प्रकार, रूप आदि के विचार से देखने योग्य या सुन्दर, जैसे-अच्छा कपड़ा, अच्छा चित्र, अच्छा मकान.
- जो अपने वर्ग में उपकारिता, उपयोगिता, गुण, पूर्णता आदि के विचार से औरों से बढ़कर और • फलतः प्रशंसा या स्तुति के योग्य हो, जैसे-अच्छा आचरण, अच्छा उपदेश, अच्छा लड़का, अच्छा स्वभाव आदि। मुहा०-अच्छा लगना = भला या सुन्दर लगना। पद०-अच्छा खासा = (क) बहुत अधिक। (ख) बढ़ा-चढ़ा।
اَچّھا کے مترادفات
اَچّھا کے متضادات
اَچّھا سے متعلق محاورے
اَچّھا سے متعلق کہاوتیں
اَچّھا کے مرکب الفاظ
اَچّھا سے متعلق دلچسپ معلومات
گذشتہ برس دنیا کی معتبر انگریزی ڈکشنری کیمبرج میں اردو زبان کا سب سے زیادہ بولا جانے والا لفظ "اچھا" شامل کر لیا گیا۔ "اچھا" لفظ شامل کیے جانے کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مزکورہ لفظ بھارتی انگریزی میں بھی عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ ڈکشنری میں "اچھا" کو شامل کرتے ہوئے اس کے معنی خوشی اور حیرت کے اظہار کے طور پر بیان کیے گئے ہیں۔ اور ساتھ ہی جملوں کو استعمال کرنے کی مثالیں بھی دی گئی ہیں۔ لیکن اردو میں لفظ "اچھا" کئ اور معنوں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر: مناسب، ٹھیک، درست، بُرا کی ضد، بہت خوب، (طنزاً)، تسلی، اطمینان، دیکھا جائے گا، سمجھے؟، سن لیا؟ (تاکید یا تنبیہ کے لیے)، اجازت ہے ؟ جیسے مشہور فلمی گانا " اچھا! تو ہم چلتے ہیں " یہ لفظ تندرست، بے روگ ہونے کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے جیسے غالب کا یہ شعر درد منت کش دوا نہ ہوا میں نہ اچھا ہوا برا نہ ہوا
مصنف: عذرا نقوی
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
حَدِیثِ نَفْس
وہ چیز جو قلب پر اول وارد ہوتی ہے؛ ایسا خیال جو صرف دل میں پیدا ہو اور اس کے کرنے کا عزم نہ ہو.
حَدِیثِ عَزِیز
(حدیث) وہ حدیث جو (روایت کے ہر مر حلے میں) کم از کم دو راویوں سے منقول ہو لیکن اسے متواتر یا مشہور احادیث کی طرح رواج عام حاصل نہ ہو.
حَدِیثِ قَولی
(حدیث) اس کام یا بات کا بیان یا ذکر جو پیغمبر خدا صلّی الله علیہ وسلّم نے اپنی زبان مُبارک سے ارشاد فرمایا ہو.
حَدِیثِ مُعْضَل
(حدیث) وہ حدیث جس کے سلسلۂ روایت میں دو یا دو سے زیادہ راوی غائب ہوں یا بعض علما کے نزدیک مسلسل دو راوی غائب ہوں .
حَدِیثِ حَسَن
(حدیث) وہ حدیث جس کے راوی صدق و امانت میں مشہور ہوں لیکن حدیث صیح کے راوی سے حفظ و یاد میں کم ہوں
حَدِیثِ شاہِد
(حدیث) اگر ایک راوی نے ایک حدیث دوسرے راوی کے موافق راویت کی تو اس کو حدیث شاہد کہتے ہیں
حَدِیثِ مَقْطُوع
(حدیث) وہ حدیث جو رسول الله صلی اللہ علیہ وسلّم کے بعد مسلمانوں کی پہلی نسل سے آگے نہ جاتی ہو یعنی جس کا اسناد صرف کسی تابعی تک پہن٘چتا ہو یا جس میں صرف تابعین کے اقوال و افعال کا ذکر ہو .
حَدِیثِ آحاد
وہ حدیث نبویؐ جس کی روایت شخصِ واحد سے شخصِ واحد تک ہوتی ہوئی پہنچی ہو ، برخلاف ایسی حدیثوں کے جنھیں ایک راوی نے کئی آدمیوں سے بیان کیا ہو.
حَدِیثِ قُدْسی
حدیث: ایسی حدیث جس میں الفاظ الله تعالٰی کے ہوتے ہیں لیکن وہ آن٘حضرت کی زبانِ مُبارک سے ادا ہوتے ہیں یا (اکثرعلما کے نزدیک) الفاظ بینہ الله تعالٰی کے الفاظ نہیں ہیں بلکہ الله تعالیٰ کے الفاظ کا جامہ پہنایا ہے
حَدِیثِ عالی
(حدیث) وہ حدیث جس میں اسناد مکمل ہوں لیکن بہت مختصر ہو. اس لیے کہ آخری راوی نے اس روایت کو ابتدائی راوی سے صرف چند اشخاص کے واسطے سے حاصل کیا ہے.
حَدِیثِ مَشْہُور
(حدیث) وہ حدیث جسے ہر زمانے میں تین یا تین سے زیادہ راویوں نے روایت کیا ہو يہ حدیثِ احاد کی ایک قسم ہے.
حَدِیثِ صَحِیح
(حدیث) وہ حدیث جس کے اسناد متصل ہوں اور عادل و ضابط راوی نقل کریں، اس میں کوئی علت (کمزوری) نہ ہو اور وہ جمہور محدثین کے خلاف نہ ہو
حَدِیثِ مُتَواتِر
(حدیث) وہ حدیث جو (روایت کے ہر مرجع میں) کئی اسناد سے منقول ہو (اور راویوں کی تعداد ہر مرحلے میں اتنی رہے جن کا جھوٹ پر جمع ہونا عقلاً محال ہو) اور بہت قدیم زمانے سے اٹھایا گیا ہو
حَدِیثِ خُرافَہ
بے حقیقت اور جُھوٹی بات (خرافہ عرب کا ایک بڑا جھوٹا شخص گذرا جس نے ایک عجیب و غریب حدیث بیان کی تھی جو حدیث خرافہ کہلاتی ہے).
حَدِیثِ مُعَنْعَن
(حدیث) وہ حدیث جو ایسے لوگوں سے سُنی گئی ہو جن کا سلسلۂ روایت میں مذ کور نہ ہو ، اور اس سلسلۂ روایت کو ’’عن‘‘ لگا کر نقل کیا گیا ہو.
حَدِیثِ مُدْرَج
(حدیث) وہ حدیث جس میں راوی کے اپنے الفاظ رسول الله صلّی الله علیہ وسلّم کے الفاظ کے درمیان داخل ہو گئے ہوں اور متن کے ان دونوں حصّوں کو صیح طور پر الگ کرنا ممکن نہ ہو .
حَدِیثِ مُدَلَّس
(حدیث) وہ حدیث جس میں راوی اپنے شیخ کا جس سے اس نے حدیث سُنی ہو ، نام لے بلکہ اس کے اوپر کے راوی سے ان الفاظ میں روایت کرے جس سے وہم پیدا ہوتا ہو کہ اس نے اسی اوپر والے راوی سے سُنا ہے.
حَدِیثِ مُسَلْسَل
(حدیث) وہ حدیث جس کی سند میں اوّل سے آخر تک ایک راوی بھی سا قط نہ ہوا ہو اور سب کے راویوں کے متعلق اس میں خاس ملا حظات ہوں (مثلاً روایت کرنے وقت سب راویوں نے قسم کھائی ہو).
حَدِیثِ مَتْرُوک
(حدیث) وہ حدیث جسے صرف ایک راوی نے نقل کیا ہو اور علاوہ بریں وہ حدیث مین متہّم بالکذب ہو یا کثیرالغفلت ہو یا کثیرالوہم ہو .
حَدِیثِ مُسْنَد
(حدیث) وہ حدیث جو ثِقہ راویوں کے غیر مقطوع سلسلے کے ذریعے رسول الله تک پہن٘چائی جا سکے.
حَدِیثِ مُنْکَر
(حدیث) وہ حدیث جس کا راوی بہت غلطی کرتا ہو ، غافل ہو یا اس کو وہم ہو یا اس کی روایت سچّے لوگوں کی روایت کے مخالف ہو یا فاسق ہو یا بدعتی.
حَدَث
(فقہ) ناپاکی، وضو ٹوٹ جانا، ازروے شرع بے وضو ہو جانا، بول و براز وغیرہ جن کے اخراج سے وضو ٹوٹ جاتا ہے
حادِث
نیا، نو پیدا شدہ مخلوق، پیدا، ظاہر، موجود، وقوع پذیر، زوال قبول کرنے والا، فنا ہونے والا، فانی
نَقد حَدِیث
حدیث نبوی صلی اﷲ علیہ وآلہٰوسلم کی پرکھ ، حدیث کی تحقیق کہ کون سی روایت کس حد تک مستند ہے ۔
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
seh-pahar
सेह-पहर
.سِہ پَہَر
afternoon
[ subah hi subah ham pahunchte the uske baad maulviyon ki jamaat aati thi Rahim Bakhsh Sahab ka number seh-pahar men aata tha ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
avval
अव्वल
.اَوَّل
first, beginning, commencement, first or earlier part
[ yah awwal jang thi jismen England aur France ko fath hasil hui ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'aib-juu.ii
'ऐब-जूई
.عَیْب جُوئی
faultfinding, criticism, hypercriticism
[ Nukta-chini aur aib-juyi to sakht nuqsan hai ki nukta-chin khoobiyon se mahroom rah jata hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'ilaaqaa.ii
'इलाक़ाई
.عِلاقائی
local, regional
[ ilaqayi intizamiya is qabil hona chahiye ki wo is jagah ke bashindon ke dilon tak pahunche ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
istisnaa
इस्तिसना
.اِسْتِثْنا
exception, exclusion
[ is aam farman-e-qaza men bachche, booDhe, mard-o-aurat ka kuchh istisna aur imtiyaz na tha ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
bad-shuguunii
बद-शुगूनी
.بَدْ شُگُونی
deed or words taken as bad omen
[ badkar logon ke sath hamesha bad-shaguni hi hoti hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
jurm
जुर्म
.جُرْم
crime, offence, guilt, transgression, illegal act
[ bachchon se mazdoori ke kam karana ek jurm hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
qusuurvaar
क़ुसूरवार
.قُصُوروار
blameable, culpable
[ Muashare men be-raah-ravi phailane wale qusoorwar thahraye jane chahiye ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
rusvaa.ii
रुसवाई
.رُسْوائی
disgrace, infamy, dishonour, notoriety, ignominy
[ Daku ki shakl mein Rantakar ko jitni badnami mili is se zyada Rishi Valmiki ki shakl mein mashhoor hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
buniyaadii
बुनियादी
.بُنیادی
fundamental, primary, basic, principal
[ ilm insan ki falah-o-bahbood ke liye buniyadi haisiyat rakhta hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (اَچّھا)
اَچّھا
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔