تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اَچّھا" کے متعقلہ نتائج

آگاہ

کسی بات سے باخبر، واقف حال، مطلع، عارف

آگاہ پَنا

(قدیم) علم، واقفیت،عرفان .

آگاہِ صَعُوبَت

دشواری سے آگاہ، مصیبت سے باخبر، تکلیف سے واقف ہونا، آفت سے باخبر ہونا

آگاہِ رَعْنائی

آگاہِ غَمِ عِشْق

آگاہی

آگاہ کی اسم کیفیت

آگاہ دِل

جس کا دل باخبرہو، جس کا باطن کسی چیز کا علم رکھتا ہو

آگاہ کَرنا

خود آگاہ

جو اپنی صلاحیت اور قوت سے باخبر ہو، اپنی حقیقت کو جاننے پہچاننے والا

راز آگاہ

رَمْز آگاہ

نا آگاہ

ناواقف، انجان، بے خبر، اناڑی

کار آگاہ

کام سے واقف، کام کی اہمیت سے واقف، کام کی حقیقت سے واقف، جو شخص کسی کام کی اہمیت سے خبردار ہو، کام کی جانکاری رکھنے والا، خبردار

حَقِیقَت آگاہ

حقیقت جاننے والا، دانا، عارف

حَق آگاہ

وہ جسے حق کی معرفت حاصل ہو، ایمان دار، عارف، آگاہ حق، ولی اللہ

ضَمِیر آگاہ

دل کے حال سے واقف، پوشیدہ خیالات کا جاننے والا

حَقایِق آگاہ

حقیقتوں کا جاننے والا، عارف.

ضَمائِر آگاہ

دلوں کے حال سے واقف، پوشیدہ رازوں کا جاننے والا

حَقائِق آگاہ

حقیقتوں کا جاننے والا، عارف.

باطِن آگاہ

(قیافے یا تجرے وغیرہ سے) دل کا حال جاننے والا.

دِل آگاہ

دانا، ہوشیار، دانا دل، ہوشیار دل، بیدار دل، عارف کا دل، زاہد کا دل

نا خود آگاہ

اپنی حقیقت سے ناواقف ، اپنے سے انجان ۔

مرد حق آگاہ

اسرار الٰہی اور راست کا شناسا آدمی

راز سے آگاہ کرنا

بھید سے واقف کرنا، راز بتانا، خفیہ بات بتانا

راز سے آگاہ ہونا

بھید سے واقف ہونا، راز جاننا

خُدا آگاہ ہونا

اللہ کو علم ہونا.

حال سے آگاہ ہونا

حالت جاننا، حالت سے واقف ہونا

مَوقِف سے آگاہ کَرنا

اپنے نقطۂ نظر سے واقف کرنا، آگاہ کرنا

حال سے آگاہ کَرْنا

حالت کی خبر دینا، حالت سے واقف کرنا

مَطْلَب سے آگاہ ہونا

دلی مقصد کا علم ہونا ، کسی بات سے واقف ہونا

رَسْم و راہ سے آگاہ ہونا

طریقے جاننا، دستور معلوم ہونا

دِل سے خُدا آگاہ ہے

دل کی حالت خدا جانتا ہے ؛ کمالِ بیقراری اور اضطراب طاہر کرنے کے لئے بولتے ہیں

اردو، انگلش اور ہندی میں اَچّھا کے معانیدیکھیے

اَچّھا

achchhaaअच्छा

اصل: سنسکرت

وزن : 22

موضوعات: طنزاً قدیم

اَچّھا کے اردو معانی

فعل متعلق، فجائیہ

  • اطمینان، مسرت یا خیر وخوبی کے ساتھ
  • تندرست، بھلا چنگا، صحت مند
  • استرضا یا طلب اذن کے جواب میں، مترادف : ہاں اجازت ہے، تم ایسا کرسکتے ہو، وغیرہ
  • استیناف یا عارضی رکاوٹ کے بعد بات کا سلسلہ ملانے کے لیے
  • احترام یا پوجا کے قابل
  • جزا سے پہلے شرط محذوف کا قائم مقام، مترادف : اگر ایسا ہے، اگر یوں ہے، اگر ٹھیک ہے، وغیرہ
  • خوبی سے، عمدگی سے، اچھی طرح
  • اضراب کے لیے، مترادف : خیر، بارے وغیرہ
  • بھلا لگنے والا، جو ذوق یا حواس یا طبیعت کو بھائے، خوب، عمدہ، پسندیدہ، خوشگوار، برا کی ضد
  • ایجاب، اقرار یا جواب ندا کے طور پر، مترادف : بہت خوب، ٹھیک، سن لیا، سمجھ گئے وغیرہ
  • (اتمام حجت کے لیے) مترادف : بس، خیر، چلو، چھوڑو، یو نہی سہی
  • خاصا، متوسط درجے یا حیثیت کا، معمولی سے کچھ بڑھ کر
  • (طنزا) نامناسب، نا زیبا
  • تنبیہ یا تاکید کے لیے عموماً بطور استفہام تاکیدی، گاہے مکرر، مترادف : سمجھے ؟ سنا ؟ مانو گے نہیں، وغیرہ
  • خالص، معیاری، گراں فدر
  • تہدید کے لیے مترادف: دیکھا جائے گا، سمجھ لیں گے، وغیرہ
  • درست، سالم، ٹھیک، صحیح، خرابی یا عیب سے خالی
  • زوردار، بھر پور، خاطر خواہ
  • استعجاب کے موقعے پر استفہاماً (عموماً الف کو کھینچ کر)، مترادف : ایسا ہے، یہ بات ہے، وغیرہ
  • عمدہ اوصاف والا، جس میں مناسب یا موزوں خصوصیات پائی جائیں، قابل ستائش
  • مرض سے نجات پانےوالا، شفایاب
  • مفید، موافق، سزاوار
  • مقابلۃً عمدہ، زیادہ موزون و مناسب، بہتر، خوب نر، برتر، افضل، دوسرے سے بڑھ کر
  • (بجاے خود) مناسب، موزوں، ٹھیک، زیبا، سجتا، جچتا ہوا
  • (طغزاً) برا، بے ڈھب، نا زیبا، نا مناسب، غیر موزوں
  • (قدیم) سفید، ستھرا
  • بزرگ، ولی، حاکم یا سر پرست، پشت پناہ (صرف للکار، دشنام وغیرہ میں)
  • حسین، داربا، معشوق (بیشتر جمع یا مغیرہ صورت میں)
  • زیادہ، بہت کسی خصوصیت میں نمایاں (خاصا کی بجائے)
  • شریف، نیک، خوش اطوار (اکثر جمع یا مغیرہ کی صورت میں)
  • مبارک، مسعود (دین، ساعت وغیرہ)

شعر

English meaning of achchhaa

Adverb, Interjection

  • Açha
  • good, all right, ok
  • bravo! well done!
  • is that so?
  • bad or awkward
  • well, nicely, finely, in a good manner
  • to remind or reprimand, got it? understand?
  • well, no matter, don't mention
  • yes, nice, granted

Adjective

  • benevolent, kind, noble
  • genuine, pure
  • good, excellent
  • healthy, wholesome, recovered (in health), sound
  • pleasant, pleasing, lovely
  • righteous, correct
  • skilful

अच्छा के हिंदी अर्थ

क्रिया-विशेषण, विस्मयादिबोधक

  • सुशील, स्वस्थ, हां.
  • नए सिरे से या गतिरोध के बाद बात का क्रम मिलाने के लिए.
  • घबराहट के लिए, पर्याय : ख़ैर, बारे आदि.
  • (विवाद को समाप्त करने के लिए ) पर्याय : बस, ख़ैर, चलो, छोड़ो, यूंही सही.
  • सम्मान करना या पूजनीय. के काबिल
  • (व्यंग्य स्वरुप !) अनुचित, अशोभनीय.
  • आश्चर्य के अवसर पर पूछने के अंदाज़ में (आमतौर पर अलिफ़ को खींच कर), पर्याय : ऐसा है, ये बात है आदि.
  • निश्चिंत,आनंद व कुशलतापूर्वक.
  • ख़ूबी से, उम्दगी से, अच्छी तरह.
  • (तग़ज़न) बुरा, बे ढब, नाज़ेबा, नामुनासिब, ग़ैर मौज़ूं
  • अनिवार्य करना, स्वीकार करने के रूप में, पर्याय : बहुत ख़ूब, ठीक, सुन लिया, समझ गएआदि.
  • (बजा-ए-खु़द) मुनासिब, उचित, ठीक, सुसज्जित.
  • जज़ा से पहले शर्त महज़ूफ़ का क़ाइम मक़ाम, पर्याय : अगर ऐसा है, अगर यूं है, अगर ठीक है,आदि.
  • श्रेष्ट गुणों वाला, जिस में मुनासिब या उचित विशेषताएं पाई जाएं, सराहनीय.
  • तंदुरुस्त, भला चंगा, स्वस्थ.
  • दुरुस्त, ठीक, सही, ख़राबी या अवगुण रहित.
  • भला लगने वाला, पसंदीदा, ख़ुशगवार, बुरा का विपरीत.
  • रोग से मुक्ति पानेवाला, निरोग.

विशेषण

  • आकार, रचना, प्रकार, रूप आदि के विचार से देखने योग्य या सुन्दर, जैसे-अच्छा कपड़ा, अच्छा चित्र, अच्छा मकान.
  • जो अपने वर्ग में उपकारिता, उपयोगिता, गुण, पूर्णता आदि के विचार से औरों से बढ़कर और • फलतः प्रशंसा या स्तुति के योग्य हो, जैसे-अच्छा आचरण, अच्छा उपदेश, अच्छा लड़का, अच्छा स्वभाव आदि। मुहा०-अच्छा लगना = भला या सुन्दर लगना। पद०-अच्छा खासा = (क) बहुत अधिक। (ख) बढ़ा-चढ़ा।

اَچّھا کے متضادات

اَچّھا کے قافیہ الفاظ

اَچّھا سے متعلق دلچسپ معلومات

گذشتہ برس دنیا کی معتبر انگریزی ڈکشنری کیمبرج میں اردو زبان کا سب سے زیادہ بولا جانے والا لفظ "اچھا" شامل کر لیا گیا۔ "اچھا" لفظ شامل کیے جانے کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مزکورہ لفظ بھارتی انگریزی میں بھی عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ ڈکشنری میں "اچھا" کو شامل کرتے ہوئے اس کے معنی خوشی اور حیرت کے اظہار کے طور پر بیان کیے گئے ہیں۔ اور ساتھ ہی جملوں کو استعمال کرنے کی مثالیں بھی دی گئی ہیں۔ لیکن اردو میں لفظ "اچھا" کئ اور معنوں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر: مناسب، ٹھیک، درست، بُرا کی ضد، بہت خوب، (طنزاً)، تسلی، اطمینان، دیکھا جائے گا، سمجھے؟، سن لیا؟ (تاکید یا تنبیہ کے لیے)، اجازت ہے ؟ جیسے مشہور فلمی گانا " اچھا! تو ہم چلتے ہیں " یہ لفظ تندرست، بے روگ ہونے کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے جیسے غالب کا یہ شعر درد منت کش دوا نہ ہوا میں نہ اچھا ہوا برا نہ ہوا

مصنف: عذرا نقوی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اَچّھا)

نام

ای-میل

تبصرہ

اَچّھا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone