تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"آتِش" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں آتِش کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
آتِش کے اردو معانی
اسم، مؤنث
-
آگ، شعلہ، سرخ گندھک (قدیم فارسی میں آتیش تھا اور اس سے آتش ہو گیا) (حقیقی اور مجازی معنی میں)
مثال • اگر تم ایسا نہ کرتے تو آتش دوزخ تم کو چھو لیتی
- شدید حرارت، گرمی، تپش، جلن
- (کیما گری) سرخ گندھک
- غصہ، جذبہ
وضاحتی ویڈیو
Urdu meaning of aatish
- Roman
- Urdu
- aag, shola, surKh gandhak (qadiim faarsii me.n aatiish tha aur is se aatish ho gayaa) (haqiiqii aur majaazii maanii me.n
- shadiid haraarat, garmii, tapish, jalan
- (qiima girii) surKh gandhak
- Gussaa, jazbaa
English meaning of aatish
आतिश के हिंदी अर्थ
آتِش کے مترادفات
آتِش سے متعلق دلچسپ معلومات
آتش اردو میں لفظ ’’آتش‘‘ کا تلفظ بر وزن ’’ترکش‘‘ بفتح سوم ہی رائج اوردرست ہے۔ بعض لوگ اس لفظ میں سوم مکسور (بر وزن’’ بارش‘‘) بولتے ہیں۔ رائج تلفظ بفتح سوم (بر وزن’’ ترکش‘‘) ہے اور اب یہی مرجح ہے۔’’برہان قاطع‘‘ میں ا س کا تلفظ سوم مکسو رسے لکھا ہے اور وجہ یہ بیان کی ہے کہ یہ لفظ در اصل ’’آدش‘‘ تھا، پھر ’’آتیش ‘‘ ہوا، اور بعد میں اس نے موجودہ صورت اختیار کی۔ بعد کے لوگوں نے یہ رائے نہیں تسلیم کی ہے۔ ’’آنند راج‘‘ میں اس کا تلفظ صرف بفتح سوم لکھا ہے، یعنی صاحب ’’آنند راج‘‘ کی نظر میں ’’آتش‘‘ بر وزن ’’بارش‘‘ کا وجود ہی نہیں۔ امیر مینائی نے لکھا ہے کہ کچھ لوگ اسے بروزن ’’بارش‘‘ کہتے ہیں، لیکن اردو کے فصحا کے یہاں بر وزن’’ ترکش‘‘ ہی دیکھا گیا ہے۔ ’’نور اللغات‘‘ میںیہی رائے ذرا بدلے ہوئے الفاظ میں درج ہے۔ صاحب ’’آصفیہ‘‘ نے ’’آتش‘‘ کو صرف بفتح سوم لکھا ہے۔ پھر انھوں نے ایک لمبا حاشیہ بھی درج کیا ہے جس میں سوم مفتوح اور سوم مکسور پر گفتگو ہے۔ ان کا فیصلہیہی ہے کہ اسے بفتح سوم بولنا چاہئے۔ ایک بات یہ بھی قابل لحاظ ہے کہ ’’ آتش‘‘ کے ساتھ جو لفظ اردو میں مستعمل ہیں، ماسواے ’’آتشک‘‘، ان سب میں سوم مفتوح ہی ہے، (’’آتش بازی‘‘؛’’ آتش دان‘‘؛’’ میر آتش‘‘؛ ’’آتش کدہ‘‘؛ ’’آتش غضب‘‘؛ وغیرہ)۔ صاحب ’’آصفیہ‘‘ نے تو ’’آتشک‘‘ کو بھی بفتح سوم لکھا ہے۔ شیکسپیئر نے ’’آتش‘‘ کو بفتح سوم اور بکسر سوم دونوں طرح لکھا ہے، لیکن ’’آتش‘‘ سے بننے والے تمام الفاظ (بشمول ’’آتشک‘‘)میں سوم مفتوح ہی بتایا ہے ۔اس کے بر عکس شان الحق حقی نے اپنی ’’لغات تلفظ‘‘ میں ’’آتش‘‘ کو صرف بکسر سوم لکھا ہے، اور اس سے بننے والے تمام الفاظ (’’آتش کدہ‘‘؛’’آتشناک‘‘؛ ’’آتش بازی‘‘؛ وغیرہ) کو بھی بکسر سوم لکھا ہے۔ بیدار بخت کا کہنا ہے کہ انھوں نے ہمیشہ ’’آتش بازی‘‘ بکسر دوم ہی سنا ہے اور وہ بھی اسی طرح بولتے بھی ہیں، لیکن ’’آتش‘‘ کے بارے میں انھوں نے کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔ ’’اردو لغت، تاریخی اصول پر‘‘ میں ’’آتش‘‘ بکسر سوم اور بفتح سوم دونوں طرح لکھا ہے، لیکن بکسر سوم کی کوئی سند نہیں دی ہے۔ ’’آصفیہ‘‘ میں بفتح سوم کی کئی اردو فارسی اسناد مذکور ہیں۔ صاحب ’’آصفیہ‘‘ نے ’’جہانگیری‘‘ کے حوالے سے مولانا روم کا ایک شعر نقل کیا ہے جس میں ـ’’آتش‘‘ کو ’’تابش‘‘ کا قافیہ کیا گیا ہے۔ لیکن ’’آصفیہ‘‘ میںیہ بھی لکھا ہے، اور صحیح لکھا ہے کہ چونکہ حرف روی کے ماقبل حرف کی حرکت میں اختلاف روا ہے، لہٰذا ’’آتش/تابش‘‘ کے قافیے سے ’’آتش‘‘ کا تلفظ بکسر سوم ثابت نہیں ہوتا۔( ’’جہانگیری‘‘ کے مطبوعہ نولکشوری نسخے میں لفظ ’’آتش‘‘ نہیں درج ہے، ’’آتشیزہ‘‘ البتہ درج کر کے اسے صاحب ’’جہانگیری‘‘ نے سوم مفتوح لکھا ہے)۔ مختصر یہ کہ دہلی میں اب بھی ’’آتش‘‘ بر وزن ’’بارش‘‘ رائج ہے، چاہے بہت عام نہ ہو۔ دہلی کے باہر بول چال میں ’’آتش‘‘ بر وزن ’’ترکش‘‘ ہی عام ہے۔ ’’آتش‘‘ سے بننے والے الفاظ میں بھی’’آتش‘‘اب زیادہ تر بفتح سوم ہی بولا جاتا ہے۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
تَوْسِیعِ مُلازَمَت
متعین عمر یا ملازمت جب پوری ہوجائے تو پنشن مل جاتی ہے، خاص لوگوں کو اس سے زیادہ عرصہ کے لئے بھی نوکری میں رکھ لیا جاتا ہے، اسے توسیع ملازمت کہا جاتا ہے
تَوسِیعی لِکْچَر
نصاب تعلیم کے علاوہ کسی خاص موضوع پر تقریر، اضافی تقریر جو بالعموم اس فن کے ماہر سے سنی یا کرائی جاتی ہے.
طُوسی
ایک قسم کا کرنجوی یا بینگنی رنگ، جو مازو، کسیس، پھٹکری سے تیّار کیا جاتا ہے نیز اس رن٘گ کا (کپڑا وغیرہ)
تَوْشِیح
(لفظاً) گردن میں حمائل ڈالنا، ہار پہنانا، سنوانا، مختلف رنگ کے موتیوں کو کسی ہار میں مناسب اور موزوں فاصلوں پر پرونا
صَنْعَتِ تَوشِیح
(شاعری) ایسے اشعار کہنا جن کے ہر مصرع یا ہر شعر کے پہلے حروف کو جمع کرنے سے کوئی نام یا عبارت بن جائے ، اسی طرح آخری حروف کو جمع کرنے سے نام یا عبارت بن جائے.
مَولا ہاتھ بَڑائِیاں، جِس چاہے تِس دے
تمام عزتیں اور بڑائیاں خدا کے ہاتھ میں ہیں جسے چاہتا ہے دیتا ہے
طاؤُسِ آتَِشْ باز
ایک قسم کی آتش بازی جسے چھڑانے پر رنگ برنگے ہرے نیلے، پیلے اورسنہرے شرارے ناچتے ہوئے نکلتے ہیں
تل تِیس پَڑْنا
کھلبلی یا اودھم مچنا، شوروغوغاہونا، افرتفری ہونا پھر تو سارے گھر میں تل تیس پڑتیس پڑجائے گی.
طاس گَھڑْیال
سلطان فیروز شاہ کا ایجاد کردہ بہت بڑا گھنٹہ جس کو فیروز آباد میں نصب کرنے کا بڑا مقصد یہ تھا کہ گھڑی کے بجانے سے دنیاوی اور دینی فوائد حاصل ہوں
آتِش بازی کا طاؤُس
بارود وغیرہ سے بھرے ہوئے بان٘س اور کاغذ سے بنی ہوئی مور کی شکل جسے آتشبازی کے طور پر چھڑاتے ہیں تو مور کے ناچ کا تماشا نظر آتا ہے، طاؤس آتشباز
مُدافَعَتی آتِش اَفْروزی
جنگل کی آگ بجھانے کا طریقہ جس میں مقابل سے آگ کے ذریعے آگ کا دفاع کیا جاتا ہے
ظَرافَتِ آتِش اَفْروز جُدائی اَسْت
(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) ہنسی مذاق سے جدائی کی آگ روشن ہوتی ہے یعنی دل لگی مذاق میں اکثر ملال ہو جاتا ہے، بعض دفعہ ہنسی ہنسی میں لڑائی ہونے لگتی ہے اور لوگوں میں میل تھا جدائی ہو جاتی ہے
ہَماں یَک تیشَہ آخِر بَجا زَد
(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) وہی ایک تیشہ نشانے پر لگا ، وہی ایک پچھلی تدبیر ٹھیک بیٹھی یا کام آئی.
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
kaifiyat
कैफ़ियत
.کَیفِیَت
condition, state, situation
[ Mariz apni kaifiyat jab tak khud na bataye ilaj karna mushkil hota hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
kaasht
काश्त
.کاشْت
cultivation
[ Zamin ka aathvan hissa kapas ki kasht ke liye makhsus kar diya gaya tha ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
laa'nat
ला'नत
.لَعْنَت
curse, rebuke, disgrace
[ Gurbat khwah jism ki ho khwah jaan ki ek laanat hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
kifaayat
किफ़ायत
.کِفایَت
savings, profit, advantage
[ Kifayat se kharch kiya jaye to kam amadni mein bhi guzara ho sakta hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
laazim
लाज़िम
.لازِم
necessary, requisite, compulsory
[ Sehat-mand rahne ke liye hazme ka durust hona lazim hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
kirdaar
किरदार
.کِرْدار
doing, action, act, deed
[ Aadmi apne kirdar se hi apni shakhsiyat banata hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
kashaakash
कशाकश
.کَشاکَش
perplexity
[ Mukhtalif khayalat ki kashaakash mein koi faisla karna mushkil hota hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
kushtii
कुश्ती
.کُشْتی
wrestling
[ Dangal film mein Amir Khan apni betiyon ko kushti ke liye taiyar karta hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
kuduurat
कुदूरत
.کُدُورَت
resentment, malice
[ Kuchh muddat baad Anwari ne kudurat dil se nikal di aur qazi ne bhi sulah kar li ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
rafiiq
रफ़ीक़
.رَفِیق
associate, comrade, friend
[ Chidiyon ke do jode hamesha chhat mein rahte the aur Eidon mein rafiq the ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
رائے زنی کیجیے (آتِش)
آتِش
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔