تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"آتِش" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں آتِش کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
آتِش کے اردو معانی
اسم، مؤنث
-
آگ، شعلہ، سرخ گندھک (قدیم فارسی میں آتیش تھا اور اس سے آتش ہو گیا) (حقیقی اور مجازی معنی میں)
مثال • اگر تم ایسا نہ کرتے تو آتش دوزخ تم کو چھو لیتی
- شدید حرارت، گرمی، تپش، جلن
- (کیما گری) سرخ گندھک
- غصہ، جذبہ
وضاحتی ویڈیو
Urdu meaning of aatish
- Roman
- Urdu
- aag, shola, surKh gandhak (qadiim faarsii me.n aatiish tha aur is se aatish ho gayaa) (haqiiqii aur majaazii maanii me.n
- shadiid haraarat, garmii, tapish, jalan
- (qiima girii) surKh gandhak
- Gussaa, jazbaa
English meaning of aatish
आतिश के हिंदी अर्थ
آتِش کے مترادفات
آتِش سے متعلق دلچسپ معلومات
آتش اردو میں لفظ ’’آتش‘‘ کا تلفظ بر وزن ’’ترکش‘‘ بفتح سوم ہی رائج اوردرست ہے۔ بعض لوگ اس لفظ میں سوم مکسور (بر وزن’’ بارش‘‘) بولتے ہیں۔ رائج تلفظ بفتح سوم (بر وزن’’ ترکش‘‘) ہے اور اب یہی مرجح ہے۔’’برہان قاطع‘‘ میں ا س کا تلفظ سوم مکسو رسے لکھا ہے اور وجہ یہ بیان کی ہے کہ یہ لفظ در اصل ’’آدش‘‘ تھا، پھر ’’آتیش ‘‘ ہوا، اور بعد میں اس نے موجودہ صورت اختیار کی۔ بعد کے لوگوں نے یہ رائے نہیں تسلیم کی ہے۔ ’’آنند راج‘‘ میں اس کا تلفظ صرف بفتح سوم لکھا ہے، یعنی صاحب ’’آنند راج‘‘ کی نظر میں ’’آتش‘‘ بر وزن ’’بارش‘‘ کا وجود ہی نہیں۔ امیر مینائی نے لکھا ہے کہ کچھ لوگ اسے بروزن ’’بارش‘‘ کہتے ہیں، لیکن اردو کے فصحا کے یہاں بر وزن’’ ترکش‘‘ ہی دیکھا گیا ہے۔ ’’نور اللغات‘‘ میںیہی رائے ذرا بدلے ہوئے الفاظ میں درج ہے۔ صاحب ’’آصفیہ‘‘ نے ’’آتش‘‘ کو صرف بفتح سوم لکھا ہے۔ پھر انھوں نے ایک لمبا حاشیہ بھی درج کیا ہے جس میں سوم مفتوح اور سوم مکسور پر گفتگو ہے۔ ان کا فیصلہیہی ہے کہ اسے بفتح سوم بولنا چاہئے۔ ایک بات یہ بھی قابل لحاظ ہے کہ ’’ آتش‘‘ کے ساتھ جو لفظ اردو میں مستعمل ہیں، ماسواے ’’آتشک‘‘، ان سب میں سوم مفتوح ہی ہے، (’’آتش بازی‘‘؛’’ آتش دان‘‘؛’’ میر آتش‘‘؛ ’’آتش کدہ‘‘؛ ’’آتش غضب‘‘؛ وغیرہ)۔ صاحب ’’آصفیہ‘‘ نے تو ’’آتشک‘‘ کو بھی بفتح سوم لکھا ہے۔ شیکسپیئر نے ’’آتش‘‘ کو بفتح سوم اور بکسر سوم دونوں طرح لکھا ہے، لیکن ’’آتش‘‘ سے بننے والے تمام الفاظ (بشمول ’’آتشک‘‘)میں سوم مفتوح ہی بتایا ہے ۔اس کے بر عکس شان الحق حقی نے اپنی ’’لغات تلفظ‘‘ میں ’’آتش‘‘ کو صرف بکسر سوم لکھا ہے، اور اس سے بننے والے تمام الفاظ (’’آتش کدہ‘‘؛’’آتشناک‘‘؛ ’’آتش بازی‘‘؛ وغیرہ) کو بھی بکسر سوم لکھا ہے۔ بیدار بخت کا کہنا ہے کہ انھوں نے ہمیشہ ’’آتش بازی‘‘ بکسر دوم ہی سنا ہے اور وہ بھی اسی طرح بولتے بھی ہیں، لیکن ’’آتش‘‘ کے بارے میں انھوں نے کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔ ’’اردو لغت، تاریخی اصول پر‘‘ میں ’’آتش‘‘ بکسر سوم اور بفتح سوم دونوں طرح لکھا ہے، لیکن بکسر سوم کی کوئی سند نہیں دی ہے۔ ’’آصفیہ‘‘ میں بفتح سوم کی کئی اردو فارسی اسناد مذکور ہیں۔ صاحب ’’آصفیہ‘‘ نے ’’جہانگیری‘‘ کے حوالے سے مولانا روم کا ایک شعر نقل کیا ہے جس میں ـ’’آتش‘‘ کو ’’تابش‘‘ کا قافیہ کیا گیا ہے۔ لیکن ’’آصفیہ‘‘ میںیہ بھی لکھا ہے، اور صحیح لکھا ہے کہ چونکہ حرف روی کے ماقبل حرف کی حرکت میں اختلاف روا ہے، لہٰذا ’’آتش/تابش‘‘ کے قافیے سے ’’آتش‘‘ کا تلفظ بکسر سوم ثابت نہیں ہوتا۔( ’’جہانگیری‘‘ کے مطبوعہ نولکشوری نسخے میں لفظ ’’آتش‘‘ نہیں درج ہے، ’’آتشیزہ‘‘ البتہ درج کر کے اسے صاحب ’’جہانگیری‘‘ نے سوم مفتوح لکھا ہے)۔ مختصر یہ کہ دہلی میں اب بھی ’’آتش‘‘ بر وزن ’’بارش‘‘ رائج ہے، چاہے بہت عام نہ ہو۔ دہلی کے باہر بول چال میں ’’آتش‘‘ بر وزن ’’ترکش‘‘ ہی عام ہے۔ ’’آتش‘‘ سے بننے والے الفاظ میں بھی’’آتش‘‘اب زیادہ تر بفتح سوم ہی بولا جاتا ہے۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
خَلا باز
خلائی جہاز میں پرواز کر کے زمین کی کشش ثقل کےعلاقے سے اوپر خلا میں جانے یا سفر کرنے والا شخص
خَلا پَیما
خلا باز، خلائی جہاز میں پرواز کر کے زمین کی کشش ثقل کے علاقے سے اوپر خلاف میں جانے یا سفر کرنے والا شخص
خَلائی رِشتَہ
ایک سائنسی نظریہ جس کی رو سے خلا میں پائی جانے والی ہر چیز کا ، چاہے یہ کرۂ ارض کے طبعی نقوش سے ہی تعلق رکھتی ہو ، دوسری چیز (چاہے یہ اس سے دور ہو یا نزدیک) سے تعلق ضرور ہوتا ہے ، اس رشتے کے بغیر وہ زندہ نہیں رہ سکی .
خَلائی راکِٹ
خلائی جہاز کو خلا میں پہنچانے ولا راکٹ (راکٹ کے اوپر کے حصے (کیپسول) میں خلا نورد بیٹھنا ہے اور نچلے حصوں میں ایندھن کے ٹینک ، پمپ احترافی خانہ ، ایندھن اور تکسید کار ہوتے ہیں) .
خَلائی خُشْکالَہ
وہ برتن جس میں ہوا خشک رکھی جا سکتی ہے اور خلا پیدا کیا جا سکتا ہے ، اس پر ڈھکنا لگنے کے بعد ہوا کی آمد و رفت کا رستہ بند ہو جاتا ہے ، یہ آلہ بہت سے کاموں میں استعمال ہوتا ہے .
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
laazim
लाज़िम
.لازِم
necessary, compulsory
[ Sehat-mand hone ke liye hazme ka durust hona lazim hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
mu'aashara
मु'आशरा
.مُعاشَرَہ
society
[ Aaj ka mu'ashara matlab-paraston se bhara hua hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
hausala
हौसला
.حَوصَلَہ
courage, spirit
[ Shyam ek baland-hausla shakhs hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
malzuum
मलज़ूम
.مَلْزوم
necessitated, connected, affixed
[ Ilm aur yaqin ye donon aapas mein lazim wa malzum hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
iKHtiyaar
इख़्तियार
.اِخْتِیار
power, authority, control
[ Har shakhs ko ikhtiyar hai ki apni marzi chalaye lekin dosron ka haq marne ka ikhtiyar use nahin diya ja sakta ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
KHvaahish
ख़्वाहिश
.خواہِش
desire, aspiration, wish, will
[ Zaruri nahin ki insan ki har ek khwahish puri ho ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
salaamatii
सलामती
.سَلامَتَی
health
[ Maan hamesha apne bachchon ki salaamati ke liye dua karti hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
iqtidaar-e-aa'laa
इक़्तिदार-ए-आ'ला
.اِقْتِدارِ اَعْلیٰ
supreme authority, sovereignty
[ Har shahri ki zimmedari hai ki vo apne mulk ke itiqdar-e-aalaa ka ehtiram kare ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
fariiza
फ़रीज़ा
.فَرِیضَہ
liability, responsibility
[ Apne gharon aur galiyon ko saaf rakhna ham sab ka ijtimayi fariza hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
mushtaaq
मुश्ताक़
.مُشْتاق
anxious to see an absent friend, ardent, eager, keen
[ Mohabbat mein insan hamesha mahboob ke didar ka mushtaq rahta hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
رائے زنی کیجیے (آتِش)
آتِش
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
تازہ ترین بلاگ
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔