تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مَلْنا" کے متعقلہ نتائج

مَلْنا

چٹکی سے مسلنا، دونوں ہاتھوں یا ایک ہاتھ سے رگڑنا، بھیچنا

مَلْنا دَلنا

ملنا یا مسلنا نیز کچلنا ، پامال کرنا ۔

کَلیجَہ مَلْنا

دل کو صدمہ پہنچانا ، دل دُکھانا .

ہَت مَلْنا

ہاتھ ملنا ؛ افسوس کرنا ، ملال کرنا ، پچھتانا ۔

ڈَن٘ڈ مَلْنا

مالش کرنا ؛ تیّاری کرنا.

عِطْر مَلْنا

ہاتھوں میں عطر مل کر جسم یا کپڑوں پر پھیرنا، عطر لگانا.

مِنْہدی مَلْنا

رک : منہدی لگانا

ہاتھوں کو مَلْنا

رک : کف ِافسوس ملنا ؛ پشیماں ہونا ، پچھتانا ، افسوس کرنا ۔

اَفْسوس کا ہاتھ مَلْنا

افسوس کرنا ، ملول ہونا ، پچھتانا.

رَن٘ڈاپے کی خاک مَلْنا

بیوہ عورت کی سی شکل بنانا

ہاتھوں میں مِہندی مَلْنا

ہاتھوں میں مہندی لگانا ؛ خوشی کا اظہار کرنا ۔

دِل مَلْنا

بے چین کرنا ، بے قرار کرنا ، سخت اذیّت دینا .

حِنا مَلْنا

رک : حنا لگانا

آنکھیں مَلْنا

ہتھیلی یا ہتھیلیوں کو آنکھ یا آنکھوں پر رگڑنا (نیند یا کھجلی وغیرہ دور کرنے کے لیے)

خاک مَلْنا

خاک بدن کے کسی حصہ لگانا ، بھبوت لگانا نیز (رک) من٘ھ پر خاک ملنا .

بَدَن مَلْنا

جسم کا میل دور کرنے یا دوران خون تیز کرنے کے لیے جسم کی مالش کرنا

رُوح مَلْنا

بہت دوستی ہونا ، دِلی محبت ہونا.

کان مَلْنا

کان مروڑنا، گوشمالی کرنا، سزا دینا

ماتھا مَلْنا

رک : ماتھا رگڑنا.

تَلْوے مَلْنا

(بے ہوش کو ہوش میں لانے کے لیے) تلوے کی مالش کرنا

گھوڑا مَلْنا

گھوڑے کو کھریرا پھیرنا تاکہ وہ چاق و چوبند رہے .

مِسّی مَلْنا

دانتوں پر مسی لگانا

دَل مَلْنا

پِیس ڈالنا، مسل ڈالنا، روندنا، اچھی طرح کچلنا

دانت مَلْنا

منجن لگا کر دانت صاف کرنا

کافُور مَلْنا

مردے کے کفن پر کافور لگانا، میت کے ساتوں اعضائے سجدہ پر حنوط کرنا

تَیل مَلْنا

کسی چیز یا جسم پر تیل چپڑنا، تیل لگا کر ہاتھ سے رگڑنا، تیل مالش کرنا

گُلال مَلْنا

گلال کا ہولی میں ایک دوسرے پر ملنا، ہولی منانے والوں کا ایک دوسرے کے چہرے پر سرخ سفوف ملنا

کَف مَلْنا

ہاتھ ملنا، افسوس کرنا، پچھتانا

صابُن مَلْنا

صفائی کے لیے من٘ھ یا بدن پر صابن کی ٹکیا رگڑنا.

بَھبُوت مَلْنا

بیراگ لینا، جوگی بننا

ڈَنْڑ مَلْنا

رک : ڈنڈ ملنا

دِل کو مَلْنا

دل کو پامال کرنا ، فریفتہ کرنا

تَلْووں سے مَلْنا

پامال کرنا ، رون٘دنا.

پاوں تَلے مَلْنا

رون٘دنا ، تکلیف دینا ، از حد ستانا ، بہت تن٘گ کرنا.

کَفِ اَفْسوس مَلْنا

ہاتھ ملتے رہ جانا، ہاتھ ملنا، افسوس کرنا، پچھتانا، موقع ہاتھ سے جاتا رہنا

دَسْتِ تَاسُّف مَلْنا

کفِ افسوس ملنا، غم کرنا، افسوس کرنا

کَفِ دَسْت مَلْنا

ہاتھ ملنا، پچھتانا.

کَفِ حَسْرَت مَلْنا

ہاتھ ملتے رہ جانا، ہاتھ ملنا، افسوس کرنا، پچھتانا، موقع ہاتھ سے جاتا رہنا.

دَسْتِ اَفْسوس مَلْنا

پچھَتانا ، افسوس کرنا.

کالَک مُنْھ کو مَلْنا

شرمندہ ہونا ، خجل ہونا .

قَدَم سے آنکھیں مَلْنا

مِنّت سماجت کرنا .

تَلْوے آنکھوں سے مَلْنا

رک : آن٘کھیوں تلووں سے ملنا.

بھالے پَرْ تیل مَلْنا

نازیبا اطاعت کرنا

آنکھیں قَدَم سے مَلْنا

انتہائی تعظیم و ادب یا اخلاص و محبت سے پیش آنا

قَدْموں سے آنکھیں مَلْنا

انتہائی تعظیم و تکریم سے پیش آنا

ماتھے پَر صَنْدَل مَلْنا

دردِ سر میں صندل / چندن رگڑ کر پیشانی پر لگانا.

آنکھیں پانو پَر مَلْنا

خوشامد محبت یا پیار سے اپنی آن٘کھیں محبوب کے تلووں سے ملتا، خوشامد کرنا.

آنکھیں قَدَم پَر مَلْنا

انتہائی تعظیم و ادب یا اخلاص و محبت سے پیش آنا

قَدْموں سے مُنھ مَلْنا

مطیع رہنا ، ہر وقت ساتھ رہنا .

پاوں کے نِیچے مَلْنا

پامال کرنا ، (مجازاً) حقیر کرنا ، ذلیل کرنا.

آنکھیں تَلْووں تَلے مَلْنا

(رگڑنا اور ملنا کے ساتھ) آنکھیں نکلوا کر پاؤں سے کچلنا (پرانے زمانے میں سزا کا ایک طریقہ)

پاوں کے تَلے مَلْنا

رک : پان٘و کے نیچے ملنا.

تَلْووں سے آنکھیں مَلْنا

آن٘کھیں تلووں سے ملنا، عاجزی کا مظاہرہ کرنا

دِیدے تَلْووں سے مَلْنا

کمالِ خوشامد کرنا.

کَلیجا چُٹْکِیوں سے مَلْنا

اذیّت پہنچانا .

دِل کو پاؤں سے مَلْنا

کسی کے دل کو انتہا سے زیادہ اپنا فریفتہ کرنا

دِل کو تَلْووں سے مَلْنا

فریفتہ کرنا ، محبت میں مبتلا کرنا

پاوں کے نِیچے آنکھیں مَلْنا

کمال عجز ظاہر کرنا.

پاؤں کے نِیچے آنْکھیں مَلْنا

۔ کمال عجز ظاہر کرنے کی جگہ۔ ؎

مَلْنا سے متعلق محاورے

مَلْنا

'مَلْنا' پر مشتمل اردو محاورے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone