تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"گود" کے متعقلہ نتائج

گود

مغز، گودا

گَود

گُچھا (انگور ، کھجور اور کیلے وغیرہ کا)

گود کا میوَہ

وہ میوہ جو گود بھرنے کے وقت دلہن یا حاملہ کی گود میں عورتیں رکھتی ہیں یہ میوہ عموماً سات قسم کا ہوتا ہے.

گود ہَری ہونا

بچّہ پیدا ہونا ، صاحبِ اولاد ہونا ، ماں بننا.

گود بَھری رَہے

۔ (ھ) (عو) گود میں ہر وقت بچہ رہے۔ اولاد زندہ اور سلامت رہے۔

گود کا بَچَّہ

شیرخوار بچّہ ، ننھا بچّہ ، وہ بچّہ جو گود میں ہو ، گود کا کھلایا بچّہ.

گود ہَری کَرْنا

بے اولاد عورت کو صاحبِ اولاد بنا دینا.

گود ہَری بَھری رَہْنا

اولاد زندہ سلامت رہنا.

گود ہَری بَھری ہونا

ماں بننا ، صاحبِ اولاد ہونا .

گود میں پَہُنچ جانا

نہایت فریب ہوجانا ، کسی کا پروردہ بن جانا ، حاشیہ بردار بن جانا.

گود وا ہونا

آغوش کُھلی کرنا ، گود کُھلی کرنا

گود لیتے گِرا پَڑْتا ہے

خاطر داری کے باوجود سیدھا نہیں ہوتا

گود پَھیلا کَر دُعا مانگْنا

نہایت عجز سے دُعا مانگنا ، گِڑگِڑا کر دُعا مانگنا ، دل سے دُعا مانگنا.

گود پَھیلا کے دُعا مانگْنا

نہایت عجز سے دُعا مانگنا ، گِڑگِڑا کر دُعا مانگنا ، دل سے دُعا مانگنا.

گود کھِلایا گود میں نَہِیں رَہْتا

۔ مثل۔ بے وقوف بڑا ہوکر بے وقوف نہیں رہتا۔

گود کا کِھلایا گود میں نَہِیں رَہتا

ہمیشہ ایک سی حالت نہیں رہتی، حالات بدلتے رہتے ہیں

گود آباد ہونا

صاحبِ اولاد ہونا ، ماں بننا.

گود خالی ہونا

لاوارث ہونا ، مٹنا ، ختم ہونا ، نام لیوا باقی نہ رہنا.

گُود کی ہڈی

وہ ہڈی، جس میں گودا ہو

گود گود کَر

کرید کرید کر ، پیچھے پڑ کر.

گود میں بَچَّہ شَہر میں ڈَھنڈورا

رک : بغل میں لڑکا شہر میں ڈھنڈورا (اس چیز کی تلاش کے موقع پر کہتے ہیں جو پاس ہی پڑی ہو)

گودی بَھری رَہْنا

رک : گود بھری رہنا.

گود بَھری

جس کی گود یا آغوش میں بچہ ہو

گود بَھرا

صاحبِ اولاد

گود بَھر بَھر

خوب دامن بھر کے ، گودیوں میں بھر کر ، بار بار گودی بھر کر افراط سے.

گود پیٹ

قرابت دار جن سے خونی رشتہ ہو یا ایک ہی باپ کی اولاد ہوں ، قریبی رشتہ دار ، ماں پیٹ.

گود دَھرْنا

گود دینا ، اپنے بچّے کو پرورش اور دیکھ بھال کے لیے دوسرے کے سپرد کر دینا.

گودی پَھیلا کَر دُعا مانگْنا

دل سے دُعا مانگنا

گودی پَھیلا پَھیلا کَر دُعا دینا

دل سے دُعا دینا ، جی سے اَسِیس دینا ، دامن پھیلا پھیلا کر خدا تعالیٰ سے کسی کے واسطے کچھ طلب مان٘گنا یا طلب کرنا

گودِیوں میں پالا ہے

بچپن سے خدمت کی ہے ، لاڈ پیار سے پالا ہے.

گود بھَرْنا

حمل کے ساتویں مہینے میں رسم کے مطابق قرابت دار عورتوں کا جمع ہوکر حاملہ کو دلہن بنانا اور اس کی اوڑھنی کی جھولی میں سات قسم کے میوے، سات قسم کی ترکاریاں، پان کا بیڑا اور نقدی وغیرہ ایک رومال میں باندھ کر رکھنا، عورتیں اس سے شگون لیتی ہیں کہ اس حاملہ کی گود ہمیشہ اولاد سے بھری پری رہے

گود کھولْنا

گود یا دامن پھیلانا ، آغوش وا کرنا.

گود گود کے

کرید کرید کر ، پیچھے پڑ کر.

گودِیوں کا کِھلایا ہُوا

سامنے کا پروردہ ، وہ جس کا بچپن سامنے گزرا ہو یا جسے بچپنے میں گود میں کھلایا ہو

گود کا

وہ (بچّہ)، جو گود میں ہو، دودھ پیتا (بچّہ)، ننّھا سا، شیرخوار

گود کی

گود کا (رک) کی تانیث ، ننھی سی ، دودھ پیتی ، شیرخوار بچّی.

گود بَھرائی

گود بھرانے یا بھرنے کا عمل یا اس کی رسم

گود کِھلائی

گود کی کھلائی ہوئی

گود بَیٹْھنا

گود بٹھانا (رک) کا لازم ، لے پالک ہونا ، متبنّیٰ ہونا.

گود پَھیلْنا

گود پھیلانا کا لازم، آغوش وا ہونا

گود کھِلانا

گود میں لینا، گود میں لے کر بہلانا، گود میں پالنا

گود پَسارْنا

کسی چیز کے لینے کو دامن پھیلانا، مانگنا ، سوال کرنا، بچّے کے لینے کو دونوں ہاتھ آگے کرنا

گود بَھرانا

گود بھرنا (رک) کا متعدی.

گودْنی

(اچار سازی) گودنا

گودْنا

جسم گودنے ، اچار یا مربّا ڈالنے کے پھل اور ترکاریوں کو کودنے کا آلہ ، کچوکنا.

گود پَھیلانا

کوسنے، دعا کے لیے یا کسی سے کچھ طلب کرنے کے لیے دامن کے سرے دونوں ہاتھوں میں پکڑ کر پھیلانا

گود بَھرْوانا

گود بھرنا (رک) کا متعدی.

گودَن

(کاشت کاری) زمین کو کھود کر نرم یا پولا کرنے کا عمل.

گودی خالی ہونا

رک : گود خالی ہونا ، بچوں کا مر جانا.

گود میں لَڑکا شَہر میں ڈِھنڈھورا

اس چیز کی تلاش جو پاس پڑی ہو

گودْھنا

گودنا، چھیدنا، کھودنا

گُودے کی ہَڈّی

وہ ہڈی جس میں گودا ہو، گودے والی ہڈی

گودَھل

(باغ بانی) گھاس کی لمبی جڑیں جو زمین کے اندر دور تک پھیل کر چھوٹے پودوں کو نقصان پہنچائیں

گودُھم

گیہوں

گود آنا

(قبالت) عورت کے جوان ہونے کی علامت کا ظاہر ہونا ، چھاتیاں ابھرنا

گود میں پَلْنا

پرورش پانا ، تربیت حاصل کرنا ، پروان چڑھنا.

گودِْیوں

گودی کی جمع نیز مغیرہ حالت، گود، آغوش، کنارا

گود دینا

اپنی اولاد کسی اور کو دے دینا، لڑکے کو کسی شخص کی تنبیت میں دینا

گود لینا

آغوش میں لینا، گود میں بٹھانا، خاطر داری کرنا

گُودَڑ کا لَعل

۔۱۔ وہ شریف اور نجیب شخص جو مفلسی میں مبتلا ہو۔ وہ حسین جو پھٹے پُرانے لباس میں ہو۔ ۲۔وہ صاحب کمال یا اہل جوہر جس کا حال معلوم نہ ہو۔ ؎ ۴۔ وہ عمدہ چیز جو خراب مقام میں ہو۔ ؎

گود سے متعلق محاورے

گود

اصل: سنسکرت

'گود' پر مشتمل اردو محاورے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone