تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بَنْنا" کے متعقلہ نتائج

بَنْنا

بنانا کا لازم، بنایا جانا، تیار ہوجانا، شکل اختیار کرلینا

بِنْنا

چھوٹی چھوٹی چیزوں کو ایک ایک کرکے اُٹھانا

بُننا

دھاگے کا تانا بانا کرکے کپڑا تیار کرنا

بَنْنا ٹَھنْنا

بناو سن٘گھار کرنا : سن٘ورنے میں مبالغہ کرنا ، لباس وغیرہ سے آراستہ ہونا۔

بَنْنا سَنْوَرْنا

پوری طرح سنگار کرنا، مکمل طور سے آراستہ ہونا

بِن ناتھی کا بَیل

(مجازاً) ایسا شخص جس پر کوئی روک تھام نہ ہو ، شتر بے مہار ، آزاد ، خود مختار۔

مُعَمَّا بَنْنا

معمہ بنانا (رک) کا لازم ۔

ہَوَنَّق بَنْنا

احمق بننا ، بے وقوف نظر آنا ، گاؤدی دکھائی دینا ۔

سایَہ بَنْنا

بہت قریب رہنا ، ساتھ لگے رہنا ، ساتھ ساتھ رہنا.

مَسْئَلَہ بَنْنا

مسئلہ بنانا (رک) کا لازم ۔

کَہانی بَنْنا

مشہور ہو جانا ، شہرت پانا ، زباں زدِ عام ہو جانا ، قصّے کی حیثیت اختیار کر لینا.

رَسْتَہ بَنْنا

رستہ بنانا (رک) کا لازم ، سڑک تعمیر ہونا.

ہِیرو بَنْنا

نمونہ ٔ خوبی شخص یا کردار ہونا ۔

ہَیُولے بَنْنا

آسیبی صورت اختیار کرنا ، پرچھائیں میں ڈھلنا ، بھوت بننا۔

مَخْمَصَہ بَنْنا

متنازعہ فیہ ہونا ، جھگڑے میں پڑنا ، بکھیڑے میں ہونا

سَہارا بَنْنا

اعانت کرنا ، مددگار ہونا ، آسرا ہونا .

سُرْمَہ بَنْنا

سُرمہ پِس کر تیّار ہونا ، بہت باریک ہونا

دَمْدَمہ بَنْنا

دمدمہ بنانا (رک) کا لازم ، مورچہ بننا.

اَفْسانَہ بَنْنا

بات سے بات پیدا ہوتے ہوتے کہانی اور قصہ بن جانا .

سُہاگَن بَنْنا

آراستہ ہونا ، دلہن کا سا سِن٘گار کرنا ، خوش و خُرَّم ہونا

باعِث بَنْنا

become the cause, bring about

آئِینَہ بَنْنا

آئینہ بنانا (رک) کا لازم .

قِیمَہ بَنْنا

گوشت کا ریزہ ریزہ ہونا

مُعامَلَہ بَنْنا

معاملہ طے ہونا، مقصد حاصل ہونا، کام بننا، بات ٹھیک ہونا، بات پکی ہونا

دُلْہَن بَنْنا

سجنا ، سنورنا ، دلھن کی طرح آراستہ ہونا .

دُولہا بَنْنا

نوشاہ کا سج بن کر شادی کے لئے تَیار ہونا

مَعْمُول بَنْنا

عادت بن جانا ، کوئی کام مسلسل کرنے کی عادت ہو جانا ۔

عَذاب بَنْنا

مصیبت بن جاتا، دشواری کا باعث ہونا، باعث آزار ہونا

قََطْع بَنْنا

شکل بننا، صورت بننا، حالت بننا

مُطِیع بَنْنا

فرمانبردار بن جانا ۔

دِیوانَہ بَنْنا

جان بُوجھ کر اپنے آپ کو پاگل ظاہر کرنا ، عاشق ہو جانا

عاقِبَت بَنْنا

انجام اچھا ہونا ، عاقبت سنْورنا.

سَدِّ رَاہ بَنْنا

حارج ہونا، حائل ہونا، مزاحم ہونا

لُقْمَۂ تَر بَنْنا

لقمۂ تر بنانا (رک) کا لازم ، شکار ہو جانا ، آسانی سے گرفت میں آجانا.

لُقْمَۂ اَجَل بَنْنا

مر جانا ، مارا جانا ، قتل ہونا.

لُقْمَۂ تیغ بَنْنا

رک : لقمۂ اجل بن جانا ، موت کا شکار ہونا.

سُرْمَۂ چَشْم بَنْنا

قدر و منزلت یا محبت کی بنا پر آنکھوں سے لگانا ، محبوب رکھنا ، پسندیدہ ہونا.

کَباب میں ہَڈّی بَنْنا

play gooseberry

سَتّی بَنْنا

رک : ستی ہونا .

پَتَّھر بَنْنا

سن٘گ دل ہوجانا ، کٹھور بن اختیار کرلینا، بے حس بن جانا، بت بن جانا.

اُلُّو بَنْنا

الو بنانا (رک) کا لازم .

بِلّی بَنْنا

مسکین صورت بنائے رہنا ، سب شرارتیں چھوڑ دینا.

گُھنّا بَنْنا

مگرا بن جانا .

تَگّی بَنْنا

کمرجھکانا،حالت رکوع میں ہونا ، مرغا بننا،

جَہَنَّم کا کُنْدَہ بَنْنا

رک : جہنم کا کندہ ہونا.

تَدْبِیر نَہ بَنْنا

کوئی صورت سمجھ میں نہ آنا، راہ نہ سوجھنا

تُودَہ مَلامَت بَنْنا

ملامت کا نشانہ بننا.

جِیو پَہ بَنْنا

رک : جان پر بننا.

لالَہ زار بَنْنا

سرخ ہونا.

زَعْفَران زار بَنْنا

کسی محفل میں قہقہے بلند ہونا

سوہانِ رُوح بَنْنا

اذیّت ناک ہونا.

چَلْتا بَنْنا

کھسک جانا، بھاگ جانا

بات بَنْنا

حسب مراد صورت پیدا ہونا، کام چلنا، کامیابی ہونا، حالات کا ساز گار ہونا

دَلِیلِ راہ بَنْنا

رہنمائی کرنا ، راستہ دکھانا ، آغاز کار کے لئے مثال یا نمونے کا کام کرنے والا ، پیش رَو .

یار بَنْنا

دوسست بننا، دوستی پیدا کرنا، یارانہ گانٹھنا

جا بَنْنا

افتاد پڑنا ، مشکل پیش آنا .

تَماشا بَنْنا

عجیب چیز بن جانا

مَشْعَلِ راہ بَنْنا

راستہ دکھانے والا بننا، رہبر بننا، رہنما ہونا

آ بَنْنا

افتاد پڑنا، حادثہ پیش آنا، آفت نازل ہونا، (’پر‘ یا ’پہ‘ کے ساتھ)

مَسِیحا بَنْنا

مسیحا کا کام کرنا، بیمار کو اچھا کرنا، دکھ درد دور کرنا

بَنْنا سے متعلق محاورے

بَنْنا

اصل: سنسکرت

'بَنْنا' پر مشتمل اردو محاورے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone