تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اَنْدھے" کے متعقلہ نتائج

اَنْدھے

اندھا کی جمع نیز مغیرہ حالت، نابینا، جس کی آنکھ میں نور نہ ہو

اَنْدھے کا نِشانَہ

اٹکل پچو کام (جو بے انجام سوچے یا نصب العین کے بغیر کیا جائے) ۔

اَنْدھے کو اَنْدھا راسْتَہ کیا بَتائے

جو خود ہی گمراہ ہے وہ اوروں کی رہبری کیا کرے گا

اَنْدھے کے ہاتھ بَٹیر آیا

کوئی چیز اتفاقیہ طور پر یا خلاف توقع ہاتھ آگئی، کم حوصلہ کو اس کی لیاقت سے زیادہ مل گیا

اَنْدھے کے ہاتھ بَٹیر آئی

کوئی چیز اتفاقیہ طور پر یا خلاف توقع ہاتھ آگئی، کم حوصلہ کو اس کی لیاقت سے زیادہ مل گیا

اَنْدھے کے ہاتھ بَٹیر لگی

کوئی چیز اتفاقیہ طور پر یا خلاف توقع ہاتھ آگئی، کم حوصلہ کو اس کی لیاقت سے زیادہ مل گیا

اَنْدھے کو آئِینَہ دِکھانا

کوڑھ مغز کو سمجھانے پر دماغ صرف کرنا

اَنْدھے کو دِن رات بَرابَر ہے

نافہم جاہل یا معذور برے بھلے میں تمیز نہیں کرسکتا

اَنْدھے کے آگے ہِیْرا کَنْکَر

رک : اندھے کو رات دن برابر ہے ۔

اَنْدھے کی جورُو کا اَللہ بیلی

بے وقوف کا مال جس کا جی چاہتا ہے کھاتا ہے

اَنْدھے کی لَکْڑی

ضعیفی کا سہارا، بڑھاپے کی اولاد

اَنْدھے کی لاٹھی

ضعیفی کا سہارا، بڑھاپے کی اولاد

اَنْدھے کی ریوڑی

nepotistic favour

اَنْدھے کی بَٹیر

اتفاقی یافت یا فائدہ، غیر متوقع کامیابی

اَنْدھے حافِظْ کانے راجا

(مزاحاً) اندھے مسلمان کو حافظ اور کانے آدمی کو راجا کہا جاتا ہے

اَنْدھے کُنْویں میں ڈََھکِیلْنا

ایسی جگہ پھنسا دینا جہاں کے مصائب اور مشکلات کا کچھ حاصل نہ ہو (عموماً بلا تحقیق حال لڑکی / لڑکے کا بیاہ دینا) ۔

اَنْدھے کو چَراغ دِکھانا

(کسی کے لیے) ایسے اسباب پیدا کرنا جن سے اس کا استفادہ ممکن نہ ہو، فعل عبث کرنا، فضول کام کرنا

اَنْدھے گھوڑے پَر سَوار کَرْدے

جوتی پہنا دے

اَنْدھے کو انْدھیرے میں بَہُت دُور کی سُوجھی

اُس موقع پر مستعمل جب کوئی بے وقوف اتفاقاً عقل کی بات کہہ دے

اَنْدھے کی جورُو کا خُدا رَکْھوالا

بے وقوف کا مال جس کا جی چاہتا ہے کھاتا ہے

اَنْدھے کے آگے رونا اَپْنی آنْکھیں کھونا

نااہل کو نصیحت کرنا مفت کا درد سر مول لینا ہے، بے حس انسان سے اپنا درد دکھ بیان کرنا بے سود ہے

اَنْدھے کے آگے رونا اَپْنے نَین کھونا

نا اہل کو نصیحت کرنا مفت کا سر درد مول لینا ہے، بے حس انسان سے اپنا درد دکھ بیان کرنا ہے سود ہے

اَنْدھے کے آگے رونا اَپْنے دِیدے کھونا

نا اہل کو نصیحت کرنا مفت کا سر درد مول لینا ہے، بے حس انسان سے اپنا درد دکھ بیان کرنا ہے سود ہے

اَنْدھے کے پاؤں تَلے بَٹیر دَب گَئی، کَہا ہَر روز شِکار کھائیں گے

اتفاقی بات پر بھروسا نہیں ہو سکتا، کیا جانے پھر اتفاق ہو یا نہ ہو

اَنْدھےکو اَنْدھا کَہا وہ لَڑْ پَڑا

عیب دار کو عیب کی گرفت بری لگتی ہے بے عیب کو نہیں لگتی

اَندھے کے ہاتھ بَٹیر لگا

کوئی چیز اتفاقیہ طور پر یا خلاف توقع ہاتھ آگئی، کم حوصلہ کو اس کی لیاقت سے زیادہ مل گیا

اندھے کی داد نہ فریاد

معذور کی غلطی قابل گرفت نہیں ہوتی، مجبور کا کام قابل گرفت نہیں

اَندھے کو جُوا مُعاف

ناواقف کے قصور پر گرفت نہیں ہوتی ہے

اندھے کی داد نہ فریاد، اندھا مار بیٹھے گا

معذور کی غلطی قابل گرفت نہیں ہوتی، مجبور کا کام قابل گرفت نہیں

اندھے کو دن رات برابر

بیوقوف نیک و بد میں تمیز نہیں کر سکتا، بیوقوف کو اچھے برے کی تمیز نہیں ہوتی کیونکہ اسے کچھ دکھائی نہیں دیتا

اندھے کے حساب دن رات برابر

بیوقوف نیک و بد میں تمیز نہیں کر سکتا، بیوقوف کو اچھے برے کی تمیز نہیں ہوتی کیونکہ اسے کچھ دکھائی نہیں دیتا

اندھے نے چور پکڑا، دوڑیو اے میاں لنگڑے

ایک مضحکہ خیز بات، اندھا نہ تو چور ہی پکڑ سکتا ہے اور نہ لنگڑا دوڑ سکتا ہے

ساوَن کے اَنْدھے کو ہَرا ہی ہَرا سُوجْھے

ساون کے اندھے کو ہر طرف سبزہ نظر آتا ہے

ساوَن کے اَنْدھے کو ہَرا ہی ہَرا سُوجْھتا ہے

ساون کے اندھے کو ہر طرف سبزہ نظر آتا ہے

آئینہ اندھے کو دکھانا

بے فائدہ نصیحت کرنا، جوہر ناشناس کو ہنر دکھانا

ساوَن کے اَنْدھے کو ہَرا ہی ہَرا نَظَر آتا ہے

ساون کے اندھے کو ہر طرف سبزہ نظر آتا ہے

آنکھوں کے اَنْدھے نام شَیخ رَوشَن

آنکھوں سے اَنْدھے نام نَین سُکْھ

اس شخص کے لیے بولتے ہیں جو کسی ایسی بات کا دعویٰ کرے جس سے اسے کوئی مناسبت نہ ہو

آنکھوں کے اَنْدھے نام رَوشَن خاں

ساوَن کے اَنْدھے کو ہَر طَرَف سَبْزَہ نَظَر آتا ہے

ہر شخص اپنے حال کے موافق سب کو سمجھتا ہے، جو کیفیت نظر میں سما جاتی ہے وہی کیفیت ہمیشہ پیشِ نظر رہتی ہے (چونکہ ساون کا مہینہ عین بارش کا ہوتا ہے اور روئیدگی خوب زوروں پر ہوتی ہے پس جو شخص اس مہینے میں اندھا ہوتا ہے وہ یہی سمجھتا رہتا ہے کہ ہر طرف بدستور سبزہ ہوگا)

ساوَن کے اَنْدھے کو ہَرا ہی ہَرا دکھائی دیتا ہے

ساون کے اندھے کو ہر طرف سبزہ نظر آتا ہے

جنم کے اندھے نام نَین سُکھ

عیب اور نقص کے باوجود دانائی کا دعویٰ کرنے والا

آنکھوں کے اندھے نام نَین سُکھ

عیب اور نقص کے باوجود دانائی کا دعویٰ کرنے والا

آنکھوں کے اندھے

بیوقوف، بے شعور

اُت سے اَنْدھا آئے ہے، اِت سے اَنْدھا جائے، اَنْدھے سے اَنْدھا مِلا، کون بتاوے رائے

جہاں دونوں ہی اندھے ہوں تو راستہ کون بتائے یعنی جہاں سب جاہل یا ناواقف ہوں وہاں کون کسی کی راہ نمائی کرے

اُت سے اَنْدھا آئے اِت سے اَنْدھا جائے، اَنْدھے سے اَنْدھا مِلا کون بتائے راہ

جہاں دونوں ہی اندھے ہوں تو راستہ کون بتائے یعنی جہاں سب جاہل یا ناواقف ہوں وہاں کون کسی کی راہ نمائی کرے

آنکھوں کے اندھے نام شیخ روشن

عیب اور نقص کے باوجود دانائی کا دعویٰ کرنے والا

آنکھوں کے اندھے نام روشن خاں

لنگڑے نے چور پکڑا، دوڑیو اندھے میاں

ایک مضحکہ خیز بات، اندھا نہ تو چور ہی پکڑ سکتا ہے اور نہ لنگڑا دوڑ سکتا ہے

لنگڑے نے چور پکڑا، دوڑیو بے اندھے

ایک مضحکہ خیز بات، اندھا نہ تو چور ہی پکڑ سکتا ہے اور نہ لنگڑا دوڑ سکتا ہے

بَہرے کے آگے گانا گُونگے کے آگے گَل اَندھے کے آگے ناچْنا سارے لَل بِلَل

بہرا سنتا نہیں گون٘گا بولتا نہیں اندھا دیکھتا نہیں ، ایسے شخص سے کچھ کہنا سننا بیکار ہے جس پر اثر نہ ہو

اَنْدھے سے متعلق محاورے

اَنْدھے

اصل: سنسکرت

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone