تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"یُوسُف" کے متعقلہ نتائج

یُوسُف

ایک مشہور پیغمبر کا نام، جو حسن وجمال میں اپنا نظیر نہیں رکھتے تھے، عزیز مصر کی بیوی جس کا نام زلیخا تھا ان پر عاشق ہوگئی تھیں

یُوسُف دَہر

(کنایتہ) اپنے زمانے کا حسین ترین شخص ، یوسف وقت ۔

یُوسُف طَلْعَت

युसूफ़ जैसा सौन्दर्य रखने वाला (वाली)

یُوسُف مَوعُود

جس حضرتِ یوسفؑ کے آنے کا وعدہ ہو (حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو مسیحِ موعود کہتے ہیں اسی طرز پر بنالیا گیا ہے ، حقیقتاً حضرت یوسف علیہ السلام کے دوبارہ نزول کی کوئی مستند روایت نہیں ہے) ۔

یُوسُف کَنعانی

رک : یوسفِ کنعان ۔

یُوسُف عَصر

(لفظاً) زمانے کا یوسف

یُوسُفی

حجرت یوسف علیہ السّلام کی مثل حسین ہونے کی حلات ؛ (مجازاً) حسن و جمال.

یُوسُف آسا

حضرت یوسفؑ کی طرح، حضرت یوسفؑ کی مانند، حسین، خوبصورت

یُوسُف لِقا

یوسفؑ کی شکل و صورت والا ، یوسفؑ کی طرح نہایت حسین نظر آنے والا ۔

یُوسُفِ کَنعان

مراد: حضرت یوسف علیہ السلام

یُوسُف جَمال

حضرت یوسف کا سا حسین

یُوسُفِیَّت

حضرت یوسف علیہ السّلام کی صفات و عادات ؛ حضرت یوسف علیہ السّلام جیسا ہنوے کی حالت وکیفیت.

یُوسُف وَقت

لفظاً: زمانے کا یوسف، مجازاً: اپنے وقت کا سب سے حسین و جمیل اور اہل شخص

یُوسُف مِصر

مصر کا حسین ترین شخص

یُوسُف جَبِیں

युसूफ़-जैसा माथा | रखनेवाला (वाली) अर्थात् बहुत ही सुंदर।

یُوسُف نَظِیر

رک : یوسف آسا ، یوسف کی مانند ، یوسف جیسا ، نہایت حسین ۔

یُوسُف صِفات

युसुफ़-जैसे गुणोंवाला।

یُوسُف یَثرِب

مراد : آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم ۔

یُوسُف نِژاد

وہ جو یوسفؑ کی نسل سے ہو ؛ مراد : حضرتِ یوسفؑ کی طرح حسین ۔

یُوسُفِ ہِند

ہندوستان کا حسین ترین اور اہل شخص ۔

یُوسُف فَروشی

حضرت یوسفؑ کو بازارِ مصر میں بیچنے کا عمل ؛ (مجازاً) رسوا کرنے کا کام ۔

یُوسُف سارِکا

حضرت یوسفؑ جیسا ، حضرت یوسفؑؑؑ کی شکل و صورت والا ؛ (کنایتہ) حسین و جمیل ۔

یُوسُف تِمْثال

दे. ‘यूसुफ़जमाल’।

یُوسُفِ گُم گَشتَہ

حضرت یوسف علیہ السلام کی طرح کھویا ہوا ؛ (کنایتہ) نہایت حسین و جمیل شخص ۔

یُوسُفِستاں

(کنایتہََ)جگہ جہاں نہایت حسین لوگ رہتے ہوں نیز نہایت حسین جگہ

یُوسُف بے کارْوَاں

حضرت یوسفؑ جو بے یارو مددگار رہ گئے تھے

یُوسُفِ ثانی

دوسرا یوسف حضرتؑ یوسف کا سا حسین، بہت حسین

پَیراہَنِ یُوسُف

پیراہن ابراہیم، حضرت یوسف علیہ السلام کی وہ مبارک قمیص جو حضرت یعقوب علیہ السلام کی بے نور آن٘کھوں پر ڈالا گیا تو ان کی آن٘کھیں پُرنور ہوگئیں جو بیٹے کی جدائی کے سبب بے نور ہوگئی تھیں (کہا جاتا ہے کہ یہ ہی پیراہن ہے جو حضرت ابریہیم کو عطا ہوا تھا)

یَکے یُوسُف و ہَزار خَرِیدار

اس وقت مستعمل جبکہ ایک چیز کے بہت سے خواہش مند ہوں

حُسْنِ یُوسُف

حضرت یوسف کا حُسن، کمالِ حُسن

رَشْکِ یُوسُف

جس کی خوبصورتی پر یوسف علیہ السلام رشک کریں، بے حد حیسن، بہت ہی خوبصورت

ہَزار بار جو یُوسُف بِکے غُلام نَہِیں

اگر انسان میں عمدہ اوصاف ہوں تو وہ کسی کا غلام نہیں رہ سکتا بلکہ غلامی میں سرداری کرتا ہے ۔

گُر گے دَہَن آلُودَہ و یُوسُف را نَہ دَرِیدَہ

بے خطا ناحق تہمت میں گرفتار ہوا ، بھیٹے کا من٘ھ بھرا مگر اس نے یوسف کو نہیں پھاڑا ، بدنام کچھ کرے یا نہ کرے الزام اسی پر آتا ہے.

سونت کی اَنْٹی اَور یُوسُف کی خَرِیداری

اُس وقت کہتے ہیں جب بِساط تھوڑی ہو مگر حوصلہ زیادہ ہو، حیثیت سے زیادہ کُچھ کرنے کی آرزو.

سُوت کی اَنْٹی اَور یُوسُف کی خَرِیداری

جب کوئی معمولی حیثیت والا آدمی کسی عظیم الشان کام میں ہاتھ ڈالنا چاہے .

یُوسُف کے مرکب الفاظ

یُوسُف

اصل: عربی

'یُوسُف' پر مشتمل اردو مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone