تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نَفَس" کے متعقلہ نتائج

نَفَس

سانس، تنفس، دم، وہ ہوا جو پے در پے منہ سے نکلتی اور اندر جاتی ہے، پھونک

نَفْس

وجود ، اپنا آپ ، ذات ، ہستی

نَفَس بَہ نَفَس

پل پل، ہر لمحہ، ہر وقت، دم بہ دم، ہر نفس پر

نَفَس نَفَس

ہر سانس میں ، قدم قدم پر ، ہر دم ۔

نَفَسِ عِیسیٰ

مردوں کو زندہ کرنے والا، سانس، زندگی بخشنے والا، دم عیسیٰ، نفس مسیحا

نَفَس پَروَر

جاں فزا ، راحت رساں ، دل نواز ۔

نَفَس سَرد

آہِ سرد، ٹھنڈی سانس

نَفَس تَنگ

وہ سانس جو دشواری سے آئے

نَفَسی

(لفظاً) میرا نفس، مراد : اپنا آپ، اپنی ذات

نَفَس گِیر

دم گھوٹ دینے والا نیز جس کا دم گھٹا ہوا ہو

نَفَسِ چَند

چند گھڑیاں، چند لمحے، مراد: بہت کم وقت، تھوڑا عرصہ

نَفَسِ گرم

(کنایۃ ً) آہِ گرم ۔

نَفَس رُبا

وہ کلام جس کا تلفظ سہل ہو ، جس کا پڑھنا آسان ہو

نَفَس پَیدا ہو جانا

جلد جلد سانس آنا ؛ سانس کی تکلیف ہو جانا ۔

نَفَس دَرازی

سانسوں کو طول دینے کی حالت، بیکار کی طویل عمر یا زندگی، بے عملی

نَفَس شُماری

سانسیں گننا، دم شماری، کنا یۃً: زندہ رہنے کی تمنا، حالت نزع

نَفَس گُدازی

اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کی صفت، سخت مجاہدہ

نَفَس کِھینچنا

سانس لینا ؛ زندہ رہنا ۔

نَفَس نَفَس میں سَمانا

ہر سانس میں بسنا ، سانسوں میں سمانا ؛ روح میں پیوست ہونا ، دل میں بسنا۔

نَفَس واپَسِیں

دم اخیر، مرتے وقت کا سانس، نفس باز پس، باز پسیں

نَفَس تَنگ کَرنا

ناک میں دم کرنا ، ضیق میں جان کرنا ، ستانا ، عاجز کرنا ، جان کھانا

نَفَسِ بازپَس

آخری دم جو جا کے پھر نہ آئے ، نفس واپسیں ؛ حالت نزع میں ۔

نَفَسِ مَسِیحا

رک : نفس عیسیٰ ؑ ۔

نَفَس کا تَنگی کَرنا

دم گھٹنا ، سانس لینے میں دشواری ہونا ؛ کمال تکلیف اور الجھن ہونا

نَفَسُ الاَنفاس

ہر سانس میں ، روئیں روئیں میں ، ذرّے ذرّے میں ۔

نَفس اَعلیٰ

پسندیدہ اوصاف ِانسانی ، خوبیء کردار ، وجود ِبرتر ۔

نَفَسِ باز پَسِیں

آخری دم جو جا کے پھر نہ آئے، نفس واپسیں

نَفس عامَّہ

(فلسفہ) شعور کا سبب ؛ ایک قوت اور حس ۔

نَفَسِ سَرْد بَھرنا

سرد آہیں بھرنا ۔

نَفَسِ سَرْد کِھینچْنا

سرد آہیں بھرنا ۔

نَفس مُدَّعا

اصل مقصد ، دلی مراد ، اصلی خواہش ، حقیقی تمنا

نَفس شَقی

رک : نفس امارہ ۔

نَفْسِ زَکِیَّہ

(مراد) نیک لوگ، متقی افراد

نَفسِ لَوّامَہ

(تصوف) صدور گناہ پر اپنے آپ کو سخت ملامت کرنے والا نفس، توبہ پر آمادہ قلب

نَفسِ اَمَّارَہ

مبالغے کا صیغہ جس کے معنی ہیں بہت حکم کرنے والا

نَفسِ تَہَیَّجات

نفسیاتی بے چینی ، ذہنی ہیجان ؛ نفسیاتی مسائل ۔

نَفْسِ طَبعِیَّہ

(نفسیات) حس یا ایک قوت جو مبدء ہے ایک ہی طرح کے فعل کا مگر بلاشعور اور قصد کے ۔

نَفسِیَّہ

نفسی یا نفسیاتی ، نفس سے منسوب یا متعلق ۔

نَفْسِ مَلَکِیَّہ

رک : نفس ِمطمئنہ ۔

نَفس عَقد

(فقہ) کسی کی بیوی بننا ، کسی مرد سے نکاح کرنا ؛ اپنے نفس کو شوہر کے حوالے کرنا ۔

نَفسِ عَمَل

مراد : فعل ۔

نَفسِ مُقَدَّمَہ

اصل معاملہ، اصل بات، حقیقت حال

نَفسِ حَیوانِیَّہ

رک : نفس حیوانی ۔

نَفْسِ مُطمَئِنَّہ

(تصوف) بُری عادتوں سے مبرا نفس ، صلحاء اور انبیا کی روح جیسا پاکیزہ نفس ، اخلاق حمیدہ سے آراستہ خدا رسیدہ نفس ۔

نَفسانِیَّہ

نفس سے متعلق یا منسوب ، نفس کا ، نفسی ، نفسانی (جسمانی کے مقابل) ۔

نَفسِ کُلِّیَّہ

رک : نفس کل ۔

نَفسِ عَصَبانِیَّت

ایک نفسیاتی مرض ۔

نَفسِ طَبِیعِیَّات

(نفسیات) ایک جدید فن جو کل دماغی عضویات ، حال کی خصوصیات اور آلات حس کی مدد سے شعوری حالتوں کا جسمانی حالتوں سے تعلق قائم کرتا ہے

نَفس عالَم

عالم ارواح ۔

نَفس مُعجِزَہ

اصل معجزہ ، معجزے کا وجود ، معجزے کی موجودگی ۔

نَفس عامِل

نفسیاتی سبب ، نفسی وجہ ۔

نَفسِ مُطلَقَہ

رک : نفس مطلق ۔

نَفسِ غَضَبِیَہ

رک : نفس لوامہ ۔

نفس کا بندہ

اپنی خواہشات کا تابع ، خواہشوں کا غلام ، اپنے نفس کے پیچھے چلنے والا ۔

نَفْسِ قُدسِیَہ

(تصوف) نفس قدسیہ وہ ہے کہ جسے ملکہ احتضار بروجہ یقین حاصل ہو یعنی وہ جس وقت جو کچھ چاہے حاضر کر لے

نَفس مَوضُوع

رک : نفس مضمون ۔

نَفس شاعِرَہ

(نفسیات) وہ کیفیات جن میں انسان اپنے پورے شعور و ارادے سے پورا کام لیتا ہے ، نفس ذاتی ، شعور ، احساس ، ادراک ۔

نَفسُ العالَم

(کنا یۃ ً) دنیا ۔

نَفسِ سَبَعِی

نفس ِامارہ ، بھیڑیا من ، نفس لوامہ ۔

نَفْسِ بَہِیمی

چوپایوں کی جان

نَفَس کے مرکب الفاظ

نَفَس

اصل: عربی

'نَفَس' پر مشتمل اردو مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone