تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ماہی" کے متعقلہ نتائج

ماحی

محو کرنے والا، نیست و نابود کرنے والا، مٹانے والا

ماہی

مچھلی

میں ہی

اسی طرح، اسی ڈھنگ پر، اسی کی مانند، اسی حالت میں، جوں کے توں، بغیر کسی تبدیلی کے

ماہی دان

وہ تالاب یا شیشے کی دیواروں والا چھوٹا حوض جس میں مچھلیاں رکھی جائیں۔

ماہی بان

مچھلیوں کی نگرانی کرنے والا ، مچھلی گھاٹ کا چوکی دار.

ماہی گاہ

سمندر یا دریا وغیرہ کا وہ حصہ جہاں مچھلیاں پکڑی جائیں ، مچھلی کی شکار گاہ ، ماہی گیری کی جگہ.

ماہی پُشْت کا جال

رک : ماہی پشت (معنی نمبر ۲)۔

ماہی خور

۱۔ مچھلی کھانے والا ؛ مراد : بگلا ، بوتیمار۔

ماہی تَوا

ایک وضع کا گہرا توا جس میں مچھلی اور ٹکیوں کے کباب تلتے ہیں.

ماہی تَڑَپ

بنوٹ کا ایک دانو جس کے پڑتے ہی حریف مچھلی کی طرح تڑپ جاتا ہے.

ماہی گِیر

مچھلیاں پکڑنے والا پیشہ ور، مچھلیاں پکڑنے والا، مچھیرا، مچھوا، ماچھی

ماہی پُشْت

جو مچھلی کی پشت کی طرح درمیان سے اونچا اور کناروں سے نیچا ہو، برا ٹیلا، گنبدی، محدّب، کوہان نما، قبہ دار

ماہی خوار

۔(ف)مذکر۔مچھلی کھانے والا۔بگلا۔بوتیمار۔

ماہی جال کی کَنکَیّاں

(پتنگ باز) ایک وضع کی کنکیاں جن پر مچھلیاں بنی ہوتی تھیں.

ماہی زَہْرَہ

(طب) ایک شیر دار بوٹی جسے کوٹ کر تالاب میں ڈالنے سے مچھلیاں ہلاک ہوجاتی ہیں ، اس کی چھال بطور دوا مستعمل ہے.

ماہی پُشْت کی جالی

(سنگ تراشی) مچھلی کے کھپروں کی شکل سے مشابہ بنی ہوئی جالی.

ماہی زَمِیں

(ہندو) وہ مچھلی جس کے متعلق خیال کیا جاتا تھا کہ اس کی پیٹھ پر ایک گائے اور گائے کے سینگ پر زمین قائم ہے ؛ مراد : پاتال.

ماہی دَہاں

ایک وضع کا فوارہ یا نل کس کا مُنھ مچھلی کے منھ سے مشابہ ہوتا ہے

ماہی پُلاؤ

چاول اور مچھلی وغیرہ سے تیار کیا جانے والا پلاؤ.

ماہی شِکَم

مچھلی کے پیٹ جیسا ہموار ، سپاٹ۔

ماہی فَروش

مچھلی پیچنے والا، مچھلی کا کاروبار کرنے والا

ماہی تابَہ

رک : ماہی توا.

ماہی قَلِیَہ

مچھلی کے گوشت سے پکایا ہوا سالن

ماہی زَہْرَج

(طب) ایک شیر دار بوٹی جسے کوٹ کر تالاب میں ڈالنے سے مچھلیاں ہلاک ہوجاتی ہیں ، اس کی چھال بطور دوا مستعمل ہے.

ماہی دَنْداں

ایک خاص نوع کی مچھلی کا دانت جس سے تلواروں کے قبضے بناتے ہیں.

ماہی دَنْدان

ایک خاص قسم کی مچھلی کا دانت جس سے تلوار کے قبضے بناتے ہیں

ماہی گِیری

مچھلی پکڑنے کا کام یا پیشہ، مچھیرے کا کام، مچھلی پکڑنے اور بیچنے کا کام یا پیشہ

ماھی بے آب

A fish out of water, restless, uneasy.

ماہی پَسَنْدا

مچھلی کے گوشت کا پسندا (کباب).

ماہی خانَہ

مچھلیاں رکھنے اور نمائش کرنے کی جگہ ؛ مچھلی گھر.

ماہی زَرِّیں

ایک نوع کی مچھلی جو ریت میں ہوتی ہے، بعض کہتے ہیں کہ وہ سقنقور ہے، ریگ ماہی

ماہی عَلَیہ

وہ جس پر مبنی ہے ، جو اصل حقیقت ہے ؛ مراد : ماہیّت ۔

ماہی پَرْوَری

مچھلیوں کی پرورش، مچھلیاں پالنے کا کام یا کاروبار

ماہی گِیرَنْدَہ

پانی میں مچھلیوں کی نشان دہی کرنے والا آلہ.

ماہی مَراتِب

وہ اعزازی نشان جو بادشاہوں کی سواری کے آگے ہاتھیوں پر لے کر چلتے تھے اور سات شکلوں پر مشتمل ہوتے تھے جو سات سیاروں کی نسبت سے حسب ذیل ہوتی تیں: ہیکل آفتاب (سورج کا نشان)، نشان پنجہی، نشان میزان، اژدہا پیکر، سورج مکھی، مچھلی، گولہ یعنی کرہ

ماہی گِیْر بَنْد

(اسکاؤٹنگ) رسّی کے ایک مخصوص پھندے کا نام جو مچھیروں سے منسوب ہے.

ماہی مُرکَّب

(طب) مچھلی کی ایک قسم جس کی پشت پر سیپ کی طرح ایک سخت ہڈّی ہوتی ہے ، یہ مچھلی بحر قلزم میں بکثرت ہوتی ہے ، یہ ہر ماہ میں ایک مرتبہ انڈے دیتی ہے اور دو سال سے زیادہ نہیں جیتی.

ماہی زیرِ زَمِیں

رک : ماہی زمیں (معنی ۱) ۔

ماہی دِرَم دار

وہ مچھلی جس کی کھال پر سفنے یعنی فلس یا چھلکے ہوں ، چھلکار مچھلی .

ماہی پُشْت سوہَن

(سوہن سازی) زیادہ کھردری سطح ریتنے کا مچھلی کے چھلکوں کی شکل کے مانند ابھرواں ٹک ، کھدا ہوا نیم گرد سوہن.

ماہیٔ بے آب

بغیر پانی کے مچھلی، وہ مچھلی جو پانی سے باہر نکال لی جائے، بہت بیتاب، بیتاب، بے چین، بے قرار

ماہیٔ سَقَنْقُور

ایک مچھلی جو پانی کے علاوہ خشکی میں بھی رہتی ہے، اس کی غذا پانی میں دوسری مچھلیاں ہیں اور خشکی میں وہ چھوٹے چھوٹے جانور کھاتی ہے، اس کی جلد ملائم ہوتی ہے

ماہِیئت

کسی امر یا شے کی حقیقت، حقیقتِ حال، اصلیت، اصل کیفیت، خصوصیت، جوہر، مغز

ماہے

چاند

ماہا

گائے

ماہو

ایک برساتی کیڑے کا نام جو اکثرکان میں گھس جاتا ہے، کنسلائی

ماہَہ

ماہ سے منسوب یا متعلق ، مہینے بھر کا ، مہینے کا (مرکبات میں مستمعل).

ماہَو

وہ کیا ہے وہ جو ہے.

موہے

( گنوار) مجھے ، مجھ کو ، میرے تئیں ۔

موہی

رک : مو ، مجھے

مَہا

۔(س۔ فارسی میں بکسر اول اسی معنی میں ہے۔) ۱۔بڑا۔ بزرگ۔ اعلیٰ۔ معزز۔ ۲۔کلاں۔ عظیم جیسے مہاجال۔ مہادیو۔ مہاراج۔ ۳۔خاندانی۔ شریف۔

مَہی

مکھن نکالے ہوئے دہی کا باقی جزو جو دودھ کی طرح پتلا ہوتا ہے ، چھاچھ

مُحی

giving life (esp. as an attribute of God)

مُوہا

رک: کل منہا

مَہائی

(دھلائی پارچہ) نیل کے حوض کو بلونے کا عمل

مِہی

بزرگی ، بڑائی ، سرداری ، عظمت ، شان و شوکت

moho

ارضیات: کرۂ زمین کا وہ درمیانی طبق جو اس کے غلاف کو اس کے خول سے جدا کرتا ہے۔.

mho

برقیات: کا معکوس، ایصال ِحرارت کی ایک قدیم اکائی۔.

مینہَا

طعنہ دینے والا ، مہنا دینے والا

مُنہا

کسی طرح کے منھ سے لیس

ماہی کے مرکب الفاظ

ماہی

اصل: فارسی

'ماہی' پر مشتمل اردو مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone