تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"خیال" کے متعقلہ نتائج

خیال

کسی شے کو معرض تخیل یا ذہن میں لانے اور اس کی صورت یا کیفیت کو اس میں قائم کر نے کا عمل، تصوّر

خَیالَہ

خَیالِیَّہ

خیال سے متعلق ، خیال کی زائیدہ .

خَیال رَہنا

۔کسی بات کا یاد رہنا۔

خَیال ہَٹْنا

خیال نہ رہنا ، ذہن سے اتر جانا ، بھول جانا.

خَیال خانَہ

دماغ کی وہ قوت جو محسوسات کے غائب ہو جانے کے بعد ان کی صورتیں محفوظ رکھتی ہے ، حس مشترک کا خزینہ .

خَیال ہَٹانا

کسی بات کا خیال چھوڑ دینا

خَیال نَہ لانا

۔وسوسہ نہ کرنا۔ میرے سکوت سے آپ برا خیال دل میں ناہ لائے۔

خَیال نَہ رَہنا

۔لازم۔ یاد نہ رکھنا۔ دھیان نہ رہنا۔ بھولنا۔ فراموش ہونا۔

خَیال نَہ کَرْنا

پروا نہ کرنا، لحاظ نہ کرنا

خَیال ہَٹ جانا

خیال نہ رہنا ، ذہن سے اتر جانا ، بھول جانا.

خَیال نَہ رَکھنا

۔لازم۔ یاد نہ رکھنا۔ فراموش کرنا۔ توجّہ نہ کرنا۔ لحاظ نہ کرنا۔ دھیان نہ رکھنا۔

خَیال سے باہَر

سمجھ سے دور ، تصور سے باہر ، دور از خیال

خَیال رَہ جانا

دھیان رہنا ، یاد رہنا

خَیال پُخْتَہ ہونا

قیاس یا اندازے کا مضبوط ہونا ، رائے کا مستحکم ہونا .

خَیال بَنْدانَہ

خیال بندی (رک) کا حامل ، مضمون آفرینی والا .

خَیال دَرْہَم ہونا

پریشان خیالی ہونا.

خَیال میں رَہنا

سوچ میں رہنا ، گمان میں ہونا.

خَیال میں نَہ لانا

۔لحاظ نہ کرنا۔کچھ پرواہ نہ کرنا۔ خوف نہ کرنا۔ وقعت نہ کرنا۔ ؎

خَیالی

خیال سے منسوب یا متعلق، تصوراتی، تخیلی، ذہنی

خَیالا

خیال

خَیال بَندْھنا

تصور کا سلسلہ قائم ہونا، کسی بات کا برابر خیال آنا

خَیال باندھنا

۱. منصوبہ بنانا ، ارادہ کرنا ۔

خَیالوں ہونا

رک : خیالوں پڑنا.

خَیال آ بَندْھنا

تصور قائم ہو نا .

خَیالی دائِرَہ

(ریاضی) وہ دائرہ جس کا نصف قطر خیالی ہو خیالی دائرہ کہلاتا ہے

خَیالی نَقْشَہ

رک : خیالی تصویر

خَیالِیا

خیال (راگ کی ایک گائیکی) کا گانے والا

خَیَالِ مَنْظَرِ عَامْ

وہ غور و خوذ جو رفاہ عام کے لیے ہوں

خَیالات کا بَنْدَہ ہونا

اپنے نظریات و عقائد پر چلنا ، اپنی رائے اور سوچ کے مطابق کام کرنا.

خَیالاتِ بے مَعنیٰ

فضول خیالات

خَیال آنا

کسی شے یا بات کا ذہن میں آنا

خَیالوں

خیال کی جمع، محاورات میں مستعمل

خَیال بَنْد

مضمون آفرینی کرنے والا ، اپنے ذہن سے نئے نئے نکتے پیدا کرنے والا ، وہ ادیب یا شاعر جو کسی مضمون یا موضوع میں نئے نئے گوشے نکالے .

خَیال بِیں

خیالات کو پڑھنے والا ، روحانی قوت سے دوسروں کے خیالات معلوم کرنے والا

خَیال آنا

۔کچھ یاد آنا۔

خَیال لینا

خبر لینا ، خبر گیری کرنا ، خیال رکھنا .

خَیال کرنا

سوچنا، فکر کرنا

خَیال مِٹا

۔یاد جاتی رہنا۔ ؎

خَیال جانا

خیال کا کسی ایک جانب متوجہ ہونا

خَیال آگِیں

خیال سے بھرا ہوا ۔

خَیال آباد

دنیائے تخیل . عالم تخئیل ، تخلیقی و تخئیلی بساط و قوت.

خَیال بازی

وہم ، وسوسہ ۔

خَیال لَگْنا

ذہن کا کسی دھیان میں منہمک ہونا یا الجھا ہوا ہونا ، برابر خیال آنا.

خَیال اُٹْھنا

توجہ ہٹنا ، دھیان جاتا رہنا .

خَیال پَڑْنا

گمان گزرنا، شبہ گزرنا

خَیالِ ظِلّ

اسٹیج پر کھیلا جانے والا ایسا ڈرامہ جس میں اداکاروں کے سائے پردے پر نظر آتے ہیں جو اسٹیج اور ناظرین کے در میان حائل ہوتا ہے.

خَیال مِٹْنا

ذہن سے زائل ہونا ، دھیان سے نکل جانا ، یاد محو ہو جانا .

خَیال بَٹْنا

ذہن کا ایک شے سے دوسری شے کی طرف متوجہ ہو جانا ، توجہ ہٹنا ، یکسوئی جاتی رہنا.

خَیال ڈالْنا

کوئی تصوّر یا نکتہ ذہن نشین کرانا ، کوئی بات سمجھانا.

خَیال بَنْدی

خیالی تصویر بنانے یا خیالوں کا سلسلہ قائم کرنے کا عمل، خیال کا سلسلہ خیالی تصویر، مضمون آفرینی

خَیال چھانا

رک : خیال جمنا .

خَیال جَمْنا

کسی بات یا چیز کا ذہن میں مرتسم ہونا ، تصور قائم ہونا .

خَیال آرائی

تصوّر کرنے کا عمل، نئی نئی باتیں سوچنے کا عمل

خَیال پَکْنا

کسی شے کی صورت کا ذہن میں نقش ہو نا ، خیال جمنا .

خَیال اَفْروز

خیال کو روشن کر نے والا ، نئی باتیں سُجھانے والا .

خَیال پَرَست

وسواسی، وہمی، خبطی، من موجی، جو خیال میں آئے کرنے والا

خَیالِ خام

تصور باطل، لایعنی سوچ، ناقص خیال، بیہودہ خیال

خَیال آنکھوں میں بھرْنا

تصویر نظروں کے سامنے بھرنا ۔

خَیال رَکْھنا

توجہ کرنا، دھیان رکھنا، لحاظ کرنا، یاد رکھنا، نہ بھولنا

خیال کے مرکب الفاظ

خیال

اصل: عربی

'خیال' پر مشتمل اردو مرکب الفاظ

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone