اشتقاق
’’سَفَرَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِسْفار
صبح صادق کی نمود، سپیدیٔ سحری کا ظہور، مجازاً نمودار ہونا، روشن ہونا
سِفَارَت
کسی ملک یا بادشاہ کی طرف سے نمائندگی نیز اس کا عہدہ، ایلچی گری، پیغام رسانی
سَفاری
مسافر، سفر کرنے والا، سیّاح
سَفَر
(مجازاً) مسلسل جدوجہد، مطلوب کی طلب کا مسلسل شوق
سفر نامے
سفر کے حالت و واقعات و مشاہدات پر مشتمل کتاب
سُفَراء
سفارت کار، سفارتی نمائندے
سَفَرنامَہ
روزنامچہ یا ڈائری اوربیاض جس میں بالعموم سفر کے مشاہدات و حالات تاریخ وار درج کیے جائیں ، سفر کے حالت و واقعات و مشاہدات پر مشتمل کتاب
سُفرْہ
فقرا کا تھیلا، لنگر، چیزیں جو امیر لوگ غریبوں یا مسافروں کے لیے پکا کر بانٹتے ہیں
سَفْری
ایک قسم کی مچھلی، سَور مچھلی
مُسافِر
سفر کرنے والا، راہ گیر، پردیسی
مُسافِرانَہ
مسافر کی طرح، مسافر کی حیثیت سے، مسافرت کی حالت میں
مُسافِرَہ
مسافر کی تانیث، مسافر عورت، سفر کرنے والی خاتون
مُسافِری
سفر کرنے یا سفر میں ہونے کی حالت، سفر, سیاحی
نَوسَفَر
جس نے پہلے پہل سفر کیا ہو