اشتقاق
’’نَظَرَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِنْتِظار
چشم براہ رہنے کی کیفیت، راہ دیکھنا
اِنْتِظاری
چشم براہ رہنے کی کیفیت، راہ دیکھنا
اَنْظار
نگاہیں، نظریں، دیکھنا، جھلک، نگاہ ٖڈالنا
اِنْظار
مقرر اصول کے مطابق ستاروں سے استخراج احکام، اختر شناسی
تَناظُر
(لفظاً) ایک دوسرے کو دیکھنا ؛ مقابلہ کرنا ، کام میں مشقت کرنا
تَنْظِیر
نظیر پیش کرنا ، مثال دینا
مُتَناظِر
ایک دوسرے پر نظر کرنے والا ، جائے وقوع اور فاصلے وغیرہ کے لحاظ سے باہم ظاہری تناسب رکھنے والا ، برابر ، مقابل ۔
مُتَنَظِّر
وہ جو تاخیر کی اجازت دے ؛ وہ جو انتظارکرے ؛ دیکھنے والا
مَناظِر
چیزیں جو نظر آئیں، نظارے، تماشے، بہت سے منظر
مُناظِر
مناظرہ و مباحثہ کرنے والا (خصوصاً مذہبی مسائل میں) ؛ (مجازاً) عالم ۔
مُناظَرَہ
باہم نظر کرنا، آنکھ میں آنکھ ڈالنا، آنکھ لڑانا، نظر لڑانا
منتظر
جس کا انتظار ہو، جس کا انتظار کیا جائے، جس کی راہ دیکھی جائے
مُنتَظِر
انتظار کرنے والا، راہ دیکھنے والا، آس لگانے والا
مُنتَظَرِی
رک : انتظار ، منتظر ہونا ، راہ دیکھنا ۔
مِنظار
۔ (طبیعیات) دیکھنے کا آلہ ، دوربین نیز خرد بین ۔
مَنظر
نظر پڑنے کی جگہ، حد نگاہ جو کچھ نظر میں آئے
مَنظُور
پسندیدہ، مقبول، خواہش کے مطابق،
مَنظُورَہ
وہ عورت جس پر نظر ڈالی جائے
ناظِر
(طب) آنکھ کے کویوں کی دو رگوں میں سے کوئی
ناظِرین
پڑھنے والے، مطالعہ کرنے والے، قارئین
ناظُور
باغباں، نظر رکھنے والا، نگہبان، مجازاً: محبوب
نَظارَت
دیکھنا، نظر ڈالنا، نگاہ کرنا، ملاحظہ کرنے کی صلاحیت یا طاقت
نَظارے
نظارہ کی جمع نیز مغیرہ حالت، تراکیب میں مستعمل، دیدار، درشن، دریں، دید
نَظری
نظر (رک) سے منسوب یا متعلق ، آنکھوں کا ، نگاہ کا ۔
نَظَریاتی
نظریات سے منسوب یا متعلق؛ کسی نظریے کا، کسی نظریے کی بنیاد پر
نَظَریتاً
ازروئے نظریہ ، اصولی طور پر ، نظریاتی لحاظ سے ۔
نَظّارگی
نظرباز، نگاہ کرنے والا، مشاہدہ کرنے والا، نظر ڈالنے والا، دیکھنے والا
نَظِیراً
بطور نظیر، مثالاً، مثال کے لیے، مثال کے طور پر، حوالے کے طور پر
نَظِیری
نظیر (رک) سے منسوب یا متعلق ؛ مقابل کا ، سامنے کا ، جوابی ، مثالی ۔