اشتقاق
’’مَلَكَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِسْتِمْلاک
کسی کی ملکیت ہونے کی صلاحیت، ملکیت چاہنا، مالک ہو جانا، کسی جگہ کو اپنی ملکیت قرار دینا
اَمْلاک
مملوکہ چیزیں، جائیدادیں، آراضی، مال ومتاع، مکانات وغیرہ
تَمالُک
(اپنے آپ پر) قابو، اختیار، خودداری کرنا، اپنے آپ پر نگاہ رکھنا
مالِکانَہ
زمینداری کا حقِ زمین جو کاشت کار سالانہ یا ماہوار نقد یا جنس کی صورت میں زمیندار کو ادا کرے، وہ حق یا رقم جو کسی چیز کے مالک کو اس کے ملکیت کے بدلے میں ملتی ہو، ملکیت
مالِکی
امام مالک سے منسوب، امام مالک کا پیرو، اہل سنت کا وہ طبقہ جو فقہ میں امام مالک کا پیرو ہے
مَلائِکَہ
اصل میں ملائک تھا، 'ہ' واسطے تاکید معنی جمع کے زیادہ کی جیسے لاحدہ میں، فرشتے، ملائک
مَلاّک
ایسا مالک جس سے بڑھ کر کوئی مالک نہ ہو، بڑا مالک، مراد : اللہ تعالیٰ
مُلُوک
بہت سے بادشاہ، سلاطین، بادشاہان
مُلُوکانَہ
بادشاہوں کا، بادشاہوں کا سا، خسروانہ، قیصرانہ، شاہانہ، امیرانہ
مُلُوکِیَّت
(مجازاً) آمرانہ حکومت (جمہوریت کی ضد)
مَلَک
خدائے تعالیٰ کی وہ مقدس اور معصوم مخلوق جس کو نور سے پیدا کیا گیا، فرشتے
مَلِک
بادشاہ ، سلطان ، فرماں روا ، راجہ
مُلْک
(تصوف) عالم ناسوت اور عالم شہادت کو کہتے ہیں
مَلَکات
ملکہ کی جمع، سیرتیں، عادتیں، صفات، خصلتیں، صلاحیتیں
مَلَکُوت
۱۔ بادشاہی ، سلطنت ، حکمرانی ، قبضہ ، تسلط ۔
مَلَکُوتی
ملکوت سے منسوب یا متعلق، عالم قدس یا عالم ارواح کا، قدسیانہ، عالم غیب کا، مراد: پاکیزہ، نیک، معصومانہ
مَلِکَہ
وہ عورت جو تخت حکومت پر متمکن ہو، بادشاہ کی بیوی، رانی، سلطانہ
مَلَکی
ملک یا ملائکہ سے نسبت رکھنے والا یا متعلق، فرشتوں کے مثل، ملکوتی
مُلْکی
مُلک سے منسوب، دیس، وطن یا اس کے باشندوں سے تعلق رکھنے والا، کسی مُلک یا علاقے کا باشندہ یا کسی مُلک یا علاقے کی چیز، کسی ملک کا باشندہ، (حیدرآباد دکن) کا اصلی/قدیمی باشندہ جو باہر سے نہ آیا ہو
مِلْکی
ملکیت رکھنے والا ، ملکیت دار ، مال دار ، صاحب جائداد ؛ (کاشت کاری) زمیندار ، جاگیردار ، معافی رکھنے والا
مِلْکِیَّت
مالک ہونا، مالکانہ حق، تصرف، قبضہ، حقیت
مِلْکِیَّۃً
ازروئے ملکیت ، مملوک کیے جانے کی حیثیت سے ، تصرف اور قبضے کے طور پر ۔
مَلِیک
مالک، صاحب، خاوند، بادشاہ، خدائے تعالیٰ کا ایک صفاتی نام
مَمالِک
مملکتیں، علاقے، بہت سے ملک، مقامات، صوبے
مَمالِیک
مملوک کی جمع، بندے، (متعدد) غلام اور لونڈیاں
مَملُوکَہ
وہ جو کسی کی ملکیت ہو، مقبوضہ، قبضہ کیا گیا، خریدا گیا، متصرفہ
مَملَکَت
سلطنت، بادشاہت، حکمرانی، راج، حکومت، سلطنت نیز وہ علاقہ جو کسی کے زیر نگیں ہو