اشتقاق
’’حَقَّ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِحْقاق
(دلائل اور برہان سے) ثابت کرنے کا عمل، ثبوت دینا، اثبات
اِسْتِحْقاق
قانونی یا اخلاقی حق، صلاحیت اور استعداد یا شہری حقوق (وغیرہ) کی بنا پر کسی بات کا حقدار ہونا
تَحَقُّق
تصدیق، تَیقّن، اصلیت یا واقفیت ثابت کرنا، صحیح جاننا
تَحْقِیقات
جانچ، پڑتال، چھان بین، کھوج، کسی موضوع پر تحقیق (اردو میں بطور واحد مستعمل)
تَحْقیِقاتی
تحقیقات کرنے والا، تفتیش کنندہ، کسی چیز کی تفتیش سے متعلق
حَق
سچائی، صداقت (باطل کی ضد)
حَقّا
(جو کچھ کہا گیا یہ قسم خدا) سچ ہے، صحیح ہے، حق ہے، خُدا کی قسم، یا حق
حَقّانِیَّت
سچائی، صداقت، راستی، اصلی کیفیت
حَقّانی
خدا کی معرفت و محبّت میں ڈوبا ہوا، خدا رسیدہ، اللہ والا
حُقُوق
تحفظ، استحقاق، فرائض، تراکیب میں مستعمل (قدیم: بطور واحد)
حَقِیَّت
صداقت، سچائی، حق پر مبنی ہونا (مقابل بطلان)
حَقِیقَت
۱. اصلیت ، ماہیت ، اصل روح ؛ صحیح ؛ اہمیت
حَقِیقی
اصلی، حقیقت پر مبنی، واقعہ
مُتَحَقِّق
ثابت شدہ، ثبوت کو پہنچا ہوا، محقق، ٹھیک درست اور صحیح خبر، یقینی، مستند، مُحَقَّق
مُتَحَقَّق
ثابت شدہ، ثبوت کو پہنچا ہوا، محقق، بالکل سچ
مُحَقِّقِین
تحقیق کرنے والے، کسی شے کی حقیقت دریافت کرنے والے، بات کو دلیل سے ثابت کرنے والے، فلسفی، حکیم
مُحَقَّق
تحقیق کیا گیا، دلیل سے ثابت کیا گیا، ثابت، یقینی
مُحَقَّقَہ
تحقیق کردہ یا ثابت کیا گیا ؛ محقق
مُستَحَقِین
مستحق کی جمع، مساکین، نادار لوگ، حق دار لوگ، قابل لوگ، ضروت مند لوگ