اشتقاق
’’حَبَّ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اَحَب
جس سے بہت زیادہ محبت ہو، زیادہ محبوب، محبوب تر
اَحْباب
وہ بیگانے جنھیں اخلاقاً دوست کہہ دیا جائے، ہم مشرب یا ہمعصر لوگ
اِسْتِحْباب
لفظاً: پسندیدہ یا محبوب ہونا، فقہ: کسی امر کا مستحب یعنی شریعت کی رو سے موجب ثواب یا مسنون ہونا
حَبابی
بہت کمزور اور جلدی ٹوٹ جانے والا
حُبّ
چاہت، لگاؤ، محبت، الفت، پسندیدگی
حُبُّ الوَطَن
وطن کی محبت، اپنے ملک کی محبت، وطن دوستی
حَبَّہ
ذرّہ بھر، قلیل سے قلیل مقدار (بیشتر نقد یا جنس)
حُبُوبات
سبزیاں جو کھانے میں استعمال ہوتی ہیں، ساگ
مُحِبِّین
محب کی جمع، دوست لوگ، دوست احباب، محبت کرنے والے، چاہنے والے، پیارے
مُحِبّ
چاہنے والا، محبت کرنے والا، یار، دوست، مشفق، ساتھی، رفیق، پیار کرنے والا
مُحَبّب
کسی کو اپنا حبیب اور دوست بنانے والا ۔
مُحَبَّتانَہ
محبت والی، محبت آمیز، پیار بھری، محبت سے پر، اخلاص کے ساتھ
مُحَبَّتی
محبت رکھنے والا، محبت کرنے والا، محبت والا
مَحبُوب
جس سے محبت ہو، جسے چاہا جائے، معشوق، دلبر، چہیتا، پیارا
مَحْبُوبانَہ
محبوب کے مانند، پیارا، معشوقانہ، پسندیدہ، مرغوب
مَحبُوبی
محبوبانہ انداز، پیارا پن، محبوب ہونا، محبوب ہونے کی کیفیت
مَحبُوبِیَت
محبت، محبوب ہونے کی کیفیت، معشوق ہونا، پیارا پن
مُحِبی
میرا محب، میرا دوست (خطوط میں القاب کے لیے بھی مستعمل)
مُستَحَب
(فقہ) ایسا فعل جس کے کرنے پر ثواب ہو اور نہ کرنے پر کچھ عذاب نہ ہو، آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نے وہ فعل کبھی خود کیا ہو یا اس کے کرنے پر ثواب کا ذکر کیا ہو