زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’مالیات‘‘ سے متعلق الفاظ
’’مالیات‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اَکّھا
(حمالی) چمڑے، ٹاٹ یا کمبل کا دوہرا تھیلا جس میں غلہ وغیرہ بھر کر کسی جانور کی پیٹھ پر لادتے ہیں
تَغَیُّراتِ ہَرْسالَہ
(مالیات) ایک کتاب جو تحصیل دار کے پاس رہتی ہے جس میں داخل خارج وغیرہ لکھے جاتے ہیں
چُٹّا
جوڑا (رک) ایک خاص اندازکی چوٹی جس میں چٹیا کو لپیٹ کرگولا سا بناکر گدی یا سر پر جمالیتے ہیں، چون٘ڈا (رک) .
خَزانَہ قائِمی مِعْیارِ طِلا
(مالیات) برطانوی حکومت ہند کے دوران محکمۂ مال کی ایک شاخ جس میں اُس نفع کی رقم جمع رہتی تھی جو روپیہ مسکوک کرنے سے گورنمنٹ کو حاصل ہوتی تھی (اس کی غرض معیار تبادلہ ساورن کو قائم رکھنا تھی۔ ابتداً اس کا کثیر حصہ انگلستان کو مختص ہوتا تھا لیکن ۱۹۱۷ سے کلیتاً انگلستان کو مختص ہو گیا۔ ہندوستان کی طرح انگلستان میں بھی وزیر ہند کی ماتحتی میں خزانہ کی تینوں شاخیں قائم تھیں)
صَفائی گَھر
(مالیات) بینک والوں کا حساب گھر جہاں چیکوں کا تبادلہ ہوتا ہے اور صرف بقایا نقد ادا کیا جاتا ہے
گاچھی
(حمالی) ڈولی یا پالکی اٹھاتے وقت اس کے ڈنڈے کے نیچے کہار کے کندھے پر رکھنے کی کسی نرم چیز کی بنی ہوئی گدّی جس کی وجہ سے کندھا ڈنڈے کی رگڑ سے محفوظ رہتا ہے
مُعَجَّل
(عموماً مہر کی رقم کے لیے مستعمل) فوراً ادا کیا جانے والا، وہ مہر جس میں مہلت نہ ہو یعنی نکاح کے بعد فوراً ادا کیا جائے
مِیعاد
وقتِ مقررہ، ا یّام مقررہ، مدت، وقتِ معینہ نیز زمانۂ قید، ایّام اسیری، وعدے کا وقت، وقتِ معہودہ، وقتِ معاہدہ، قرارِ باہمی
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔