زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’تیراکی‘‘ سے متعلق الفاظ
’’تیراکی‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
بَیٹھی کَھڑی
(تیراکی) تیراکی کی ایک صورت جس میں پیراک چت لیٹ کر پیروں کو ایک خاص وضع سے رکھ کر تیرتا ہے.
جَلبانک
تیراکی، تیرنے میں دشمن سے بچنا اور اسی پر پلٹ کر وار کرنا یا قابو پانے کے لیے داؤ لگانا اور ترکیبیں کرنا
شیر کی تَیرائی
(تیراکی) شیر کی تیرائی سے مشابہت رکھنے والا تیرنے کا ایک انداز کہ جس میں پیراک اس طرح تیرتا ہے کہ سینہ باہر رہے اور کمر موافق تختہ کے سیدھی کرکے گرن کو اونچا کرلے اور بہت طاقت سے پانی کاٹے اس میں طاقت بہت صرف ہوتی ہے.
مَچھلی لَگانا
(تیراکی) اونچی جگہ سے پانی میں غوطہ لگانے کا ایک انداز جس میں دونوں ہاتھ جوڑ کر سر کے بل پانی میں کودتے ہیں ۔
نَک ڈُبکی
(پیراکی) سر کے بل غوطہ لگانا ؛ ہوائی جہاز کا یکایک زمین کی طرف غوطہ لگانا یا نیچے آنا (Nose diving)
کَھڑی پَیرائی
(پیراکی) گہرے پانی میں کھڑے تیرنا، یعنی ایسا اندازِ تیراکی، جس میں پیروں سے زیادہ کام لیا جائے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔