زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
’’کبوتر بازی‘‘ سے متعلق الفاظ
’’کبوتر بازی‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اَصِیْل
(مرغ بازی) نر چیل یا گدھ کے ساتھ مرغی کا جوڑا لگنے سے پیدا شدہ نسل کا مرغ (پر گوشت، وزنی، گٹھے ہوئے جسم، اونچے ہاڑ، ستواں پروں کا بہت جیوٹ والا اور لڑاکو ہوتا ہے، اس کی آنکھیں مثل دانۂ مرواید، توتے کی آنکھوں سے مشابہ، کلّا لمبا چوڑا بے گوشت، کلغی چھوٹی اور موٹی ہوتی ہے، مادہ انڈے کم دیتی ہے)
اِلْغَہ
(کبوتر بازی) کبوتر کے دل کی بیماری جس کے دورے سے وہ مر جاتا ہے یا بے ہوش ہو کر گر پڑتا ہے اور روز بروز سوکھتا جاتا ہے
پوٹا پِھرانا
(کبوتر اور کبوتری کا چون٘چ سے چون٘چ ملا کر) اظہار محبت کرنا ، جفتی کے لیے آمادہ کرنا ، (مجازاً) مساس کرنا ، پیار کرنا .
دانَہ اُگَلْوانا
(کبوتر بازی) دانہ اگلنا کا تعدیہ، کبوتر کے پیٹ سے دانہ نکلوانا تاکہ وہ اڑنے میں ہلکا رہے
دو باز
نامہ بر کبوتر جو دراز قد اور لمبی چونْچ کے ہونے اور نامہ بری کے لیے سدھائے جاتے ہیں، رنگتوں کے لحاظ سے ان کے نام نلتے، ببرے اور دو بلکے مشہور ہیں
طاقی
ایک وضع کی ہلکی ٹوپی جو محراب یا طاق سے مشابہ ہوتی ہے اور اسے پہن کر اوپر سے صافا باندھتے ہیں ، کلاہ.
گَردان
ہر طرف اُڑ کر پھر اپنے گھر لوٹ کر آنے اور دوسری جگہ نہ بیٹھنے والا، دوسروں کو بھی ساتھ لانے والا (کبوتر کے لئے مستعمل)
گَھریلُو کَبُوتَر
(کبوتر بازی) پالتو کبوتروں کی ایک قسم جس میں لفا ، مونڈھی ، لوٹن اور باہو داخل ہیں ، دوسری قسم کو تیز پرواز کہتے ہیں.
مَدِیا
(ہنود) چنک بٹیر کی مادہ (عموماً کسی بھی مادہ جانور یا پرندے کے لیے مستعمل ؛ جیسے : مدیا کبوتر)
مُٹّھی چُھوٹ کَرنا
(کبوتر بازی) کبوتر (یا کسی اور پرند) کو مٹھی میں لے کر اوّل روز مکان پر سے دوسرے دن ذرا دور سے اور چار دن کے بعد پانچ چھ قدم کے فاصلے سے چھوڑنا
نیزَہ باز
بھالے کے کرتب جاننے والا، نیزہ مارنے کی مہارت رکھنے والا، نیزے سے لڑنے والا، نیزہ بازی کا ماہر، بھالا بردار، بلم بردار
ٹِڈْیانا
(کبوتر بازی) پر بندھے یا پر کٹے کبوتر کا دقت و دشواری کے ساتھ تھوڑے فاصلے تک اڑ کے پہن٘چ جانا
ڈیوْڑھا مارْنا
(کبوتر بازی) ٹکڑی کے آتے ہوئے کبوتروں کو چھیپی دکھا کے پلٹانا، جب پلٹنے لگیں تو دانہ پھینک کے بُلا لینا
کَبُوتَر اُٹْھنا
(کبوتر بازی) بازی کے لیے کبوتروں کا اپنے مقام سے اُڑ کر صیدی کی طرف جانا ، ہاتھ سے جانا ، گم ہونا.
کَبُوتَر بازی
کبوتر پالنا اور آُڑانا، کبوتر اڑانے کا کھیل، کبوتروں کو اڑا کر کبوتروں سے تال میل کرنا اور غیر کبوتروں کو گھیر لانا، سکھانا
کُشْتی
دو پہلوانوں کا بغیر ہتھیار کے ہاتھ پیروں کے داؤ پیچ سے ایک دوسرے کو پچھاڑنے کے لئے دو بدو مقابلہ کرنا، زور آزمائی کے لیے گُتھم گتھا ہونا، دو حریفوں میں زور آزمائی، دو حریفوں میں داؤں پیچ کی لڑائی، اکھاڑے بازی، پہلوانی، دنگل
کُٹّا
وہ کبوتر جس کے پر کاٹ دیئے گئے ہوں (کبوتر باز ایسے کبوتر کو ہاتھ میں لے کر اڑتے ہوئے کبوتروں کو دکھاتے اور بلاتے ہیں) ، پر کٹ کبوتر ؛ (مجازاً) کوئی پَر کٹا پرند.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔