زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’روایات‘‘ سے متعلق الفاظ
’’روایات‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
بَغَل بِلائی
بغل کا پھوڑا ککرالی (روایتی طور پر مشہور ہے کہ یہ پھوڑا بلی کے چٹا دینے سے اچھا ہوجاتا ہے اس لئے یہ نام پڑا)
حَدِیثِ عَزِیز
(حدیث) وہ حدیث جو (روایت کے ہر مر حلے میں) کم از کم دو راویوں سے منقول ہو لیکن اسے متواتر یا مشہور احادیث کی طرح رواج عام حاصل نہ ہو.
حَدِیثِ مُتَواتِر
(حدیث) وہ حدیث جو (روایت کے ہر مرجع میں) کئی اسناد سے منقول ہو (اور راویوں کی تعداد ہر مرحلے میں اتنی رہے جن کا جھوٹ پر جمع ہونا عقلاً محال ہو) اور بہت قدیم زمانے سے اٹھایا گیا ہو
شَدّاد
قومِ عاد کے ایک بادشاہ کا نام جس نے خدائی کا دعویٰ کیا اور بہشت کے مقابلے میں ایک باغ تعمیر کرایا تھا جو باغ ارم کے نام سے مشہور ہے
نَغْزَک
عمدہ، خوب، لطیف چیز، نادر، نایاب مجازاً: آم (روایت کے مطابق محمود غزنوی جب ہندوستان میں آیا اور آم کھایا تو اسے بہت بھایا مگر نام (آنب) سن کر ہنسا اور کہا ’’سخت ستم ہے کہ ایسا لطیف میوہ اور نام میں یہ فحش اسے نغزک کہنا چاہیے کہ اسم بامسمٰے ہو‘‘ چنانچہ بعض فارسی کی کتابوں میں نغزک بعض میں انبہ لکھتے ہیں، حضرت امیر خسروؒ نے قران السعدین میں ہندوستان کے میووں کی تعریف کرتے ہوئے آم کے باب میں بھی چند اشعار لکھے ہیں جس میں اس لفظ کا استعمال کیا ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔