زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’حجریات‘‘ سے متعلق الفاظ
’’حجریات‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اَرْکانِ کَعْبَہ
کعبے کے چار پتھر جن کے نام یہ ہیں : رکن یمانی، رکن عراقی، رکن حلیم (حجر اسود)، رکن شامی
سَن٘گِ آفْتاب
(حجریات) پتّھر کی ایک قسم ، جس کے گرد آفتاب کی روشنی کا ایک حلقہ سا ہوتا ہے ، زیورات کے علاوہ اس کے سحری اور طبی خواص بھی ہیں
سَنگِ اَبْری
میلے رن٘گ کا سفید یا ہلکا گُلابی پتّھر ، ساخت کے لحاظ سے اس کا شُمار سنگِ مرمر کی قسم میں ہے . بعض پر مُختلف رنگ کی بڑی بڑی چتیاں ہوتی ہیں یہ اعلیٰ درجے کی عمارتوں میں لگایا جاتا ہے اور نگینے بھی بنائے جاتے ہیں اس کا دوسرا نام سنگِ عجوبہ ہے
سَنگِ اَسْوَد
وہ سیاہ پتّھر جو کعبۃ اللہ کی دیوار میں نصب ہے، حضرت ابراہیم اور حضرت اسمعٰیل علیہم السلام نے تعمیرِ کعبہ کے وقت اسے نصب کیا تھا، حج کے زمانے میں طواف اسی مقام سے شروع کیا جاتا ہے اور طواف کے شروع یا ختم پر اسے بوسہ دیا جاتا ہے یا اسے چھو کر ہاتھ کو چوم لیا جاتا ہے، حجر اسود
سَنگِ بارِقی
(حجریات و طب) حجرالبارقی ، یہ پتّھر ہتھیلی کے برابر چوڑا اور ہلکا ہوتا ہے ، کُوفہ میں ایک مقام ہے بارقہ اس سے منسوب ، پانی پر تیرنے لگتا ہے لیکن پانی جذب ہونے پر ڈُوب جاتا ہے ، دُھوپ میں رکھنے سے پانی نِکل جاتا ہے استسقا کے مریض کو بتایا جاتا ہے.
سَنگِ باسی
(حجریات) ایک قِسم کا پرت دار پتّھر جو سُرخ اور زردی یا سفیدی مائل سرخ ہوتا ہے جسے سنگِ سُرخ بھی کہتے ہیں (تعمیرات میں مستعمل).
سَنگِ بُرامی
(طب و حجریات) حجرالبرام . یہ پتّھر حِجاز اور طوس سے لاتے ہیں ، ہند میں بھی دستیاب ، برتن اور ہان٘ڈی بنانے کے علاوہ ادویات میں مستعمل ہے.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔