زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
’’کھیل‘‘ سے متعلق الفاظ
’’کھیل‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
رَسا کَشی
(مجازاً) دو شخصوں یا گروہوں میں کسی مقصد کے حصول کے لیے جد و جہد، کھین٘چا تانی، کھینچ تان، باہم کشا کش
طاق جُفْت
ایک کھیل جس میں ہاتھ میں کئی کوڑیاں یا اور چیز لے کر پوچھتے ہیں کہ طاق و جفت، اگر بتانے والا ٹھیک بتائے تو وہ جیت جاتا ہے
طاق و جُفْت
ایک کھیل جس میں ہاتھ میں کئی کوڑیاں یا اور چیز لے کر پوچھتے ہیں کہ طاق و جفت، اگر بتانے والا ٹھیک بتائے تو وہ جیت جاتا ہے
گُچّی پالا
بچّوں کا ایک کھیل جس میں ایک گڑھا کھود کر مقررہ فاصلے پر کوڑیاں پھینکتے ہیں اور جس قدر کوڑیاں ان گڑھوں میں آجاتی ہیں وہ پھینکنے والے کی ہوتی ہیں اور جو باہر رہ جاتی ہیں ان میں سے بتائی ہوئی کوڑی کو مار دیتے ہیں تو وہ بھی اسی کی ہو جاتی ہے
والی بال
فٹ بال سے مشابہ گیند ہاتھوں سے پھینک کر یا اُچھال کر کھیلا جانے والا کھیل جس میں دو ٹیموں کے درمیان جال لگا ہوتا ہے ۔
ٹینِس
گیند کا ایک قسم کا کھیل، ایک قسم کا کھیل نسبتاً چھوٹی گیند اور جالی دار بلے یا ریکٹ سے کھیلا جاتا ہے
کَبَڈّی
ایک کھیل کا نام جو میدان یا کُھلی جگہ میں کھیلا جاتا ہے، اس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ برابر کے دو گرہ بنا کر دونوں گروہ آمنے سامنے کھڑے ہو جاتے ہیں، بیچ میں چند فاصل مقرر ہوتے ہیں، حدّ فاصل کے اِدھر اُدھر کی جگہ، (جہاں کوئی گروہ کھڑا ہو) پالا کہلاتی ہے، ایک گروہ کا لڑکا ”کبڈی کبڈی“ کہتا ہوا اور دایاں ہاتھ ران پر مارتا ہوا دوسرے گروہ کے پالے میں جاتا ہے، اگر وہ مخالف کے کسی آدمی کو چُھو کر بغیر دم ٹوٹے پالے تک آئیگا تو وہ لڑکا جس کو اس نے چُھوا ہے مر جاتا ہے، یعنی وہ کھیل سے الگ ہو کر ایک طرف بیٹھ جاتا ہے اور اگر مخالف پالے کے لڑکوں نے اسے پکڑ لیا اور حد فاصل تک پہنچنے سے پہلے اس کی سانس ٹوٹ گئی تو یہ مر گیا، اس طرح کھیلتے کھیلتے جب کسی پالے کے سب لڑکے مر جاتے ہیں تو وہ گروہ ہار جاتا ہے اور پالا اس کے نام ہوجاتا ہے، اس کھیل کے کھیلنے والے عموماً لنگوٹی باندھتے ہیں
کھو کھو
(کھیل) بچے، بچیوں کا ایک کھیل جو دو ٹولیاں بنا کر کھیلا جاتا ہے، ہر ٹولی میں کم از کم پانچ کھلاڑی ہوتے ہیں، چار کھلاڑی زمین پر پانچ یا دس فٹ کے فاصلے سے ایک ہی لائن میں آمنے سامنے رخ کر کے بیٹھ جاتے ہیں پانچواں کھلاڑی مخالف ٹولی کے ایک کھلاڑی کو جو دوسرے سرے پر کھڑا ہوتا ہے بھاگنے کا اشارہ کرتا ہے اور پھر اسے پکڑنے کے لیے دوڑتا ہے اس دوران اپنے بیٹھے ہوئے کسی ساتھی کو پشت سے ڈھکیل کر ,, کھو ،، کہتا ہے اور اس کی جگہ بیٹھ جاتا ہے تاکہ وہ مخالف کھلاڑی کو پکڑ لے اس طرح پانچوں کھلاڑیوں کے پکڑنے تک یہ کھیل جاری رہتا ہے کبھی یوں بھی ہوتا ہے کہ ایک ہی کھلاڑی پوری مخالف ٹیم کو پکڑ کو آوٹ کر دیتا ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔