’’الجبرا‘‘ سے متعلق الفاظ
’’الجبرا‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اِنْتِقال
(الجبرا) مساوات میں سے کسی مقدار کو ایک طرف سے دوسری طرف لے جانا
پِرَچے
(الجبرا) کسی سلسلے کی دو ملحقہ رقومات کا فرق
پرَسْتار
بکھیرنے، پھیلانے، منتشر کرنے کا عمل
تِرْپَد
تین پائے والا یا والی، تپاتی
تَرْتِیبِ اَشْیا
(الجبرا) چند چیزوں کی متناسب سلسلہ بندی
رَمز
آنکھوں، بھوؤں یا ہونٹوں کا اشارہ، غمزہ، عشوہ
عَلامَت
وہ چیز جو کسی امر یا چیز کے وجود کی طرف اشارہ کرتی ہو، نشان، پتا
مَقادِیرِ غَیر مُتَماثِلَہ
(الجبرا) وہ مقداریں، جن کے حروف مختلف ہوں
مَقادِیرِ مُتَماثِلَہ
وہ مقداریں جن کے حروف یکساں اور اعداد مختلف ہوں
مَقادِیرِ مَجہُولَہ
الجبرا: غیر معلوم مقداریں، نامعلوم مقادیر
مَقادِیرِ مَعلُومَہ
(الجبرا) معلوم کی اور جانی ہوئی مقداریں
مِقدارِ اِرتِفاع
(الجبرا) بلندی کی مقدار یا پیمائش ۔
مِقدارِ اَصَم
(الجبرا) اس عددِ حسابی کا جذر جس کا جذر ٹھیک ٹھیک دریافت نہ ہو سکے ۔
مِقدارِ مُثبَتَہ
(الجبرا) وہ مقدار یا عددجس کے داہنی طرف جمع کی علامت ہو
مِقدار مَجہُول
وہ مقدار جس کی قیمت معلوم نہ ہو، نا معلوم رقم
مِقدارِ مُرَکَّب
وہ مقدار کل جس کے کئی اجزا ہوں اور ہر ایک مقدار جزو کے داہنی طرف علامت اثبات یا نفی لگی ہو
مِقدارِ مَعرُوف
وہ مقدار جو معلوم ہو، رقم معلوم، معلومہ رقم
مِقدار مُقَرَّرَہ
مقرر کی ہوئی مقدار، معمولی یا تجویز کی ہوئی مقدار، بالمقطع رقم
مِقدارِ مَنفِیَّہ
(الجبرا) وہ مقدار جس کی داہنی طرف نفی کی علامت ہو
مِقدارِ ناطِق
(الجبرا) عدد حسابی کا جذر جو پورا پورا نکل سکے ۔
نَفِی
تسلیم نہ کرنا (اثبات کی ضد)
وَدَن
(الجبرا) کسی سلسلے کی پہلی رقم (جیومیٹری) مثلث کا سرا یا اوپر کا کونہ
کِشی
نقصان ، تضئیع، کمی، گھٹاؤ؛ تباہی، بربادی؛ قیمت کا گھٹنا؛ ہٹایا جانا کسی جگہ سے، انتقال، نقل؛ انجام، اخیر؛ قیامت، پرتو؛ تپ دق، بیماری؛ (الجبرا) منفی مقدار.