تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"دوسْت" کے متعقلہ نتائج

دوسْت

وہ شخص جس کی خیر خواہی اور محبت قابلِ اعتبار ہو یا جس سے سچَی خیر خواہی و محبت کی جائے، جس کے ساتھ میل جول رسم و راہ، ملاقات ہو (دشمن کا نقیض)

دوسْتاں

دوست کی جمع بقاعدۂ فارسی

دوسْتا

رفیقِ جانی، ہم جلیس، ہم سخن

دوسْتی

یارانہ، میل جول، بے تکلفی کی ملاقات، تعلق خاطر، راہ و رسم، صاحب سلامت، یگانگت، محبّت

دوسْت داری

دوستی نِبھانا، دوستی کا پاس، دوستی

دوسْتانَہ

دوستی کا، ہمدردی کا

دوسْت کُش

دوستی کے بدلے دشمنی کرنا، بے رُخی، بے مروتی.

دوسْت پَرْوَر

دوستوں رفیقوں کے کام آنے والا، دوستوں کا ہمدرد، یہی خواہ.

دوسْت باز

یار باش، جلد تعلق قائم کر لینے والا.

دوسْت دار

دوست، خیر خواہ، ہمراز، مخلص

دوسْت وہ جو وَقْت پَہ کام آئے

رک: دوست آن باشد الخ

دوسْت نُما

ظاہری ہمدرد

دوسْتَن

دوست، سہیلی.

دوسْت جانی

پکّا دوست، بہت عزیز.

دوسْت گِیری

دوست بنانا، تعلّق قائم کرنا

دوسْتی ہونا

تعلق، گٹھ جوڑ، میل ملاپ.

دوسْت کامی

دوستی، تعلق.

دوسْت وہ جو مُصِیبَت میں کام آئے

A friend in need is a friend indeed.

دوسْت نَواز

دوستوں سے نیکی کرنے والا، دوستوں پر مہربانی کرنے والا

دوسْت بَنْنا

دوست ہو جانا، دوستی ظاہر کرنا، اپنے طرزِ عمل سے خود کو کسی کا دوست ثابت کرنا.

دوسْت رَکْھنا

عزیز رکھنا، دل سے چاہنا، بہت پسند کرنا

دوسْت قَدِیم شَراب کُہْنَہ

پرانا دوست اور پرانی شراب عمدہ ہوتی ہے

دوسْت بَنانا

کسی سے دوستی کرنا، طرف دار بنانا، یار بنانا

دوسْت پَرْوَری

دوست نوازی، دوستوں کے کام آنا.

دوسْتی کُٹ ہونا

تعلقات ختم ہوجانا، نااتفاقی ہوجانا.

دوسْتِ دِلی

بہت عزیز، بہت پیارا، دلی دوست.

دوسْتانَہ تَعَلُّقات

friendly relations

دوسْتانَہ گانٹْھنا

دوستی بڑھانا، تعلقات پیدا کرنا.

دوسْتی اَلْقَط ہونا

تعلقات ختم ہونا.

دوسْت وہ جو وَقْت پَہ کام آئیں

رک: دوست آن باشد الخ

دوسْتانَہ مَراسِم

friendly relations

دوسْت نا شِناس

दोस्त की क़द्र न पहचाननेवाला।

دوسْت نُما دُشْمَن

enemy in disguise, hidden enemy

دوسْتی روٹی

دوستی روٹی، یعنی دو پیڑی روٹی، دو پیڑوں کے درمیان میں گھی لگا کر پکائی ہوئی روٹی، جو بعد میں ایک کی دو دو کرلی جاتی ہیں، جڑواں روٹی

دوسْتی لانا

قابلِ اعتراض تعلق قائم ہونا یا قائم کرنا.

دوسْت شاد ہوں دُشْمَن پائِمال رَہیں

دعا ہے جو بڑے آدمیوں کو دی جاتی ہے.

دوسْت کا دُشْمَن دُشْمَن ، دُشْمَن کا دُشْمَن دوسْت

جو شخص دوست کا دشمن ہو اسے اپنا ہی دُشْمن سمجھنا چاہیئے اور دُشمن کے دشمن کو اپنا دوست سمجھنا چاہیئے.

دوسْتی کَرْنا

لَو لگانا، یارانہ کرنا، میل جول رکھنا

دوسْتی کا رِشْتَہ باندْھنا

تعلقات استوار کرنا.

دوسْت کا حِساب دِل میں

فارسی مثل حسابِ دوستاں دردل کا ترجمہ، دوستوں کے سلوک کا ذکر زبان پر نہیں آنا، دوست ایک دوسرے پر کبھی احسان نہیں جتاتے.

دوسْت داری اَور دِیدے میں اُنگْلی

دوستی کا اظہار کے ساتھ دشمنی کی باتیں؛ دوستی کے وعدے کے ساتھ کُھلی دشمنی.

دوسْتی لَگانا

قابلِ اعتراض تعلق قائم ہونا یا قائم کرنا.

دوسْتی گِنانا

دوستی جتانا، تعلقات یاد دِلانا، تعلقات کا واسطہ دینا.

دوسْت سُرْخ رُو، دُشْمَن کا مُنھ کالا

(دُعائیہ کلمہ) دوست شاد آباد رہے. اور دشمن پریشان.

دوسْت کا ڈِگا پانو ، دُشْمَن کا لَگا دانو

دشمن سے ضرور بدلہ لینا چاہیئے، ذراسی چُوک ہو جائے تو دشمن کو قابو مِل جاتا ہے جو شخص طاقت ور دوست رکھنا ہو ار اس کی حمایت میں کمی ہو جائے تو دشمنوں کی جرأت بڑھ جاتی ہے اور وہ قابو پا جاتے ہیں.

دوسْتی میں آنا

صلح کرنا.

دوسْتی نِبھانا

کسی نہ کسی طور پر تعلقات برقرار رکھنا، تعلقات کا پاس رکھنا.

دوسْتی گانٹْھنا

کسی غرض سے میل جول بڑھانا، غرضمندانہ تعلق پیدا کرنا

دوسْتی گَرْم کَرْنا

بہت ربط بڑھانا، یارانہ پیدا کرنا.

دوسْتاںِ مُوافِق

ہم خیال لوگ، ساتھی، ہم مذاق.

دوسْتی کا دَم بَھرْنا

گہرا دوست ظاہر کرنا، پکی دوستی کا اظہار کرنا، خیر خواہی کا دعویٰ کرنا

دوست کام

‘दुश्मनकाम' का उलटा, वह व्यक्ति जिसे अपने मित्रों के इच्छानुसार सब सुख प्राप्त हों।

دوستانے میں

دوستی کے طریقے پر، دوستی میں

دوست ملیں کھاتے، دشمن ملیں روتے

ایک طرح کی دعا ہے کہ دوست خوش رہیں اور دشمن رنجیدہ ہوں

دوست ملے کھاتے، دشمن ملے روتے

ایک طرح کی دعا ہے کہ دوست خوش رہیں اور دشمن رنجیدہ ہوں

ہَم دوسْت

جوسب کا دوست ہو، جو سب کے ساتھ ہو

ہَفْتَہ دوسْت

وہ جو روز نیا دوست بنائے، وہ جو روز نیا دوست کرے اور کسی کی دوستی پر قائم نہ رہے، چند روزہ دوست، وقتی یار

ہَزْل دوسْت

مذاق یا ظرافت کو پسند کرنے والا ۔

عِشْرَت دوسْت

عیش و نشاط کا (کی) دلدادہ.

عِلْم دوسْت

علم کا قدر دان، علم اور صاحبان علم کا رفیق وہمدرد، علم کا شائق

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone