تلاش شدہ نتائج
"tauliya" کے متعقلہ نتائج
تَولِیَہ
(بیع) کسی چیز کو لاگت پر بلا نفع فروخت کرنا.
تَولِیا
ایک طرح کا بڑا رومال جو دبیز اور عموماً روئیں دار ہوتا ہے، لوگ ہاتھ منھ دھونے یا غسل کرنے کے بعد اس سے جسم کو خشک کرتے ہیں، (پرتگالی لفظ ’ٹولہو‘ کا بگڑا ہوا ہے) یہ لفظ مذکر ومونث دونوں طرح مستعمل ہے، نوراللغات نے تانیث پر ترجیح دی ہے
تُلَیّا
(دکان داری) آڑتھے کے ہاں تول کا کام کرنے والا ؛ جوکھا ، ڈنڈی دار.
تَولِیَتی
تولیت (رک) سے منسوب یا متعلق، کسی ترقی یافتہ ملک کی نگرانی میں دے دینا.
تَولِیَت نامَہ
وہ سند جس کی رو سے کسی کو مسجد، درگاہ یا خانقاہ وغیرہ کا متولی یا مہتمم قرار دیا جائے
تَولِیَت
(کسی شخص یا شے کی) نگرانی، سربراہی، انتظام
طَلایَہ
۲. فوج کا دستہ جو لشکر کے آگے دشمن کی نقل و حرکت اور راستے وغیرہ کے متعلق دریافت حال کے لیے چلتا ہے ، مخبر ، جاسوس ، ہر اول.
تَلَیّا
تال کی تصغیر، چھوٹا تالاب، پوکھر
ٹِلیا
چوزہ ، مرغی کا بچہ، پٹھا، چھوٹی مرغی ؛ (تحقیراً) موٹی نوجوان عورت
تُلْیَہ
برابر ، تلا ہوا ؛ اسی قسم کا ، وہی ؛ بے غرض ، بے مطلب
تیِلیا
سرخ رن٘گ جو سیاہی مائل ہو ، خرما یا لاکھ کے رن٘گ سے مشابہ.
تِلائی
جس پر سونے کا کام کیا گیا ہو، جس پر سنہری یا سونے کے پانی کے نقش و نگار ہوں
طِلائی
جس پر سونے کا کام کیا گیا ہو، جس پر سنہری یا سونے کے پانی کے نقش و نگار ہوں
ٹَرْکِش تَولِیَہ
لمبے روئیں کا کھردرا تولیا.
طَلایَہ مُقَرَّر کَرنا
طلایہ کے لیے سپاہیوں کی نوکری بولنا
طَلایَہ مُقَرَّر ہونا
طلایہ کے لیے سپاہیوں کی نوکری بولی جانا
طِلایَہ دینا
حفاظت کے لیے رات کو گشت لگانا، پہرا دینا
طِلایَہ کَرنا
(عموماً شہر یا لشکری کی حفاظت کے لیے) گشت کرنا ، رات کو پہرا دینا.
طِلایَہ پِھرْنا
رات کو گشت لگانا ، پہرا دینا ، چوکیداری کرنا.
پَنْج تولِیا
اکبر (مغل بادشاہ) کے زمانے کا سوتی باریک کپڑا جس کا پورا تھان پان٘چ تولے کا ہوتا تھا (یہ کپڑا پارچہ بافی کے ان کارخانوں میں بنا جاتا تھا جو اکبر نے دہلی لاہور آگرہ فتح پور احمد آباد اور گجرات میں قائم کیے تھے اور ان میں ایران و چین کے بڑے بڑے کاریگر کام کرتے تھے)
کَڑْوا تیلْیا پانی
(کاشت کاری) ایسا تلخ کھاری پانی جس میں کسی قسم کے تیل کے اجزا ملے ہوئے ہوں
تال نَہ تَلْیّا بو دو سِنْگھاڑے بَھیّا
شیخی مارنے والے کی نسبت کہتے ہیں کہ سامان کچھ مہیا نہیں باتیں بڑی بڑی کرتا ہے
وَرَقِ طِلائی
سونے کو باریک کوٹ کر بنایا ہوا ورق ، سونے کا باریک پتر ۔
دھان پتْ تیلِیَہ
دھان کی فصل کو نقصان پہنچانے والا ایک کیڑا جو دھان کے پتوں یا پتوں کے خول کے اندر انڈے دیتا ہے
تال سے تَلَیَّا گَہْری ، سانپ سے سنپولا جَہْری
تالاب سے جھیل گہری ہوتی ہے اور چھوٹا سان٘پ بڑے سان٘پ سے زیادہ زہریلا ہوتا ہے ، جب چھوٹے بڑوں سے زیادہ چالاک ہوں تو کہتے ہیں.
جَشْنِ طِلائی
وہ تقریب یا خوشی جو کسی واقعہ کے بعد پچاس سال مکمل ہونے پر منائی جائے. انگ : Golden Jubilee.
سَنکِھیا تیلِیا
(طب) سنکھیا کی مُختلف اقسام میں سے ایک جس کا رن٘گ سیاہی مائل ہوتا ہے
رَنگِ طِلائی
سُنہری رن٘گت، سونے کے رنگ کا
مَرمَرا تیلیا
(آب پاشی) ایسا کھاری پانی جس میں کسی قسم کے تیل کے اجزا بھی ملے ہوئے ہوں
کالا تیل٘یا
ایک قسم کا نہایت زہریلا کالا سانپ جو سیاہ رنگ کا ہوتا ہے، پیٹ سفید اور پشت پر بندکیاں ہوتی ہیں
مِیٹھا تیلِیا
(طب) ایک زہریلی بوٹی کا نام ، ایک پودا جس کی جڑ زہریلی ہوتی ہے ؛ بچھناگ (ایک درخت) کی جڑ ؛ ایک قسم کا زود اثر زہر ؛ سنکھیا
کھاری تیلْیا
(کاشت کاری) ایسا کھاری پانی جس میں کسی قسم کے تیل کے اجزا بھی مِلے ہوئے ہوں
سُرَنگ تِیلْیا
(سالوتری) وہ سُرن٘گ گھوڑا جس کی دُم و بال سیاہی مائل ہوں.
چوبَہ طِلائی
وہ چھڑی یا لاٹھی جس کی موٹھ سنہری ہو
نَرم تالُوئی
(صوتیات) جو تالو کے نرم حصے کو زبان سے چھونے پر ادا ہو (آواز حروف وغیرہ) ، حنکی ، غشائی یا حلقی ۔
مِیرِ طَلایَہ
رات کو گشت کرنے والی فوج کا افسر.
بَنْیا بَیٹْھنے دیتا ہی نَہِیں پُورا تولْیو
کام سرے سے بنتا ہی نہیں درستی انجام کی فرمائش ہے