تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"गेहूँ" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"गेहूँ" کے متعقلہ نتائج
گیہُوں
گندم، ایک مشہور غلہ کا نام، کہتے ہیں کہ اسے کھانے پر حضرت آدم علیہ السلام بہشت سے نکالے گئے تھے مگر عیسائی کہتے ہیں کہ انہوں نے سیب کھایا تھا
گیہُوں کے ساتھ گُھن بھی پِسْنا
بُرے کے ساتھ اچّھا بھی نقصان اُٹھاتا ہے ، زبردست کے ساتھ کمزور بھی مارا جاتا ہے.
گیہُوں بھی گِیلے ، جانگَر بھی ڈِھیلے
کام بھی مشکل اور کوشش بھی پوری طرح نہیں تو پھر مقصد کیسے حاصل ہو.
گیہُوں کی روٹی کو فَولادی پیٹ چاہِیے
نعمت کھا کر بچانے کو بڑا حوصلہ چاہیے ، دولت یا مرتبہ پانے کے بعد اپنی حد سے نہ بڑھنا پڑے حوصلہ مند آدمی کا کام ہے.
گیہُوں کی روٹی کو فَولاد کا پیٹ چاہِیے
نعمت کھا کر بچانے کو بڑا حوصلہ چاہیے ، دولت یا مرتبہ پانے کے بعد اپنی حد سے نہ بڑھنا پڑے حوصلہ مند آدمی کا کام ہے.
کُچھ گیہُوں گِیلے کُچھ جانگَر ڈِھیلے
۔جَنْدرےٖ بالفتح وسکون سوم وکسر چہارم۔ چَکّی کے پُرزے۔ جانگر چکّی کے پُرزے) مثل۔ عو۔ بہانہ کرنے والے کی نسبت بولتی ہیں۔
کُچھ گیہُوں گِیلے کُچھ جَندرے ڈِھیلے
۔جَنْدرےٖ بالفتح وسکون سوم وکسر چہارم۔ چَکّی کے پُرزے۔ جانگر چکّی کے پُرزے) مثل۔ عو۔ بہانہ کرنے والے کی نسبت بولتی ہیں۔
سَدا دِیوالی سَنْت کے جو گَھر گیہوں ہوئے
نیک آدمی ہمیشہ لوگوں کو کِھلاتا پلاتا ہے اگر ہر وقت خرچ کے لیے اس کے پاس کچھ ہو
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔