تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"अकेला" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"अकेला" کے متعقلہ نتائج
اکیلا چلیئے نہ باٹ، جھاڑ بیٹھیئے کھاٹ
سفر میں اکیلا نہیں چلنا چاہیئے اور چارپائی جھاڑ کر بیٹھنا چاہیئے
اَکیلا حُسْنو روئے کِہ قَبْر کھودے
تنہا شخص جس پر مصیبت کے وقت میں کئی کئی ذمہ داریاں ہوں وہ کس کس کام کو سنبھالے (اس موقع پر مستعمل ہے جب کہ مصیبت اور پریشانن کی حالت میں کام کثرت سے پیش آئیں اور سنبھالنے والا تنہا ہوا)
اَکیلا سو باوْلا، دُوکیلا سو سَنگ، تِکیلا سو کَھٹ پَٹ، چَوکیلا سو جَنگ
آدمی تنہا ہو تو اسے وحشت ہوتی ہے دو ہوں تو دل مضبوط ہوتا ہے ےہن ہوں تو باہم کھٹ پٹ شروع ہوجاتی ہے اور چار (یا زیادہ) ہوں تو لڑ بیٹھتے ہیں
اکیلا پُوت کمائی کرے، گھر کرے یا کچہری کرے
اکیلا کمائی کرنے والا کیا کیا کرے، گھر کا کام کرے یا محنت مزدوری کرے
اکیلا چنا بھاڑ نہیں پھوڑ سکتا
تنہا کوشش کرنے والا کسی دشوار کام کو جو کئی آدمیوں کے کرنے کا ہو سر انجام نہیں دے سکتا، بہت سے لوگوں کے کرنے کا کام ایک آدمی نہیں کر سکتا
اَکیلا چَنا بھاڑ نَہِیں پھوڑتا
تنہا کوشش کرنے والا کسی دشوار کام کو جو کئی آدمیوں کے کرنے کا ہو سر انجام نہیں دے سکتا، بہت سے لوگوں کے کرنے کا کام ایک آدمی نہیں کر سکتا
اَکیلا چَنا کیا بھاڑ پھوڑے گا
تنہا کوشش کرنے والا کسی دشوار کام کو جو کئی آدمیوں کے کرنے کا ہو سر انجام نہیں دے سکتا، بہت سے لوگوں کے کرنے کا کام ایک آدمی نہیں کر سکتا
باندھ سَکیلا پِھیرے اَکیلا
ہتھیار بند کے ساتھ رہنے سے لوگ گھبراتے ہیں کہ کہیں کسی جھگڑے میں نہ پھن٘س جائیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔