تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"ہرن" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"ہرن" کے متعقلہ نتائج
ہِرن
ایک نہایت تیز رفتار خوب صورت جنگلی جانور جس کا رنگ عموماً بھورا اور قد بکری سے کچھ بڑا ہوتا ہے اور جس کی آنکھوں کی خوبصورتی مشہور ہے
ہِرَن کھُری
ایک چھوٹی بیل دار بوٹی جوعموماً بارش کے موسم میں پیدا ہوتی ہے اور پتے ہرن کے کھر سے مشابہ ہوتے ہیں
ہِرَن دُھوپ سے کالے ہُوئے جاتے ہیں
ایسی شدت کی دھوپ پڑتی ہے کہ ہرن بھی کالے ہوئے جاتے ہیں ، بہت شدید گرمی پڑ رہی ہے ۔
ہِرَن دُھوپ میں کالے ہُوئے جاتے ہیں
ایسی شدت کی دھوپ پڑتی ہے کہ ہرن بھی کالے ہوئے جاتے ہیں ، بہت شدید گرمی پڑ رہی ہے ۔
ہِرَن بَن جانا
بزدل بن جانا ، ڈرپوک ہو جانا ، خوفزدہ ہو جانا نیز بھاگ جانا ، دوڑ جانا ، فرار ہو جانا ۔
ہِرَن کالا ہونا
دھوپ کی شدت سے ہرن کا کالا ہونا ؛ نہایت شدت کی دھوپ پڑنا ، غیر معمولی تیز دھوپ پڑنا ، اثرات ، سے متاثر ہونا۔
ہرن کا کالا ہو جانا
آفتاب کی گرمی سے ہرن کی پیٹھ کا سیاہ ہو جانا، بعض ہرنوں کی پیٹھ جوانی میں آکر سیاہ ہو جاتی ہے، بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہ دھوپ کی گرمی کی وجہ سے ہے، حالانکہ یہ ایک قدرتی حالت ہوتی ہے، شاعروں نے گرمی کی شدت کو ظاہر کرنے کے لئے اس خیال کو شعروں میں باندھا ہے
ہِرنا مُوسا
چوہے کی نسل کا ایک چھوٹا بل کھودنے والا جانور جو عام طور پر افریقہ اور ایشیا کے ریتیلے مقامات پر پایا جاتا ہے
ہِرَن کا چَوکڑی بُھولنا
۔گھبراجانے یا خوف کھانے کے سبب ہرن کا گھبراکر ۔اپنی معمولی رفتار اور پھرتی کا بھول جانا۔ حواس باختہ ہوجانا۔؎
ہِرَن کا چوکڑی بُھول جانا
ہرن کا گھبرا کر بھاگ نہ سکنا ، خوف یا گھبراہٹ سے اپنی معمول کی تیزی بھول جانا ، ہرن کا حواس باختہ ہو جانا۔
مَن ہَرَن
پندرہ حروف کی ایک دلکش ترتیب جس کے ہر ایک مرحلہ میں پانچ سَگَن ہوتے ہیں، اسے نلینی اور بھرمراولی بھی کہتے ہیں
نَشَّہ ہَرَن کَرنا
نشہ (شراب ، تکبر وغیرہ کا) اتارنا ، نشہ دور کرنا ، ہوش میں لانا ، غفلت و بے ہوشی دور کرنا ۔
باوْلا کُتّا ہِرَن کَھدیڑے
جب آدمی کو دیوانے کی طرح کسی کام کی دھن ہوجاےے تو وہ اپنی طاقت سے زیادہ حوصلہ کرتا ہے
مُشْکی ہِرَن
ہمالیہ کے سلسلوں سے سائبیریا تک پایا جانے والا ایک شب خیز وحشی ہرن جس کے سینگ مطلق نہیں ہوتے البتہ دو نوکیلے تیز دانت باہر کو نکلے ہوتے ہیں جس کی ناف سے مشک نکلتا ہے ۔
چِیر ہَرَن
شری کرشن کی ایک تفریح جس میں وہ گوپیوں کا لباس لے کر درخت پر چڑھ جاتے تھے، جب گوپیاں اپنے لباس اتار کر عریاں جمنا ندی میں غسل کر رہی ہوتی تھیں
نَشَہ ہَرَن ہونا
۔(کنایۃً) بے ہوشی اورغفلت سے ہوش میں آنا۔ نسہ کا اُتر جانا۔ ہوش آجانا۔ غفلت دور ہوجانا۔؎
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔